Book Name:Sarf e Bahai

جامعۃ المدینہ کے درس نظامی کے نصاب میں داخل صرف کی پہلی کتاب

 

 

 

 

صرف بَہَائی(مترجم)

از :  علامہ بہاؤالدین عاملی  متوفی1031ھ بمطابق1622ء

 

 

 ترجمہ:

صرف ضیائی

از :   أبوالحسنین القادري العطاري

مع حاشیہ:

صرف بنائی

از :  ابن داود الحنفي العطاري المدني

 

 

پیشکش

مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )

(شعبہ درسی کتب )

 

 

ناشر

 

 

مکتبۃ المد ینہ باب المدینہ کراچی

 

اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط

’’  بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ‘‘  کے ۱۹  حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی۱۹ ’’   نیّتیں ‘‘

 فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہ ۔  یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے  ۔ (المعجم الکبیر للطَبَراني، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)

 دو مَدَنی پھول:

 {۱} بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔  

{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔  

            {۱}ہر بارحمد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا ۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) ۔  {۵}رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کے لیے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا ۔  {۶} حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور {۷}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{۸}کتاب کو پڑھ کرکلام اللہ وکلام رسول اللہ عزوجل وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوصحیح معنوں میں سمجھ کر اوامر کا امتثال اور نواہی سے اجتناب کروں گا {۹}درجہ میں اس کتاب پر استاد کی بیان کردہ توضیح توجہ سے سنوں گا{۱۰}استاد کی توضیح کو لکھ کر ’’اِسْتَعِنْ بِیَمِیْنِکَ عَلَی حِفْظِکَ‘‘پر عمل کروں گا{۱۱}طلبہ کے ساتھ مل کر اس کتاب کے اسباق کی تکرار کروں گا{۱۲}اگر کسی طالب علم نے کوئی نا مناسب سوال کیا تو اس پر ہنس کر اس کی دل آزاری کا سبب نہیں  بنوں گا {۱۳}درجہ میں کتاب ، استاد اور درس کی تعظیم کی خاطر غسل کرکے ، صاف مدنی لباس میں ، خوشبو لگا کر حاضری دوں گا{۱۴}اگر کسی طالب علم کو عبارت یامسئلہ سمجھنے میں دشواری ہوئی تو حتی الامکان سمجھانے کی کوشش



Total Pages: 20

Go To