Book Name:Fazail e Hasnain Karimain

ہوجاتی ہے تو پھرایسے والدین اپنی اولادکی نافرمانی کا رونا  روتے نظر آتے ہیں۔ لہٰذا ہر ماں باپ کو چاہیے کہ بچپن میں ہی اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں۔ بچہ سمجھ کرانہیں چھوٹ نہ دیں ،اور نہ ہی یہ کہہ کر ان کی تربیت کو نظر انداز کریں کہ ابھی تو بچہ ہے جب بڑا ہوگا تو خودسمجھ جاۓ گا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم سب کو اپنی اولاد کی صحیح اور اسلامی طریقوں کے مُطابق تربیت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اولاد کی صحیح تربیت کرنے  سے مُتعلِّق   مفید معلومات کے حُصُول کیلئے دعوت ِ اسلامی کے اشاعتی ادارے  مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  کتاب’’ تربیتِ اولاد‘‘ہدیۃ ً حاصل کیجئے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہم شکل:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضور نبیِّ کریم ،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے دونوں نواسے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکے مُشابہ تھے،حضرت سیِّدُنا علیُّ الْمُرتضیٰ، شیرِخدا  کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  نے  فرماتے ہیں  :جس کی یہ خواہش ہو کہ وہ ایسی ہستی کو دیکھے جو چہرے سے گردن تک سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم     کے سب سے زیادہ مُشابہ ہو وہ حَسن بن علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو دیکھ لےاور جس کی یہ خواہش ہو کہ ایسی ہستی کو دیکھے جوگردن سے ٹخنے تک رَنگ و صُورت میں نبیٔ کریم کے سب سے زیادہ مُشابہ ہو وہ حُسین بن علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو دیکھ لے۔‘‘