Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain

جَذبہ پیداکرنے  کیلئے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ نازتصنیف’’نیکی کی دعوت‘‘ کا مُطالَعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بے حد مُفید ثابت ہوگا، کتاب "نیکی کی دعوت" فیضانِ سُنّت جلد دُوُم کا ایک باب ہے، اس کتاب میں نیکی کی دعوت کی ضرورت، نیکی کی دعوت کی فضیلت اور نیکی کی دعوت ترک کرنے کے نقصانات بیان کئے گئے ہیں، ضِمناً بھی بہت سے خوش رنگ و خوشنما دلکش و دلرُبا مدنی پھول جابجا خوشبوئیں بِکھیر رہے ہیں۔مثلاً: اس کتاب میں خوفِ خدا سے رونے کے فضائل بیان کئے گئے ہیں، ریاکاری کی 80 مثالیں بیان کی گئی ہیں، ریاکاری کے 10 علاج بھی اس کتاب میں درج ہیں، نیّت کی اہمیت پر مبنی فرامینِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  اور دلچسپ حکایات بھی بیان کی گئی ہیں، مدنی قافلے میں سفر کی 44 نیتیں، غسل کا طریقہ، صِلہء رحمی کے 7 مدنی پھول، قَسم اور اس کے کفّارے کا بیان، دنیا کے بارے میں خصوصی معلومات پر مبنی مدنی پھول، گناہوں کے 6 علاج، حسابِِ نعمت کے بارے میں لرزہ خیز 9 فرامینِ مصطفی، مال و دولت کے متعلق اچھی اچھی نیّتیں، علمِ غیب اور لوحِ محفوظ کے بارے میں مدنی پھول، وضو کا طریقہ، عیب ڈھونڈنے کی 59 مثالیں، نرمی کی اہمیت، ماں کے گستاخ کو زمین زندہ نِگل گئی، شفاعت کی 8 قِسمیں، مبلغین جمعہ کو بیان کیا کریں، داڑھی مُنڈے کی 30 شامتیں، جہنم کا تعارف، بچے کو سب سے پہلے دین سکھائیں، قبر کی دل ہِلا دینے والی نیکی کی دعوت، درسِ فیضانِ سُنّت کے 22 مدنی پھول وغیرہ، اس عظیم الشان کتاب میں بیان کئے گئے ہیں اور ہاں عرض کروں کہ اس کتاب میں جا بجا نیکی کی دعوت کی مدنی بہاریں بھی موجود ہیں، اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً طلب کیا جا سکتا ہے،دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا (Read) بھی کیا جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ(Down Load) بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)  بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں حصّہ لیجئے: