اسلامی سال کا چوتھا مہینا ربیع الثانی ہے

جب قمری مہینوں کے نام رکھے گئے تب ربیع الثانی کا مہینا موسمِ بہار کے آخر میں پڑتا تھا لہٰذا اسے ربیعُ الآخر نام دیا گیا۔

Live Transmission

ربیع الثانی کی دعائیں

برکتوں، ذکرِ الٰہی اور اللہ کی عبادت کا مہینہ

مغفرت و ہدایت کی دعا

اللہ تعالیٰ سے مغفرت، ہدایت اور رزق کی دعا

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاجْبُرْنِیْ

ترجمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! حضرت سَیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت اور رزق عطا فرما اور مجھے عافیت دے اور میرے حال کو دُرُست فرما۔

رحمتِ الٰہی کی دعا

اللہ تعالیٰ کی رحمت، مدد اور فضل طلب کرنے کی دعا

اللّٰہُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّ فِیْ رِضَاكَ ضُعْفِیْ، وَخُذْ اِلَی الْخَیْرِ بِنَاصِیَتِیْ، وَاجْعَلِ الْاِسْلَامَ مُنْتَہٰی رِضَایَ۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّنِیْ وَاِنِّیْ ذَلِیْلٌ فَاَعِزِّنِیْ وَاِنِّیْ فَقِیْرٌ فَاغْنِنِیْ بِرَحْمَتِكَ یاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

ترجمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں کمزور ہوں میرے ضعف کو اپنی رضا میں قوت عطا فرما، میری پیشانی کو خیر وبھلائی کی جانب کر دے اور اسلام کو میری رضا مندی کی انتہا بنا دے، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں کمزور ہوں مجھے قوت عطا فرما، میں ذلیل ہوں مجھے عزت عطا فرما، اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے!میں فقیر ہوں مجھے اپنی رحمت سے غنی بنا دے۔

صبح وشام کی دعا

صبح و شام پڑھنے کے لئے دعا

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیا وَالْاٰخِرَۃِ، وَاَسْئَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیایَ، وَفِیْۤ اَھْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِیْ وَاٰمِنْ رَوْعَاتِیْ، وَاَقِلْنِیْ عَثَرَاتِیْ، اَللّٰہُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ، وَاَعُوْذُ بِكَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحتِیْ

ترجمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت مانگتا ہوں اور اپنے دین و دنیا اور مال و اولاد میں عفو و عافیت طلب کرتا ہوں ، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میری پردہ پوشی فرما، مجھے خوف سے امن عطا فرما اور میری لغزشوں کو معاف فرما۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میرے سامنے اور پیچھے سے اور میرے دائیں ، بائیں اور اوپر سے میری حفاظت فرما اور میں زمین میں دھنسائے جانے سے بھی پناہ مانگتا ہوں ۔

موبائل ایپلی کیشن

ہر وقت، ہر جگہ آسان رسائی

App Store Badge

القرآن الکریم

App Store Badge

پرئیر ٹائمز

App Store Badge

صراط الجنان

App Store Badge

معرفۃ القرآن

ربیع الثانی ویڈیوز

علمائے کرام، مفتیانِ عظام، مبلغین اور امیرِ اہلِ سنت کے بیانات پر مشتمل ایک خوبصورت علمی و اصلاحی مجموعہ۔

ربیع الثانی کے فتاویٰ

ربیع الثانی کے مسائل اور شرعی رہنمائی

کیا اولیاء اللہ سے مدد مانگنا جائز ہے؟ تصدیق شدہ

اولیاء سے مدد

مزید پڑھیں
گیارہویں شریف کیوں؟ تصدیق شدہ

گیارہویں شریف کیوں مناتے ہیں؟ گیارہویں کی حقیقت

مزید پڑھیں

ربیع الثانی کی کتابیں

ربیع الثانی کی کتابیں ربیع الثانی کی برکات اور اسلامی تعلیمات پر مبنی کتابیں۔

ربیع الثانی آرٹیکلز

اسلامک اسکالرز کی تحقیقات اور اسلامی معلومات کا علمی شمارہ

ربیع الآخر کے بیانات

ربیع الآخر کے ایمان افروز بیانات پڑھیں اور پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کریں

www.dawateislami.net

واہ کیا بات غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی

المدینہ العلمیہ
www.dawateislami.net

غوثِ پاک کی نصیحتیں

المدینہ العلمیہ
www.dawateislami.net

غوثِ پاک کے ایمان افروز بیانات

المدینہ العلمیہ