Book Name:Karamaat e Farooq e Azam رضی اللہ تعالیٰ عنہ

پاک (نمبر8)کے تحت فرماتے ہیں :یعنی ان کے دل میں جو خیالات آتے ہیں وہ حق ہوتے ہیں اور زبان سے جو بولتے ہیں وہ حق بولتے ہیں۔( مراۃ ج۸ص۳۶۶)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہمیں حضرتِ عُمَر سے پیار ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْن عَزَّوَجَلَّ نے حضرت ِ سیِّدُنا عُمَر فاروقِ اَعظَم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو عالیشان مرتبہ عطافرمایا اور بَہُت زیادہ عزّت وشرافت اور فضیلت وکرامت سے نوازا۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شانِ رِفعت نشان کو تسلیم کرنا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو برحق جان کر راہِ ہدایت کا روشن مینار سمجھنا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَحَبَّتوعقیدت رکھنا نہایت ضَروری ہے جیسا کہ جلیلُ الْقَدْرصَحابی حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ رِوایت کرتے ہیں کہ محبوبِ ربِّ دو جہان، شاہِ کون ومکان، سروَرِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ توجُّہ نشان ہے: مَنْ اَبْغَضَ عُمَرَ فَقَدْ اَبْغَضَنِیْ وَمَنْ اَحَبَّ عُمَرَ فَقَدْ اَحَبَّنِیْیعنی جس شخص نے حضرت عُمَر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) سے بُغْض رکھا اُس نے مجھ سے بُغْض رکھا اور جس نے حضرت عُمَر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) سیمَحَبَّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبَّت کی۔ (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۵ص۱۰۲حدیث ۶۷۲۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے، آسمانِ ہدایَت کے چمکتے دَمَکتے سِتارے، دکھی دل کے سہارے،


 

 



Total Pages: 48

Go To