Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain

عبادت ہے، نیکی کی دعوت دینے والا خود کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے اور دوسروں کو بھی، نیکی کی دعوت دینے والا نیکی پر عمل کرنے والے کی طرح ہے، نیکی کی دعوت دینے والے کے لئے اللہ تبارک وتعالٰی کی جانب سے فلاح و کامرانی کی خوشخبری ہے، نیکی کی دعوت دینے والے کی بولی بارگاہِ خداوندی میں انتہائی پسندیدہ ہے، نیکی کی دعوت دینے والے کو ہر ایک کلمے کے بدلے میں 1 سال کی عبادت کا ثواب عطا کیا جاتا ہے، نیکی کی دعوت دینے والے کا ثواب بڑھتا چلا جاتا ہے، نیکی کی دعوت دینا لذّت والی عبادت ہے، نیکی کی دعوت دینے والے کے لئے جنت کی بشارت ہے، نیکی کی دعوت دینے والے کے لئے جنت سجائی جاتی ہے، نیکی کی دعوت دینے والے کو دنیا میں، قبر میں اللہ تعالٰی کا قرب نصیب ہو گا، نیکی کی دعوت دینے والے کو بروزِ قیامت اللہُ ربُّ العزّت کے عرش کا سایہ نصیب ہو گا، نیکی کی دعوت دینا صلحاء، اولیاء، صحابہ بلکہ انبیاء عَلَیۡہِمُ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلاَم کا طریقہ ہے۔

نیکی کی دعوت کی ضرورت:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! یادرکھئے !فی زَمانہ نیکی کی دعوت دینے کی بہت زِیادہ ضَرورت ہے، ہمارے مُعاشرے میں دن بدن گُناہوں میں اِضافہ ہوتا جارہا ہے، لہٰذا ہمیں اپنی اِصلاح کی کوشش کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ہماری نیکی کی دعوت سے کوئی  راہِ راست پر نہ آئے تودل چھوٹا نہ کیجئے اور کوشش جاری رکھئے ۔ہمارا کام صرف نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے مَنْع کرنا ہے،کسی کو نیکیاں کرنے کی توفیق دینا  اور بُرائیوں سے بچانا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کاکام  ہے۔شُروع میں کافی مُشکلات ومَصائِب بھی پیش آ سکتی ہیں،لیکن یہ آنے والی مُشکلات پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو پیش آنے والی  تکلیفوں کا کروڑواں حصّہ بھی نہ ہوں گی۔ اس لیے مُشکلات کے وَقْت بُزرگانِ دین، اولیائے  کامِلین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن اورانبیاء و مُرسَلین عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکالیف کو یاد کیجئے اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے رہیے! اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّدونوں جہاں میں بیڑا پار ہو گا۔

نیکی کی دعوت کے مزید فضائل  پڑھ کر اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کا