Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain

صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:اَلدَّالُ عَلی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہ یعنی بھلائی کی رَہنُمائی کرنے والا اس بھلائی پر عمل کرنے والے کی طرح ہے۔(مسند ابی یعلی، مسند انس بن مالک، الحدیث: ۴۲۸۰،ج۳،ص۴۵۲) لہٰذاعَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت اور مَدَنی قافِلوں میں سُنَّتوں بھرے سفرکے ذَرِیعے اپنی اور دوسروں کی اِصلاح کی زور دارمُہم چلا کر مُسلمانوں کو ’’ نیک‘‘ بنانے کی ’’مشین‘‘بن جایئے، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّثواب کا اَنبار لگ جائے گا اوردونوں جہانوں میں بیڑا پار ہو جائے گا۔(نیکی کی دعوت،ص: ۲۳۰)

تیرے کرم سے اے کریم! مجھے کون سی شے ملی نہیں

جھولی   ہی   میری  تنگ  ہے   تیرے   یہاں  کمی  نہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیکی کی دعوت اور دعوتِ اسلامی :

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!جو خُوش نصیب اپنی نیکیوں پر پُھولے گا نہیں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بے نیازی کو بُھولے گا نہیں ،نیکیاں کرنے کے باوُجُود اِخْلاص کی کمی کے خَوف سے لَرزے گا اور اشکباری کرے گا وہ کامیاب ہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رَحْمت سے خُوشی خُوشی جنّت  میں جائے گا۔ جنَّت کی آرزُو میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں میں سفرکیجئے۔ مَدَنی اِنعامات کے مُطابِق عمل کیجئے اوراخلاص واِسْتِقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے رہئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی ڈھیروں برکتیں ظاہر ہوں گی۔ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطارقادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے جب نیکی کی دعوت عام کرنے کی ضَرورت کو مَحسوس کیا اور لوگوں کو بُرائی سےروکنے کی کُڑھن دل میں پیداہوئی تو آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اُمّتِ مسلمہ کو نماز وروزہ کا پابند بنانے،سُنَّتیں سیکھنے سکھانے،نیکیوں کا جَذبہ دِلانے، گُناہوں سے بچنے کا ذِہن بنانے کیلئے اِنْفرادی کوشش شُروع کردی۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صِرْف خُوداِسْتقامت کے ساتھ نیکی