Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

اِس  پہ  فدا  ہو  بچہ  بچہ  یا اللّٰہ  مری  جھولی  بھردے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

              اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی صحبتوں سے مالا مال 63 روزہ تربیتی کورس آخِرت کے لئے اِس قدرنفع بخش ہے کہ اس میں جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اُس کی تفصیلات معلوم ہوجانے کے بعد شاید دین کا درد رکھنے والا ہر مسلمان یہ حسرت کرے گا کہ کاش!  مجھے بھی 63 روزہ تربیتی کورس کرنے کی سعادت حاصل ہو جائے۔

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!  بابُ المدینہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تربیتی کورس کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اِس میں بعض وہ علوم حاصل ہوتے ہیں جن کا سیکھنا ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے۔ تربیّتی کورس میں وُضو و غُسل کے علاوہ نماز کا عملی طریقہ سکھایا جاتا ہے ،  غسلِ میِّت ،  تَجہیز و تکفین ،  نمازِ جنازہ و نمازِ عید کی تربیت ہوتی ہے ،  مدنی قاعدہ کے ذریعے درست مخارج کے ساتھ قرآنی حروف کی ادائیگی کی تعلیم دی جاتی اور قرآنِ کریم کی آخِری 20 سورَتیں زبانی حفظ اور سورۃُ الملک کی مشق کروائی جاتی ہے اور قرآنِ کریم سیکھنے کے فضائل کے توکیا کہنے!  چنانچہ

گناہوں کی بخشش

            دو جہاں کے سلطان ،  سرورِ ذیشان ،  صاحبِ قرآن صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مغفِرت      نشان ہے :  ’’ جو شخص اپنے بیٹے کو ناظرہ قرآنِ کریم سکھائے اس کے سب اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔ ‘‘ (مجمع الزوائد،کتاب التفسیر،باب فیمن علم ولدہ القرآن،الحدیث:۱۱۶۷۱،ج۷،ص۳۴۴)

جوانی وبڑھاپے میں قرآن پاک سیکھنا

         شہنشاہِ مدینہ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ باقرینہ ہے:  ’’ جو شخص جوانی میں قرآن سیکھے، قرآن اُس کے گوشت اور خون میں پیوست ہوجاتا ہے اور جو اسے بڑھاپے میں سیکھے اور اسے قرآن بار بار بھول جاتا ہو اور اس کے باوُجود وہ اسے نہ چھوڑتا ہو تو اس کیلئے دو اجر ہیں ۔ ‘‘ (کنزالعمال،کتاب الاذکار،الباب السابع۔۔۔الخ، الاکمال،الحدیث:۲۳۷۸،ج۱،ص۲۶۷)

تربیَتی کورس میں اَخلاقی تربیت

            تربیتی کورس میں اَخلاقی تربیت کے حوالے سے ان موضوعات پر خاص توجُّہ دی جاتی ہے(1)سچائی(2) نرمی(3 )صبر(4) عاجزی(5) عَفْوو درگزر(6) اندازِ گفتگو(7) غیبت کی تباہ کاریاں اور (8)گھر میں مدنی ماحول بنانے کا طریقہ وغیرہ، مدنی قافلہ کے جَدوَل پر عمل کرواتے ہوئے مدنی قافِلہ تیار کرنے کا طریقہ، درس ،  بیان ، عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت بالخصوص دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کی جان  ’’ اِنفِرادی کوشش‘ ‘ کا انداز، مدنی انعامات کا عملی طریقہ تعلیم دیا جاتا ہے، تربیتی کورس کے دوران وقفہ وقفہ سے تین بار تین تین دن کے اور اختتام سے قبل 12 دن کے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت بھی ملتی ہے، اس قافِلے سے واپسی کے بعدایک دن امتحان کی تیاری ،  دوسرے دن امتحان اور تیسرے دن الوَداعی دعا اور صلوٰۃو سلام پر 63 دن کے تربیتی کورس کا اختتام ہوجاتا ہے۔ تربیتی کورس کی جو کیفیّت بیان کی اِس کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور اَلْحَمْدُ للّٰہ  عَزَّوَجَلَّ اشِقانِ رسول کی صحبت کی نعمت مُیَسّر آتی ہے۔

           اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تربیتی کورس کی برَکت سے کئی بگڑے ہوئے افراد  نمازی اور اچھے مسلمان بن کر رخصت ہوتے ہیں اور معاشَرہ میں عزت کا مقام پاتے ہیں ،  لہٰذا جس کو موقع ملے اُسے ضرور تربیتی کورس کے ذریعے علمِ دین حاصل کرنا چاہئے۔ہمارے پیارے نبی صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ارشاد ِ عبرت  بنیاد ہے: ’’ بروزِ قیامت سب سے زیادہ حسرت اُس کو ہوگی جس کو دنیا میں (دینی) علم حاصل کرنے کا موقع ملا مگر اُس نے حاصل نہ کیا اور اُس شَخص کو ہوگی جس نے علم حاصل کیا اور اِس سے سن کر دوسروں نے تو نفع اُٹھایا مگر خود اِس نے (اپنے علم پر عمل کرتے ہوئے) نفع نہ اُٹھایا۔‘‘(تاریخ مدینۃ دمشق لابن عساکر، من اسمہ محمد،ج۵۱،ص۱۳۷)

            جو مکمل 63 دن نہیں دے سکتے وہ مدنی مرکز سے رُجوع کریں تو اُن کی کم دنوں کے لئے بھی ترکیب بن سکتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

            اَلْحَمْدُ للّٰہ عزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام علم دین عام کرنے کے لئے کئی جامعات و مدارس بنام  ’’ جامِعَۃُ الْمَدِیْنہ ‘‘ اور  ’’ مَدْرَسۃُ الْمَدِیْنہ ‘‘ قائم ہیں ،  یہاں نہ صرف علم کی لازوال دولت تقسیم ہوتی بلکہ عمل کا جذبہ بھی دیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  ہزارہا طلبہ و طالبات علمِ دین کے نورسے منور ہو رہے ہیں اور زیورِ علم و عمل سے آراستہ ہو کر اپنی اور ساری دنیا کے لوگو ں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مصروفِ عمل ہیں  اللہ    عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو دن دُگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

          پیارے     اسلامی بھائیو!  بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت



Total Pages: 194

Go To