Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain

کی دعوت  کرتے رہے بلکہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کوبھی اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنے کا ذِہْن  دیتے رہے  ۔ اس مدنی مَقْصد کو دُنیا کے کونے کونے   میں عام کرنے کیلئے آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسُنَّتوں بھرے بیانات اورتصنیف وتالیف کے ذَریعے  نیکی کی دعوت کی خُوب خُوب دُھومیں مچائیں۔ آپ کی عام فہم،تاثیرکُن تحریراورسُنَّتوں بھرے بیانات کی بَرکت سے لاکھوں مُسلمان بالخصوص نوجوانوں کی زِندگی میں مدنی اِنقلاب برپاہوگیا اور وہ جُرم وعِصیاں کی دُنیاکو چھوڑ کر صلوٰۃ وسُنَّت کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔اگر ہم بھی نیکی کی دعوت دینے اور دوسروں کو بُرائی سے روکنے کا ذِہْن رکھتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں اورنیکی کی دعوت دینے کا طریقہ سیکھنے کیلئے عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنالیں، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس سے نہ صرف سُنَّتیں سیکھنے سیکھانے کا جذبہ ملے گا بلکہ وقتاً فوقتاً  نیکی کی دعوت دینے کاموقع بھی ملے گا۔

نہ نیکی کی دعوت میں سُستی ہو مجھ سے          بنا شائقِ قافلہ یاالٰہی

نیکی کی دعوت اور مدنی چینل:

اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ مُبلِّغِیْنِ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے  92 سے زائد شُعْبہ جات میں کام کررہے ہیں،  اِنہی میں سے ایک  اِنْتہائی اَہَم شُعْبہ مدنی چینل بھی ہے،جس کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام گھر گھر  میں عام ہورہا ہے۔مدنی چینل شُروع کرنے سے پہلے جب یہ گمانِ غالب  ہوا کہ  مُسلمانوں کے گھروں سے T.V. نکلوانا بہت ہی مشکل ہے تو بس ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں طُغْیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اورآبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے، عین اِسی طرح T.V.ہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر ان  کو غفلت کی نیند سے بیدار کرنے ، گناہوں اور گمراہیوں