Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

مدد فرمایا کرتے تھے۔اس کے علاوہ دونو ں شہزادوں  کی مبارک زندگی سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس قدر بلند مرتبہ پر فائز ہونے کے باوجود لوگوں کا دل خوش کرنے کی خاطرانتہائی خَسْتہ حال  لوگوں کی دعوت قُبول فرماکر اُن کے ساتھ کھانا بھی تناوُل فرماتے ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ  صرف امیروں  کی دعوتوں  میں شریک ہوکر  مرغِ  مُسَلَّم پر ہاتھ صاف کرکے اپنی حرص کا ثُبوت دینے کے بجائے  غریب وخَسْتہ حال مسلما ن بھائیوں کی حَوصلہ اَفزائی اور دل جُوئی  کی خاطر کھلے دل سے اُن کی بھی دعوت  قبول کریں ۔اِس کے بعد میں نے آپ کے سامنے حسنینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہما  کا علمی مقام بھی بیان  کیا کہ دونوں مبارک شہزادے علم کے مَوجیں مارتے ایسے سمُنْدر تھے کہ جس کا کوئی کنارہ نہ تھا اور کثیر لوگ اُن حضرات سے اِسْتِفادہ کرتے تھے ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ     ہمیں بھی اُن کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِی اْلاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم

بارہ مدنی کام کیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم بھی اُن حضرات کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنا،نیکیاں کرنا، گناہوں سے بچنا،فکرِ آخرت کے لیے کُڑھنا، خوفِ خداوعشقِ مصطفی میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کے کاموں میں ترقی کے لیےدعوتِ اسلامی کے  12 مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں ۔دعوت ِ اسلامی کے  12 مدنی کاموں میں سے ایک ہفتہ وار مدنی کام"علاقائی دورہ براۓ نیکی کی دعوت"بھی ہے۔اور نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اہم فریضہ ہے کہ تمام ہی  انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلاماورخودسیّدُالْانبیاء ،محبوبِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بھی اسی مقصد کیلئے  دنیامیں بھیجا گیا،انہوں نے مختلف مشکلات وتکالیف  برداشت کرنے کے بعد اَمْرٌبِالْمَعْرُوْف وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کے اِس عظیم فریضے کو بَحُسن وخوبی سرانجام دیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں بھی اِسی عظیم مقصد کو پورا کرنے کیلئے  ہرہفتے ’’علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ‘‘ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتاہے آپ بھی  وقت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔آئیے ضمن میں ایک مدنی بہار سنتے ہیں ۔