Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

            اگر ہم مدنی مرکز کی ہدایات کے مطابق سفر کریں گے تو اِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّشیطان سے حفاظت بھی رہے گی اور بیشمار نیکیاں حاصل کرنے میں آسانیاں بھی ملیں گی اور مدنی انعامات پر عمل کرنا ہمارے لئے بہت آسان ہوگا۔

            اس کے بعد صفحہ { 93} سےتربیتی بیان کا آخری حصہ بیان کیجئے۔

مدنی قافلے کا مختصر جدول

وسامانِ مدنی قافلہ

جدول ا وراعلانات کی دہرائی اور مشورے کا حلقہ :(۳۰:۹) تا(۵۶:۹)

             اس حلقے میں (۵ منٹ) تلاوت و نعت اور باقی (۲۶ منٹ) میں جدول اور اعلانات کی دہرائی اور مشورے کا حلقہ لگایا جائے، (اسی دوران مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے جائیں )۳دن کے مدنی قافلے میں جدول کی دُہرائی امیرِ قافلہ خود ہی کرے، شرکاء سے صرف ایک ایک کام پر مشورہ کیا جائے ،  مشورہ مشورے کے طور پر ہی لیا جائے ۔

مدنی مقصد کا بیان : (۵۶:۹) تا (۳۷:۱۰)

                (۴۱ منٹ) اس حلقے میں ابتدائی ۲۶ منٹ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادری دامَتْ بَرکاتُھُمُ العالیَۃ کے رسائل سے بیان اور آخری ۱۵ منٹ میں ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں سے کسی ایک مدنی کام پر ذہن بنایا جائے۔

انفرادی عبادت کا حلقہ :(۳۷ :۱۰) تا (۵۶:۱۰)

 (۱۹ منٹ) اس حلقے میں تلاوتِ قرآن، ذِکرُ اللّٰہ عَزَّوَجَلّ، درود شریف، مدنی انعامات کا عملی و فرضی جدول، یوم قفل مدینہ کا پمفلٹ(اسی کتاب کے صفحہ712 تا 716 پر ملاحظہ کیجئے) رضائے رب الانام کے کام،(یہ 72مدنی انعامات کے صفحہ 24 پر ملاحظہ کیجئے) رسالہ  ’’ ۴۰روحانی علاج ‘‘  سے وظائف کی ترکیب بنائی جائے۔اس میں مطالعہ بھی کرسکتے ہیں ۔([1])

مختصر نیکی کی دعوت : (۵۶:۱۰) تا (۰۸:۱۱)

                (۱۲ منٹ) اس میں مختصر نیکی کی دعوت یاد کروائی جائے، اگریہ کسی کویاد ہو تواسے انفرادی کوشش کیلئے ترغیبات یاد کروائی جائیں ۔

انفرادی کوشش کا طریقہ :(۰۸:۱۱) تا (۲۰:۱۱)

                (۱۲منٹ) امیر قافلہ انفرادی کوشش کا طریقہ کار سکھائے اور عملی طریقہ کرکے دکھائے اور جن اسلامی بھائیوں کو ترغیبات پچھلے حلقے میں یاد نہ ہوئی ہوں تو اُن کو اِس حلقے میں بھی یاد کروائی جائیں ۔

انفرادی کوشش کا حلقہ :(۲۰:۱۱) تا (۰۰:۱۲)

                (۴۰منٹ)ا س میں اسلامی بھائی باہر جاکر مختلف جگہوں پر انفرادی کوشش فرمائیں اور اسلامی بھائیوں کوہاتھوں ہاتھ مسجد میں لانے کی ترکیب بنائیں ،  اِسی دوران کچھ اسلامی بھائی مسجد میں ذیلی حلقے کے مدنی کاموں پر ایک دوسرے کا ذہن بنائیں ۔اسی وقت میں بااثرشخصیات مثلاََعلمائ، مشائخ، چودھری، وڈیروں وغیرہ سے ملاقات کرکے دعوت اسلامی اوراسکے شعبہ جات کاتعارف کروائیں اورمدنی قافلے میں میں سفرکی دعوت پیش کریں ۔([2])

سنّتیں سیکھنے کا حلقہ :(۰۰:۱۲) تا (۳۰:۱۲)

                (۳۰منٹ)اس حلقے میں امیر قافلہ شرکاء کو سنتیں سکھانے کی ترکیب  بنائے ۳ دن ،  ۱۲ دن، اور ۳۰ دن کے مدنی قافلوں میں سنتیں سیکھنے کی ترتیب الگ الگ ہوگی، جس کی تفصیلات صفحہ154تا157پر ملاحظہ فرمائیں ۔

وقفۂ طعام وچوک درس :(۳۰:۱۲)

            کھاناکھائیں اوراذانِ ظہرسے ۱۲منٹ قبل(۷ منٹ) فیضان سنت سے  چوک درس دیں ۔ بعدِدرس نمازِ ظہرکی دعوت دے کرشرکاء کواپنے ساتھ مسجدمیں لانے کی کوشش کریں ۔جواسلامی بھائی قریب کی مسجدوں میں درس کے لئے جائیں گے وہ چوک درس کے بعد روانہ ہوجائیں ۔

  بعد ظہر درس :

                (۷ منٹ) فیضانِ سُنت سے مدنی درس دیا جائے۔

نماز کے احکام :(۳۰ منٹ)

                اس حلقے میں ۳ دن ، ۱۲ دن اور ۳۰ دن کے مدنی قافلوں میں سیکھنے کی  ترتیب الگ الگ ہوگی، جس کی تفصیلات صفحہ 160تا171  پرملاحظہ فرمائیں ۔

 



   [1]زہے نصیب’’جنت کےطلب گاروں کے لئے مدنی گلدستہ‘‘ سے مطالعہ ہو تو مدینہ ، امیر  اہلسنّت  کی رسائل  کی فہرست صفحہ 717 تا 719 سے ملاحظہ کیجئے۔

   [2]مدنی انعامات کی 26 سیکنڈ  کی انفرادی کوشش جاننے  کاطریقہ ’’ جنت کے طلب گاروں  کے لئے مدنی گلدستہ‘‘ صفحہ86 ملاحظہ فرمالیجئے۔



Total Pages: 194

Go To