- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 6
- اچھی باتوں کا بیان
- باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان
باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان
اچھی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6
روایت ہے حضرت عبدالرحمان ابن غنم اور اسماء بنت یزید سے ۱ ∞ ؎کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله کے بہترین بندے وہ ہیں کہ جب دیکھے جائیں تو الله یاد آجائے ۲؎اور الله کے بدترین بندے وہ ہیں جو چغلی سے چلیں،دوستوں کے درمیان جدائی ڈالنے والے۳؎پاک لوگوں میں عیب ڈھونڈنے والے۴؎(احمد،بیہقی شعب الایمان)
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ غَنْمٍ وَأَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خِيَارُ عِبَادِ اللّٰهِ الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللّٰهُ. وَشِرَارُ عِبَادِ اللّٰهِ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيْمَةِ وَالْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ الْبَاغُونَ الْبُرَآءَ الْعَنَتَ . رَوَاهُمَا أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4872 ، باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان
روایت ہے ابن عباس سے کہ دو شخصوں نے نماز ظہر یا عصر پڑھی اور وہ دونوں تھے روزہ دار ۱∞؎پھر جب نبی صلی الله علیہ وسلم نے نماز پوری فرمائی تو فرمایا کہ اپنے وضو اپنی نمازیں لوٹاؤ اور اپنے روزوں میں گزر جاؤ (پورےکرلو)اور دوسرے دن ان کی قضا کرو ۲؎وہ بولے یارسول الله کیوں فرمایا تم نے فلاں کی غیبت کی۔
وَعَنِ ابْنِ عبَّاسٍ أَنَّ رَجُلَيْنِ صَلَّيَا صَلَاةَ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ وَكَانَا صَائِمَيْنِ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ قَالَ: أَعِيْدُوْا وُضُوءَكُمَا وَصَلَاتَكُمَا وَامْضِيَا فِيْ صَوْمِكُمَا وَاَقْضِيَا يَوْمًا آخَرَ . قَالَا: لِمَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ؟ قَالَ: اَغْتَبْتُمْ فُلَانًا
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4873 ، باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان
روایت ہے ابوسعید و جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے ۱∞؎لوگوں نے عرض کیا یارسول الله غیبت زنا سے سخت کیسے ہے فرمایا کہ کوئی شخص زنا کرتا ہے تو توبہ کرلیتا ہے الله اس کی توبہ قبول کرلیتا ہے
وَعَنْ أَبِي سَعِيْدٍ وَجَابِرٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْغِيْبَةُ أَشَدُّ مِنَ الزِّنَا . قَالُوْا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ وَكَيْفَ الْغِيبَةُ أَشَدُّ مِنَ الزِّنَا؟ قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَزْنِي فَيَتُوبُ فَيَتُوبُ اللّٰهُ عَلَيْهِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4874 ، باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان
اور ایک روایت میں ہے کہ وہ توبہ کرتا ہے تو الله اسے بخش دیتا ہے اور غیبت والے کی بخشش نہیں ہوتی حتی کہ اس کا صاحب وہ معاف کرے ۱؎
وَفِي رِوَايَةٍ: فَيَتُوبُ فَيَغْفِرُ اللّٰهُ لَهٗ وَإِنَّ صَاحِبَ الْغِيبَةِ لَا يُغْفَرُ لَهٗ حَتّٰى يغفِرَها لَهٗ صَاحِبُهٗ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4875 ، باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان
اور حضرت انس کی روایت ہے کہ فرمایا زنا والا توبہ کرسکتا ہے اور غیبت والے کی توبہ نہیں ۱∞؎ان تینوں حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا۔
وَفِي رِوَايَةِ أَنَسٍ قَالَ: صَاحِبُ الزِّنَا يَتُوبُ وَصَاحِبُ الْغِيبَةِ لَيْسَ لَهٗ تَوْبَةٌ . رَوَى البَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4876 ، باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے غیبت کے کفارہ میں سے یہ ہے کہ تو اس کے لیے دعاءمغفرت کرے جس کی تو نے غیبت کی ہے،کہے کہ الٰہی ہم کو اور اس کو بخش دے ۱∞؎(بیہقی دعوات کبیر)اور بیہقی نے فرمایا کہ اس حدیث کی اسناد میں ضعف ہے۔
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ مِنْ كَفَّارَةِ الْغِيبَةِ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لِمَنِ اغْتَبْتَهٗ یَقُولُ: اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهٗ . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ " وَقَالَ: فِي هٰذَا الْإِسْنَادِ ضَعْفٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4877 ، باب:زبان کی حفاظت اور غیبت اور گالی کا بیان