Book Name:Al Wazifa tul karima

یوزہ گری ([1])لگا ہوا ہے ، اس میں سے انوار وفیوض اُبل اُبل کر میرے دل میں آرہے ہیں ، اس تصور کو بڑھائے یہاں تک کہ جم جائے اور تکلف کی حاجت نہ رہے ، اس کی انتہا پرصورت ِشیخ خود مُتَمَثِّل ہو کرمرید کے ساتھ رہے گی اور ہر کام میں مدد کرے گی اور اس راہ میں جو مشکل اسے پیش آئے گی اس کا حل بتائے گی۔

          تنبیہ : اذکارو اشغال میں مشغولی سے پہلے اگر قضاء نمازیں یاروزے ہوں ان کاادا کرنا جس قدر ممکن ہو نہایت ضرور ہے ، جس پر فرض باقی ہو اس کے نفل واعمالِ مستحبہ کام نہیں دیتے بلکہ قبول نہیں ہوتے جب تک فرض ادا نہ کرلے ۔اَذکارو اَشغال کے لئے تین بَدْرَقوں([2])کی ضرورت ہے تقلیل ِ طعام (کم کھانا) تقلیل ِ کلام (کم بولنا) تقلیل ِ مَنام(کم سونا)۔

         وَبِاللہِ التَّوْفِیْق

                                                             فقیر احمد رضا قادری غفر لہ

                                                             پنجم محرم الحرام ۱۳۳۸؁ ھ

ذکر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی کثرت کیا کرو

حضرت سیدتنا اُمّ انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا :  ’’یا رسول اللہ ! عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مجھے کوئی نصیحت فرمائیے ۔‘‘ فرمایا :  ’’گناہوں کو چھوڑ دو کیونکہ یہ سب سے افضل ہجرت ہے اور فرائض کی پابندی کیا کرو کیونکہ یہ سب سے افضل جہاد ہے اور ذکر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی کثرت کیا کرو کیونکہ تم اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں کثرتِ ذکر سے زیادہ پسندیدہ چیز نہیں پیش کرسکتی۔‘‘(المعجم الکبیر للطبرانی ، الحدیث : ۳۱۳، ج۲۵، ص۱۲۹)

مآخذو مراجع

نام کتاب

مصنف

مطبوعہ

قرآن مجید

کلام باری تعالٰی

برکات رضا ہند

ترجمۂ قرآن کنز الایمان

اعلٰی حضرت امام احمد رضاالبریلوی ۱۳۴۰ھ

برکات رضا ہند

الدر المنثور

امام جلال الدین عبد الرحمٰن السیوطی ۹۱۱ھ

دار الفکر بیروت

تفسیر روح البیان

امام اسماعیل حقی بن مصطفی البروسوی  ۱۱۳۷ھ

کوئٹہ

صحیح البخاری

امام ابوعبد اللّٰہ محمد بن اسماعیل بخاری۲۵۶ھ

دار الکتب العلمیۃ بیروت

صحیح مسلم

امام ابو الحسین مسلم بن الحجاج القشیری۲۶۱ھ

دار ابن حزم بیروت

سنن ابن ماجہ

امام ابو عبد اللّٰہ محمد بن یزید ابن ماجہ۲۷۳ھ

دار المعرفۃ بیروت

سنن ابی داود

امام ابو داود سلیمان بن اشعث ۲۷۵ھ

دار الفکر بیروت

سنن الترمذی

امام ابو عیسٰی محمد بن عیسٰی ترمذی۲۷۹ھ

دار الفکر بیروت

المصنف

حافظ عبداللّٰہ بن محمد بن ابی شیبۃ الکوفی ۲۳۵ھ

دار الفکر بیروت

المسند

امام احمد بن حنبل۲۴۱ھ

دار الفکر بیروت

سنن الدارمی

امام عبد اللّٰہ بن عبد الرحمن الدارمی۲۵۵ھ

دار الفکر بیروت

السنن الکبریٰ

امام ابو عبد الرحمٰن احمد النسائی ۳۰۳ھ

دار الکتب العلمیۃ بیروت

المسند

امام ابو یعلی احمد بن علی الموصلی۳۰۷ھ

دار الکتب العلمیۃ بیروت

المعجم الکبیر

امام ابوالقاسم سلیمان بن احمد الطبرانی۳۶۰ھ

دار احیاء التراث العربی

المعجم الاوسط

امام ابوالقاسم سلیمان بن احمد الطبرانی۳۶۰ھ

دار الفکر بیروت