Book Name:Uyun ul Hikayaat Hissa 1

حکایت نمبر 4:                              

    قرآن اورنماز کا شیدائی

            حضرت سیدنا جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ حضورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے صحابہ کرام  علیہم الرضوان کے مجاہدات اور عبادات کاذکر کرتے ہوئے شمعِ رسالت کے دوپروانوں کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :’’ایک مرتبہ ہم رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے ساتھ کسی غزوہ میں گئے، واپسی پر ہم پہاڑی علاقے سے گزرے اور رسو ل اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے وہاں قیام کاحکم فرمایا۔ سب صحابہ کرام علیہم الرضوان  آرام کی خاطر وہاں ٹھہر گئے، اللہ کے محبوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے ارشاد فرمایا:’’آج رات تم میں سے کون پہرہ دے گا؟‘‘ایک مہاجر اور ایک انصاری صحابی ر ضی اللہ تعالیٰ عنہما کھڑے ہوئے اور عرض کی: ’’یارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم!یہ سعادت ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں قبول فرمالیجئے۔‘‘چنانچہ وہ دونوں صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہمااجازت پاکر پہرہ دینے کے لئے تیار ہوگئے ،دونوں نے مشورہ کیااور انصاری صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:’’ہم ایسا کرتے ہیں کہ آدھی رات ہم میں سے ایک پہرہ دے گااور دوسرا سو جائے گا پھر بقیہ آدھی رات دوسراپہرہ دے گااور پہلاسو جائے گا،انصاری صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہنے فرمایا:’’آپ آرام فرمائیں ،میں جاگتاہوں پھر آپ پہرہ دینا پس مہاجر صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آرام فرمانے لگے اور انصاری صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہپہرہ دینے کے لئے تیار ہوگئے۔ کچھ دیرکے بعد انہوں نے نمازپڑھناشروع کردی اور سورۂ کہف کی قرا ئَ ت کرنے لگے۔ دشمنوں کی طرف سے ایک شخص آیااوراس نے پہاڑی پر چڑھ کردیکھاتواسے ایک شخص نمازپڑھتاہوادکھائی دیا، اس نے کمان پرتیر چڑھایا اور نشانہ باندھ کر اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر تیرچلادیاتیرآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جسم میں پیوست ہوگیا لیکن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوئی حرکت نہ کی اور نمازمیں مشغول رہے اس ظالم نے دوسراتیرمارا ،وہ بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جسم اقدس میں اترگیالیکن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نماز نہ توڑی پھر اس نے تیسرا تیرمارا،وہ بھی سیدھا آیااور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو زخمی کرتاہواجسم میں پیوست ہوگیا۔آپ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے رکوع وسجود کئے اورنمازمکمل کرنے کے بعد اپنے رفیق کوجگایا۔جب اس کافر نے دیکھاکہ یہاں یہ اکیلا نہیں بلکہ اس کے رفقاء بھی قریب ہی موجود ہیں تووہ فورا ًبھاگ گیا۔مہاجرصحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے رفیق کی یہ حالت دیکھی توجلدی جلدی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جسم سے تیر نکالے اور پوچھا:’’ جب آپ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ پر دشمن نے حملہ کیاتو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے جگایاکیوں نہیں ؟‘‘ اس پرقرآن و نماز کے شیدائی ا س ا نصاری صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا:’’ میں نے نمازمیں ایک سورت شروع کی ہوئی تھی میں نے یہ گوارا نہ کیاکہ سورت کو ادھوراچھوڑکر نمازتوڑڈالوں ،خدا عزوجل کی قسم! اگر مجھے حضو رصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے پہرے کی ذمہ داری نہ دی ہوتی تومیں اپنی جان دے دیتالیکن سورت کو ضرورمکمل کرتالیکن مجھے حضورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے پہرہ دینے کا


 

 



Total Pages: 412

Go To