- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 2
- نماز کا بیان
- باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 2
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب رات میں تہجد پڑھنے اٹھتے تو کہتے الہی تیرے لیئے حمدہے تو آسمانوں اور زمین اور ان کے اندر والوں کا قائم رکھنے والا ہے ۱؎تیرے ہی لیئے حمد ہے تو آسمانوں اور زمین اور ان کے اندر والوں کا نور ہے ۲؎اور تیری ہی حمد ہے تو آسمانوں اور زمین اور ان کے اندر والوں کا بادشاہ ہے ۳؎اور تیری ہی حمد ہے تو حق ہے ۴؎تیرا وعدہ حق ہے،تجھ سے ملنا حق ہے اور تیری بات حق ہے ۵؎جنت حق ہے آگ حق ہے،نبی حق ہیں،جناب محمد حق ہیں۶؎قیامت حق ہے،اے الله تیرے لیئے میں اسلام لایا تجھ پر ایمان لایا ۷؎اور تجھ پر میں نے بھروسہ کیا اور تیری طرف میں نے رجوع کیا ۸؎تیرے بھروسے پر میں کفار سے لڑتا ہوں اور تجھ سے فیصلہ چاہتا ہوں ۹؎میرے اگلے پچھلے چھپے کھلے بخش دے اور وہ بخش جنہیں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے تو ہی آگے بڑھانے والا ہے ۱۰؎اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے ۱۱؎تو ہی معبود ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۱۲؎(مسلم،بخاری)
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ قَالَ: «اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ وَقَوْلُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ اَللّٰهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهٖ مِنِّي أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1211 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب رات میں اٹھتے نماز شروع کرتے تو کہتے اے الله اے جبرئیل اے میکائیل اور اسرافیل کے رب ۱؎آسمانوں اور زمین کے بنانے والے چھپے کھلے کے جاننے والے ۲؎تو ہی اپنے بندوں کا ان چیزوں میں فیصلہ کرے گا جس میں وہ جھگڑتے ہیں ۳؎مجھے اپنے کرم سے اس حق کی ہدایت دے جس میں اختلاف ہے تو جسے چاہے سیدھے رستے کی ہدایت دے ۴؎(مسلم)
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ افْتَتَحَ صَلَاتَهٗ فَقَالَ: «اَللّٰهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلٰى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1212 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو رات میں جاگے تو کہے کہ الله اکیلے کے سوا کوائی معبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں اسی کا ملک ہے اور اسی کی حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۱؎پاک ہے الله ، الله کی حمد ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں، الله بڑا ہے الله کے بغیر طاقت و قوت نہیں،پھر کہے اے رب مجھے بخش دے یا فرمایا کہ پھر دعا مانگے تو اس کی قبول ہوگی ۲؎پھر اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوگی ۳؎(بخاری)
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلیٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَسُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ثُمَّ قَالَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي أَوْ قَالَ: ثمَّ دَعَا اُسْتُجِيْبَ لَهٗ فَإِنْ تَوَضَّأَ وَ صَلّٰى قُبِلَتْ صَلَاتُهٗ " رَوَاهُ البُخَارِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1213 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
روایت ہے حضرت عائشہ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا سے کہ فرماتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب رات میں جاگتے تو کہتے تیرے سوا کوئی معبود نہیں،الٰہی تو پاک ہے،تیری حمد ہے اپنے گناہوں کی تجھ سے معافی چاہتا ہوں،تجھ سے تیری رحمت مانگتا ہوں،الٰہی میرا علم بڑھا دے اور ہدایت کے بعد دل ٹیڑھا نہ کر دے ۱؎مجھے اپنی طرف سے رحمت دے،بے شک تو ہی دینے والا ہے ۲؎(ابوداؤد)
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: «لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ اَللّٰهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي وَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1214 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایسا کوئی مسلمان نہیں جو رات گزارے ذکر الٰہی پر پاک رہ کر ۱؎پھر رات کو اٹھے الله سے خیر مانگے مگر الله اسے وہ دے دیتا ہے ۲؎(احمد و ابوداؤد)
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَبِيتُ عَلیٰ ذِكْرٍ طَاهِرًا فَيَتَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَيسْأَلُ اللّٰهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ اللّٰهُ إِيَّاهُ» . رَوَاهُ أَحْمدُ وَأَبُو دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1215 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
روایت ہے حضرت شریق ہوزنی ۱؎سے فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ کے پاس گیا میں نے ان سے پوچھا کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب رات میں جاگتے تھے تو ابتداء کس چیز سے کرتے تھے فرمایا کہ تم نے مجھ سے وہ چیز پوچھی جو تم سے پہلے مجھ سے کسی نے نہ پوچھی ۲؎جب حضور رات میں جاگتے تو دس بار تکبیر دس بار حمد کہتے اور دس بار "سُبْحٰنَ الله وَبِحَمْدِہٖ" دس بار "سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ" کہتے دس بار استغفار پڑھتے اور دس بار کلمہ پھر دس بار کہتے الٰہی میں دنیا اور قیامت کی تنگی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۳؎پھر نماز شروع کرتے۔(ابوداؤد)
وَعَنْ شَرِيقٍ الْهَوْزَنِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلیٰ عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا: بِمَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ إِذَا هَبَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَتْ: سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ كَانَ إِذَا هَبَّ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ عَشْرًا وَحَمِدَ اللهَ عَشْرًا وَقَالَ: «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهٖ عَشْرًا» وَقَالَ: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ» عَشْرًا وَاسْتَغْفَرَ عَشْرًا وَهَلَّلَ عَشْرًا ثُمَّ قَالَ: «اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِيقِ الدُّنْيَا وَضِيقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ»عَشْرًا ثمَّ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ.رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1216 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
روایت ہے حضرت ابو سعید سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب رات میں اٹھتے تو تکبیر کہتے،پھر کہتے الٰہی تو پاک ہے،تیری حمد ہے،تیرا نام برکت والا ہے،تیری شان اونچی ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۱؎پھر کہتے الله بہت ہی بڑا ہےپھر کہتے مردود شیطان سے سننے والے،جاننے والے الله کی پناہ مانگتا ہوں اس کے وسوسوں سے اس کی پھونک سے اس کے تکبر سے ۲؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی)اور ابوداؤد نےغیركکے بعد یہ بھی زیادہ کیا کہ پھر تین بارلا اِلٰہ الّااللهکہتے اور آخر حدیث میں ہے پھر قرأت کرتے۔
عَن أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ ثُمَّ يَقُولُ: «سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰى جَدُّكَ وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ» ثُمَّ يَقُولُ: «اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا» ثُمَّ يَقُولُ: «أَعُوذُ بِاللهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهٖ وَنَفْخِهٖ وَنَفْثِهٖ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ بَعْدَ قَوْلِهٖ: «غَيْرُكَ» ثُمَّ يَقُولُ: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ » ثَلَاثًا وَفِي آخِرِ الحَدِيثِ: ثمَّ يَقْرَأُ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1217 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے
روایت ہے حضرت ربیعہ ابن کعب اسلمی سے فرماتے ہیں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے حجرے کے پاس میں رات گزارتا تھا،میں آپ کو سنتا تھا کہ جب آپ رات میں اٹھتے تو بہت دیر تک کہتے جہانوں کا پالنے والا پاک ہے پھر بہت دیر تک کہتے الله پاک ہے اس کی حمد ہے ۱؎(نسائی)ترمذی میں اس کی مثل ہے،ا ور انہوں نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
وَعَنْ ربِيْعَةَ بْنِ كَعْبِ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ عِنْدَ حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنْتُ أَسْمَعُهٗ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَقُول: «سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ» الْهَوِيِّ ثُمَّ يَقُولُ: «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهٖ» الْهَوِيِّ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَلِلتِّرْمِذِيْ نَحْوُهٗ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1218 ، باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے