Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain

اورپَستیوں کی طرف گِرتے چلے جانے والوں کو کِردار کی بُلندیوں کی جانب کون اُبھارے گا ؟ جہنَّم میں لے جانے والے اعمال میں مصروف رہنے والوں کو جنَّت میں لے جانے والے اَعْمال پر کون لگائے گا ؟(نیکی کی دعوت،ص:۱۳۱)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں خُود ہی ایک دوسرے کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہوگی اورنیکی کی دعوت کے ذریعے مُسلما نوں کونمازوروزے کا پابند بنانے،مدرسۃُ المدینہ(بالغان )میں دُرُسْتْ مُخارج کے ساتھ قرآنِ پاک سکھانے،سُنَّتوں  پرعمل کاجذبہ دِلانے،مدنی قافلوں  میں سفر کرنے ،مدنی انعامات پرعمل  کرنے،خُوب خُوب نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنےکا ذِہْن بنانے کی مُہِم تیز سے تیزتَر کرنی ہوگی۔جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے سُوئے مسجِد جانے لگیں توامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطاکردہ مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر 2پر عمل کی نیّت سے، دوسروں کو ترغیب دیکر ساتھ لیتے جائیں،مدنی انعام نمبر 2کیا ہے؟آئیے سُنتے ہیں"کیاآج آپ نے پانچوں نمازیں مسجدکی پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا فرمائیں؟نیز بار کسی ایک کواپنے ساتھ مسجد لے جانے کی کوشش فرمائی؟"

جنہیں نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔اگر آپ کے سبب ایک بھی، نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا، اُس کی ہر ہر نَماز کا آپ کو بھی ثواب ملتا رہے گا۔اسی طرح عُمومًا عشا کے بعدکم و بیش 40مِنَٹ چلنے والے دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ(بالِغان) میں داخِلہ لے لیجئے،اِس میں خود بھی قراٰنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔آپ  سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا ،آپ  کو بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا۔آپ  بھی سُنَّتوں پر عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کیجئے۔ اگر آپ  نے کسی کو ایک سُنَّت سکھا دی، تو اب وہ جب جب اُس سُنَّت پرعمل کرے گا، آپ  کو بھی اُس سنَّت پر عمل کرنے والے کی طرح ثواب ملتا رہے گا۔(نیکی کی دعوت،ص: ۲۳۰)فرمانِ مُصْطفٰے