Book Name:Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6

        اِس حقیقت سے اِنکار نہیں کہ ِاس پُرفِتَن دور میں اِسلام کی تبلیغ، اِشاعتِ ِدین ، مسلمانوں کے دِلوں میں عشقِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اُجاگر کرنااور مَسلکِ حق کو عالَمِ اِسلام میں روشناس کرانے جیسے اَہم کاموں کا فریضہ جس طرح دعوتِ اسلامی  نے ادا کیا ہے موجودہ دور میں اس کی مِثال نہیں ملتی۔ لیکن مذکورہ سارے کام میڈیا کے ذریعے منظر عام پر نہیں آرہے تھے ،جس کی وجہ سے بعض باطِل عناصرِ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو گمراہ کررہے تھے۔ ضرورت اس اَمر کی تھی کہ جو لوگ اِسلام کی حقیقت اور عقائد سے ناواقفیت کی بنا پر اپنی آخرت خراب کررہے ہیں اِن کو راہِ راست پر لانے کے لیے کون سا ذر یعہ اختیار کیا جائے۔چُنانچِہعاشقانِ رسُول کی اس ضرورت کومَدَنی چینل نے پورا کردیا۔

        پچھلے دنوں مَدَنی چینل   پر جعلی پیروں کے بارے میں ایک معلوماتی پروگرام نشر ہوا جس کو مَیں نے بَہُت پسند کیا۔میری رائے ہے کہ عقائد کے موضوع پر بیانات ، خطابات اور عوام کو عقائد کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کو زیادہ سے زیادہ جاری کیا جائے تاکہ عوام الناس کو فائدہ ہو۔

        میری دُعا ہے کہاللہ  تَعَالٰی جلَّ جلالہٗ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے تَصدُّق سے دعوتِ اسلامی  کی اس کاوش مَدَنی چینل   کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کے لیے نافع بنائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّیاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(338) حضرت مولانا قاری محمد امیر عالم مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(ناظم اعلیٰ ادارہ تعلیمات ِ مجددیہ 400، شادمان ،جیل روڈ،مرکزالاولیاء لاہور)

        مَدَنی چینل   کے قیام پر اِنتہائی خوشی ہوئی، ’’دیر آید دُرُست آید‘‘مکمل اِسلامی چینل چلانے کے مشورے بَہُت سے مشائخ عظام کو پیش کئے مگر یہ حصہ دعوتِ اسلامی  کا تھا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے اِس مَدَنی چینل   کو دِن دُونی رات چُوگنی ترقّی عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(339) حضرت مولانا پروفیسر میرناظر اقبال شہباز مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(پروفیسرگورنمنٹ ڈگری کالج چکار ،مظفر آباد، کشمیر)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کا بین الاقوامی اجتماع بڑے ہی دِلنشین انداز میں بخیر و عافیت مُنعقِد ہوا۔ اس پر دِلی مبارک باد پیشِ خدمت ہے۔ علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی  نے وقت کی نبض کو جانچتے ہوئے اور اُس کی رفتار کو سمجھتے ہوئے جس طرح اپنے لٹریچر سے دُنیا کو سُنَّتِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پابند بنایا اور مَدَنی چینل  کاآغاز کرکے ایک عظیم اِقدام دُنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ مَدَنی چینل   کے بارے میں راقِم اِتنا ہی کہے گاکہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی وجہ سے دینِ محمدیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور محبت مصطفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی لہریں پوری دُنیا کے لوگوں کے قُلُوب و اَذھان سے ٹکرائیں گی ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں عشقِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظیم دولت عطا فرمائے،آمین ۔ قصۂ مختصر یہ کہ راقِم دعوتِ اسلامی  کے ہر اِقدام کے متعلق یہی الفاظ کہے گا:

اللہ کرم  ایسا  کرے  تجھ  پہ  جہاں  میں

    اے دعوتِ اسلامی  تِری دھوم مچی ہو   

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(340) حضرت مولانا عبدالحق نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خطیب جامع مسجد محمدیہ ،بوستان کالونی، گلی نمبر7 ،مرکزالاولیاء لاہور)

        آج اس نازُک دور میں اُمتِ محمدیہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں بے راہ راوی بے اَدَبی ، بے حیائی اور عُریانی کا طوفان آگیا ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لیے ہماری تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر سُنّتوں بھری تحریک دعوتِ اسلامی  کا مَدَنی چینل   بَہُت زیادہ کامیابی سے اُبھر رہا ہے۔ دُعا ہے کہاللہ عَزَّوَجَلَّ   تحریک دعوتِ اسلامی  کے بانی امیر اہلسنّت حضرت پیرطریقت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِصلاحی بیانات سے اُمتِ محمدیہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو آنے والے وقت میں عظیم تر کامیابی عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

( 341) حضرت پیر سید افتخار حسن گیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(سجادہ نشین دربارِ عالیہ قادریہ، شمس محل، اوچشریف ،بہاولپور ،پنجاب،پاکستان)

        موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا کی بڑی اہمیت ہے۔ اکثر چینلز فحاشی وعُریانی پھیلانے کے ساتھ ساتھ اِسلام دشمنی میں بھی پیش پیش ہیں۔ اسی اثناء میں مَدَنی چینل   کا آغاز بِلاشُبہ وقت کی بڑی ضرورت تھی۔ آپ سب لوگ مبارکباد کے مُستَحق ہیں۔ دُعا ہےاللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(342) حضرت مولانا قاری محمد فیصل ندیم کیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(جامعہ سعیدیہ رضویہ انوارالحدیث ،گوجرانوالہ روڈ ،حافظ آبادسٹی،پنجاب،پاکستان)

 



Total Pages: 12

Go To