Book Name:Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 2

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

مَدَنی چینل کے بارے میں عُلَماء و شَخْصیّات کے تأثرات کے اقتِباسات (قسط دُوُم) 

دُرود شریف کی بَرَکت

       آفتاب ِ شریعت و طریقت ،شہزادۂ اعلیٰحضرت ،حُجَّۃُ الْاسلام حضرت مولانا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان بَہُت بڑے عالمِ عُلومِ اسلام، پروانۂ شمعِ بزمِ شاہِ اَنام،جاں نثارِ صَحابۂ کِرام،مُحبِّ اولیائے عِظام اور عاشقِ دُرود و سلام تھے۔ جب بھی علمی و تدریسی اوقات سے فرصت پاتے ذکرو دُرود میں مشغول ہو جاتے ۔ آپ کے جسمِ اقدس پر پھوڑا ہوگیا تھا جس کا آپریشن ناگُزِیر تھا۔ ڈاکٹر نے بے ہوشی کا اِنجکشن لگانا چاہا تو مَنْع فرما دیا، آپ دُرودوسلام کے وِرد میں مشغول ہو گئے ، عالَمِ ہوش وحَواس میں دو تین گھنٹے تک آپریشن ہوتا رہا ، دُرود شریف کی بَرَکت سے کسی قسم کی تکلیف کا آپ نے اظہار نہ ہونے دیا !  (تذکِرۂ مشائخِ قادِریہ رضویہ ص ۴۸۵)

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!    صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد     

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی سنّتوں بھرا اجتماع ۱،۲،۳ ذوالقعدۃالحرام ۱۴۲۹ھ / 31اکتوبریکم 2نومبر 2008ء مد ینۃُ الاولیاءملتان شریف میں بخیروعافیت منعقد ہوا۔ پاکستان اور دیگر ممالک سے علمائے کرام و مشائخِ عظام اورعوام کے بے شمار مَدَنی قافلے اِس میں شریک ہوئے۔ سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل صحرائے



Total Pages: 12

Go To