باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنَا ابنِ عباسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہےکہ میں نے نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں زَم زَم کا پانی پیش کیا تو آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کھڑے ہو کر نوش فرمایا۔

عَنِ ابْنِ عَبَاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:سَقَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 767 ، باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان

حضرت سیدنا نزّال بن سَبْرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ، شیرِِخداکَرَّمَ اللّٰہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمبابِ رَحْبَہ“پرتشریف لائے، پھر کھڑے ہو کر پانی پیا اور فرمایا: ’’میں نے حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ایسے ہی پیتے دیکھا جیسا تم مجھے دیکھ ر ہے ہو ۔‘‘

عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَرَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: اَتَی عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بَابَ الرَّحْبَةِ فَشَرِبَ قائِمًاوَقَالَ: انِّي رَاَيْتُ رَسُوْلَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كما رَاَيْتُمُوْنِیْ فَعَلْتُ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 768 ، باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان

حضرت سَیِّدُنا ابنِ عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں:ہم حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے زمانہ ٔمبارکہ میں چلتے ہوئے کھا لیتے اور کھڑے کھڑے پی لیا کرتے تھے ۔

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:كُنَّا نَاکُلُ عَلٰی عَهْدِرَسُوْلِ اللهِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَمْشِيْ وَنَشْرَبُ ونَحْنُ قِيَامٌ .

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 769 ، باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان

حضرت سَیِّدُنا عَمروبن شعیبرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُاپنے والد سے وہ اپنےدادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو کھڑے ، بیٹھے دونوں طرح پانی پیتے دیکھا ہے ۔

عَنْ عَمْرَو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ اَبِيْهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ قَائِمًا وقَاعِدًا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 770 ، باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان

حضرت سیدنا اَنَسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا۔ حضرت قتادہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: تو کھڑے ہوکر کھانے کاکیا حکم ہے؟ارشاد فرمایا: یہ تو بہت زیادہ بُرا اور خبیث کام ہے۔مسلم شریف کی ایک روایت میں ہےکہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کھڑے ہو کر پینے پر ڈانٹ ڈپٹ فرمائی ہے۔

عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّهُ نَهٰى اَنْ يَّشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا.وَقَالَ قَتَادَةُ: فَقُلْنَا لِاَنَسٍ:فَالْاَ كْلُ؟ قَالَ:ذٰلِكَ اَشَرُّ اَوْ اَخْبَثُ.وَفِيْ رِوَايَةٍ لَهُ:اَنَّ النَّبيَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَن الشُّرْب قائِمًا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 771 ، باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان

حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسےمَروی ہےکہ حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:’’ تم میں سے کوئی بھی کھڑے ہوکر نہ پئے ،جو بھول کر پی لے تو قے کر دے ۔ ‘‘

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:لَا يَشْرَ بَنَّ اَحَدٌ مِّنْكُمْ قَائِمًا فَمَنْ نَسِيَ فَلْيَسْتَقِيءْ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 772 ، باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان