Book Name:Aaina e Qayamat

سیِّدُناامامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ  کی فاتحہ کرے بَہُت مُجرّب (یعنی مؤثر وآزمودہ)ہے۔ اسی تاریخ یعنی ۱۰ مُحرم الحرام کو غسل کرے تو تمام سال اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  بیماریوں سے امن میں رہے گا کیونکہ اس دن آبِ زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے۔   ( تفسیر روح البیان،ج۴،ص۱۴۲،کوئٹہ۔اسلامی زندگی،ص۹۳)

سرورِکائنات،شاہ موجودات صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص یومِ عاشوراء اثمد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اسکی آنکھیں کبھی بھی نہ ُدکھیں گی۔(شعب الایمان،الحدیث۳۷۹۷،ج۳،ص۳۶۷۔فیضان سنت،ص۱۳۴۷تا۱۳۵۴)

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                                                         صلَّی اللہ تعالٰی علیٰ محمَّد

      یکم محرم الحرام کو  بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحِیْمِ130بار لکھ کر (یا لکھوا کر)جوکوئی اپنے پاس رکھے(یا پلاسٹک کوٹنگ کرواکر کپڑے،ریگزین یاچمڑے میں سلوا کرپہن لے)ان شآء اللہ عزوجل عمر بھر اس کو یا اس کے گھر میں کسی کو کوئی برائی نہ پہنچے۔    (شمس المعارف مترجم،ص۷۳۔فیضان سنت،ص۱۳۶)

مجلس المد ینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ قابلِ مطالعہ کتب

{شعبہ کُتُب ِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ }

(۱)   کرنسی نوٹ کے مسائل:یہ کتاب (کِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ اَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاہِمْ) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ جس میں نوٹ کے تبادلے اور اس سے متعلق شرعی احکامات بیان کئے گئے ہیں۔ (کل صفحات: 199)

(۲)   ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ):یہ رسالہ (اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ)کی تسہیل و تخریج پر مشتمل ہے۔ جس میں پیر ومرشد کے تصوّر کے موضوع پر وارِد ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ (کل صفحات: 60)

(۳)    ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان): اس رسالے میں تمہید ِایمان کے مشکل الفاظ کے معانی اورضروری اصطلاحات کی مختصر تشریحات درج کی گئی ہیں۔(کل صفحات: 74)

(۴کامیابی کے چار اصول (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات و اصلاح) اس رسالے میں پورے عالم اسلام کے لیے چار نکات کی صورت میں معاشی حل پیش کیا گیا ہے ۔(کل صفحات: 41)

(۵)   شریعت وطریقت :یہ رسالہ (مَقَالُ الْعُرَفَاءِ بِإِعْزَازِ شَرْعِ وَعلماءِ) کا حاشیہ ہے۔ اس عظیم رسالے میں شریعت اور طریقت کو الگ الگ ماننے والے جاہلوں کی صحیح رہنمائی کی گئی ہے۔(کل صفحات: 57)

(۶)  ثبوتِ ہلال کے طریقے(طُرُقُ إِثْبَاتِ ہِلاَلِ): اس رسالے میں چاند کے ثبوت کے لئے مقرر شرعی اصول وضوابط کی تفصیلات کا بیان ہے ۔ (کل صفحات: 63)

(۷)   عورتیں اور مزارات کی حاضری:  یہ رسالہ (جُملُ النُّوْرِ فِيْ نَہْيِ النِّسَاءِ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ) کا حاشیہ ہے۔اس رسالے میں عورتوں کے زیارتِ قبور کے لئے نکلنے سے متعلق شرعی حکم پر وارِد ہونے والے اعتراضات کے مسکت جوابات شامل ہیں۔(کل صفحات:35)

 (۸)   اعلیٰ حضرت سے سوال جواب(إِظْہَارُ الْحَقِّ الْجَلِيْ):اس رسالے میں امامِ اہلِ سنّت علیہ رحمۃ الرحمن پر بعض غیر مقلّدین کی طرف سے کئے گئے چندسوالات کے مدلّل جوابات بصورت ِ انٹرویودرج کئے گئے ہیں۔(کل صفحات: 100)

( ۹)  عیدین میں گلے ملنا کیسا؟یہ رسالہ (وِشَاحُ الْجِیْدِ فِيْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْدِ)کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ اس رسالے میں عیدین میں گلے ملنے کو بدعت کہنے والوں کے رد میں دلائل سے مزیّن تفصیلی فتویٰ شامل ہے ۔(کل صفحات:55)

(۱۰)   راہِ خداعز وجل میں خرچ کرنے کے فضائل: یہ رسالہ (رَادُّ الْقَحْطِ وَالْوَبَاءِ بِدَعْوَۃِ الْجِیْرَانِ وَمُوَاسَاۃِ الْفُقَرَاءِ) کی تسہیل و تخریج پر مشتمل ہے ۔ یہ رسالہ پڑوسیوں اور فقراء سے خیرخواہی اوروباء کو ٹالنے کے لیے صدقہ کے فضائل پر مشتمل احادیث وحکایات کابہترین مجموعہ ہے۔ (کل صفحات: 40)

(۱۱)والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق :یہ رسالہ( اَلْحُقُوقْ لِطَرْحِ الْعُقُوْقِ )کی تسہیل و حاشیہ اور تخریج پر مشتمل ہے، اس میں والدین، اساتذۂ کرام، احترام مسلم اور دیگر حقوق کاتفصیلی بیان ہے۔ (کل صفحات:135)

(۱۲) دعاء کے فضائل:یہ رسالہ( اَحْسَنُ الْوِعَائِ لآِدَابِ الدُّعَاءِ مَعَہٗ ذَیْلُ الْمُدُّعَا لِا َٔحْسَنُ الْوِعَاءِ)کی حاشیہ و تسہیل او رتخریج پر مشتمل ہے،جس میں دعاء سے متعلق تفصیلی احکام کابیان ہے اور ہر ہر موضوع پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔(کل صفحات: 140)

 شائع ہونے والی عربی کتب:

 



Total Pages: 42

Go To