Book Name:Chal Madina ki Saadat mil gayi

مزید14مدنی بہاریں  ’’ چل مدینہ کی سعادت مل گئی ‘‘ کے نام سے پیش کی جارہی ہیں ۔ اسلامی بھائیوں کوبھی چاہئے کہ یہ رسالہ اپنے گھرکی اسلامی بہنوں تک ضرور پہنچائیں ، کیاعجب کہ ان مَدَنی بہاروں کوپڑھ کرکسی کی اِصلاح کاسامان ہو جائے اوروہ بھی اپنی زندگی زادِآخرت جمع کرنے میں گزارناشروع کردے۔یاد رہے!اسلامی بہنوں نے ان بہاروں کواپنے اپنے اندازمیں لکھاتھا، پڑھنے والوں اوروالیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے ہم نے اپنے الفاظ واندازمیں مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔

        اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں  ’’ اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطافرمائے اوردعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِاَہلسنّت  (مدظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  {دعوتِ اسلامی}

۱۶صَفَرُالْمُظَفَّر۱۴۳۱ھ، 1فروری  2010ء

دُرُودِ پاک کی فضیلت

        شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانی ِدعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے رسالے  ’’ ناچاقیوں کا علاج ‘‘ میں حدیث پاک نقل فرماتے ہیں کہسرکارِمدینہ، سلطانِ باقرینہ، قرارِقلب وسینہ،  فیض گنجینہصَلَّی



Total Pages: 27

Go To