Book Name:Aaina e Ibrat

عبرت انگیز اقوال وارشادات پر مشتمل مدنی گلدستہ

آئینہ عبرت

مؤلف

 

شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفی الاعظمی   عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللہ  الْغَنِی

مجلس المد   ینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )

(شعبۂ تخریج )

ناشر

مکتبۃ المدینہ باب المد ینہ کراچی   

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ  اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

’’ہو ایمان پر خاتمہ یاالہٰی ‘‘  کے بیس حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’20 نیّتیں ‘‘

 فرمانِ مصطفی   صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  :    نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵، داراحیاء التراث العربی بیروت)

 دو مَدَنی پھول :

 (1)  بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔

(2)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

          (1)ہربارحَمْدو(2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا۔) (5)رِضائے الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا (6) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(8) قرآنی آیات اور (9)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(10)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں  عَزَّ وَجَلَّ  اور(11) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں   صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     پڑھوں گا (12))اپنے ذاتی نسخے پر(  ’’یادداشت‘‘ والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا (13))اپنے ذاتی نسخے پر( عِندَا لضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا (14) کتاب مکمل پڑھنے کے لیے بہ نیت ِحصولِ علم ِدین روزانہ چند صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا(15)دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا (16) اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی‘‘ (مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، رقم :  ۱۷۳۱، دارالمعرفۃ بیروت) پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں ( یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا(17)جن کو دوں گا حتّی الامکان انہیں یہ ہدف بھی دوں گا کہ آپ اتنے (مثلاً 26)دن کے اندر اندر مکمل پڑھ لیجیے(18)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا(19)جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیت ِکریمہ فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳) ترجمہ کنز الایمان :  ’’ تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں ۔‘‘ (پ۱۴، النحل : ۴۳) پر عمل کرتے ہوئے علماء سے رجوع کروں گا(20) کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)

   اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا  سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ  کارڈ  اور پمفلٹ  مکتبۃ المدینہ  کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًحاصِل فرمائیں ۔   

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ  اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

المد ینۃ العلمیۃ

از  شیخ ِ طریقت، امیر ِاہلِ سنّت ، بانیء        دعوتِ اسلامی حضرت علامہ

 



Total Pages: 40

Go To