Book Name:Meethay Bol

’’ مدینے کی حاضِری‘‘ کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے گھر میں آنے جانے  کے 12 مَدَنی پھول

  {1}جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے  : ’’ بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘ترجمہ ـ : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ، میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر بھروسہ کیا ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت ۔  (ابوداوٗد، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵)  اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس دعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللّٰہُالصَّمَدعَزَّ وَجَلَّ کی مدد شاملِ حال رہے گی{2}  گھرمیں داخل ہونے کی دعا : اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا ۔ (اَیضاً ۔ حدیث۵۰۹۶) (ترجمہ ـــ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !میں تجھ سے داخل ہونے کی اور نکلنے کی بھلائی مانگتاہوں ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے نام سے ہم (گھر میں )  داخل ہوئے اور اسی کے نام سے باہر آئے اور اپنے رباللہ عَزَّ وَجَلَّ  پر ہم نے بھروسہ کیا ) دعا پڑھنے کے بعد گھر والوں کو سلام کرے پھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کر ے اس کے بعد سورۃُ الِاخلاص شریف پڑھے ۔  اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ روزی میں بَرَکت ، اور گھر یلو جھگڑوں سے بچت ہو گی{3} اپنے گھر میں آتے جاتے محارِم ومَحرمات (مَثَلاً ماں ، باپ ، بھائی، بہن، بال بچّے وغیرہ)کوسلام کیجئے {4} اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نام لئے بغیر مَثَلاً بِسْمِ اللہ  کہے بِغیر جو گھر میں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اُس کے ساتھ داخِل ہو جاتا ہے {5}  اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے :   اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْن (یعنی ہم پر اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ   کے نیک بندوں پر سلام )فِرِشتے اس سلام کا جواب دیں گے ۔ ( رَدُّالْمُحتارج۹ ص ۶۸۲) یا اس طرح کہے :  اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّـھَا النَّبِیُّ(یعنی یا نبی آپ پر سلام ) کیونکہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے ۔  (بہارِشریعت حصّہ۶ا ص۹۶، شرح الشّفاء للقاری ج۲ص۱۱۸) {6} جب کسی کے گھر میں داخل ہونا چاہیں تو اِس طرح کہئے : السلامُ علیکم کیا میں اندر آسکتا ہوں ؟ {7} اگر داخلے کی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہو سکتا ہے کسی مجبوری کے تحت صاحبِ خانہ نے اجازت نہ دی ہو {8}جب آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو سنّت یہ ہے کہ پوچھئے :  کون ہے ؟ باہَر والے کو چاہئے کہ اپنا نام بتائے : مَثَلاً کہے : ’’ محمد الیاس ۔ ‘‘ نام بتانے کے بجائے اس موقع پر’’ مدینہ! ‘‘، میں ہوں !‘‘ ’’دروازہ کھولو‘‘ وغیرہ کہنا سنّت نہیں {9} جواب میں نام بتانے کے بعد دروازے سے ہٹ کر کھڑے ہوں تا کہ دروازہ کھلتے ہی گھر کے اندر نظر نہ پڑے {10} کسی کے گھر میں جھانکنا ممنوع ہے  ۔ بعض لوگوں کے مکان کے سامنے نیچے کی طرف دوسروں کے مکانات ہوتے ہیں لہٰذا بالکونی وغیرہ سے جھانکتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے گھروں میں نظر نہ پڑے {11} کسی کے گھر جائیں تو وہاں کے انتِظامات پر بے جا تنقید نہ کیجئے اس سے اُس کی دل آزاری ہو سکتی ہے {12} واپَسی پر اہلِ خانہ کے حق میں دُعا بھی کیجئے اور شکریہ بھی ادا کیجئے اور سلام بھی اور ہو سکے تو کوئی سنّتوں بھرا رسالہ وغیرہ بھی تحفۃً پیش کیجئے ۔  طرح طرح

 کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب’’ سنّتیں اور آداب‘‘ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے ۔  سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں



Total Pages: 17

Go To