Book Name:Aaina e Qayamat

مکمَّل پڑھنے کے لیے بہ نیّت ِحُصولِ علم ِدین روزانہ کم از کم چار صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا{15}دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا {16} اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی )مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱،دارالمعرفۃ بیروت( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں ( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا {17}جن کو دوں گا حتَّی الامکان انہیں یہ ہَدَف بھی دوں گا کہ آپ اِتنے (مَثَلاً 8) دن کے اندر اندر مکمَّل پڑھ لیجیے {18}اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا {19} اس روایت ’’عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ ‘‘(یعنی نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔) (حلیۃ الاولیاء،حدیث:۱۰۷۵۰،ج۷،ص۳۳۵،دارالکتب العلمیۃ بیروت) پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دیئے گئے بُزُرْگانِ دین کے واقِعات دوسروں کو سنا کر ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا {20} شہداءے کربلا کی یادمیں ان کے ایصال ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کر وں گا۔{21} مصیبت کے وقت ان کے مصائب یاد کرکے صبر کرنے کی کوشش کروں گا{22}ہر سال ماہ محرم الحرام سے قبل ایک بار یہ کتاب پوری پڑھا کروں گا {23}کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)

   اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا  سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ  کارڈ  اور پمفلٹ  مکتبۃ المدینہ  کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًطلب فرمائیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

المد ینۃ العلمیۃ

از:شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ

مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ

          الحمد للّٰہ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صلی اللہ  تعالٰی علیہ  وسلم   تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد  مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’ المد ینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو  دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ،جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :

(۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (۲)شعبۂ درسی کُتُب  

(۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب                  (۴)شعبۂ تراجمِ کتب

(۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب                    (۶)شعبۂ تخریج

          ’’ا لمد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیعَت، پیرِ طرِیقت،باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوُسعَ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ،تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔

    اللہ عزوجل ''دعوتِ اسلامی'' کی تمام مجالس بَشُمُول''المد ینۃ العلمیۃ'' کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبدِ خضرأ شہادت،جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔

 

آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   

 



Total Pages: 42

Go To