Book Name:Islami Shadi

بھری پلیٹ ہی کسی کے کپڑوں  پر گر جاتی ہے جس سے نہ صرف اُسے دوسرے مہمانوں کے سامنے سخت شرمندگی ہوتی ہے بلکہ اُس کی دل آزاری بھی ہوتی ہے۔ ٭ چوتھی خرابی کھانے کا ضائع ہونا ہے ، کیونکہ کھانے کی حرص کی وجہ سے یا بار بار اُٹھنے کی زحمت سے بچنے کیلئے لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا اپنی پلیٹ میں نکال لیتے ہیں بلکہ بیک وقت مختلف چیزوں کی ایک ایک پلیٹ بھر کر اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں مگر تھوڑا تھوڑا کھا کر بقیہ کھانا پلیٹوں میں بچا کر چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر اچھا خاصا کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔

خُدارا ہوش کیجئے! رزق کی قدر کیجئے !! رزق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بہت بڑی نعمت ہے ، اسے ضائع ہونے سے بچائیے ، جو کھانا ہماری نادانی کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے اُس سے کسی بُھوکے کا پیٹ بھر سکتا ہے بلکہ بُھوک سے مرنے والے کی جان بھی بچ سکتی ہے۔ لہٰذا کہیں بھی کھانا کھائیں تو اُسے ضائع نہ ہونے دیں بلکہ جتنی ضرورت ہو اتنا ہی کھانا پلیٹ میں نکالیں ۔ شادی وغیرہ کے موقع پر خاص طور پر میزبان کو چاہئے کہ کھانا کھلانے کا ایسا بندو بست کرے کہ بیان کردہ دیگر خرابیوں سے بھی بچا جاسکے اور کھانا بھی ضائع نہ ہو ، برتنوں کا جُوٹھا کھانا بھی پھینکنے کے بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آتش بازی کا رَواج

شادی بیاہ کی رُسُومات میں سے ایک بہت ہی بری اور خطرناک رَسْم “ آتش بازی “ ہے۔ جس طریقے سے آج کل آتش بازی رائج ہے اس میں کئی طرح کی بُرائیاں اور قباحتیں پائی جاتی ہیں ۔ ایک یہ کہ اس میں مال کا ضِیاع اور اِسْراف ہوتا ہے  جو کہ ناجائز و حرام ہے۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت ، مجدِّدِ دین و مِلّت ، پروانۂ شمعِ رسالت ، مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فتاویٰ رضویہ میں آتش بازی کے متعلِّق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اِرْشادفرماتے ہیں : آتشبازی جس طرح شادیوں اور شبِ براءت میں رائج ہے ، بےشک حرام اور پورا جُرم ہے کہ اس میں تضییعِ مال (یعنی مال کو ضائع کرنا) ہے۔ قرآنِ مجید میں ایسے لوگوں کو شیطان کا بھائی فرمایا :

وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ-وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا(۲۷) (پ : ۱۵ ، بنی اسرائیل : ۲۶-۲۷)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور فضول خرچی نہ کرو بیشک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے ربّ کا بڑا ناشکرا ہے۔

شیخِ محقق مولانا عبدُ الحق محدِّث دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں : بُری بِدعات میں سے یہ اعمال ہیں جو ہندوستان کے زیادہ تر شہروں میں مُتعارَف اور رائج ہیں جیسے آگ کے ساتھ کھیلنا اور تماشا کرنے کیلئے جمع ہونا  اور گندھک جلانا (آتش بازی کرنا) وغیرہ۔ ([1])

دوسری قباحت آتش بازی میں یہ ہے کہ اس کے ساتھ عام طور پر فائرنگ بھی کی جاتی ہے جو کہ قانونی طور پر بھی منع ہے اور اس کی وجہ سے بعض اوقات لوگوں کو اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونے پڑتے ہیں ۔ یاد رکھئے! کسی مسلمان کے جان و مال یا عزّت کو نقصان پہنچانا حرام و گُناہ ہے جیساکہ حدیثِ پاک میں ہے : کُلُّ الْمُسْلِـمِ عَلَی الْمُسْلِـمِ حَرَامٌ دَمُہٗ وَمَالُہٗ وَعِرْضُہٗ یعنی ہر مسلمان کا خون ، مال اور عزّت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔ ([2])

تیسری خرابی آتش بازی میں یہ ہے کہ اس سے عام مسلمانوں بالخصوص آس پاس کے گھروں میں موجود بچّوں ، بوڑھوں ، بیماروں اور کمزور دل مَردوں اور عورتوں کو سخت تکلیف پہنچتی ہے  اور مسلمانوں کو ایذاء پہنچانا حرام ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : مَنْ اٰذٰى مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذَانِيْ وَمَنْ اٰذَانِيْ فَقَدْ اٰذَى اللهَ عَزَّ وَ جَلَّیعنی جس نے کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائی یقیناً اس نے مجھے تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھے تکلیف پہنچائی ، بے شک اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کو تکلیف پہنچائی۔ ([3])

مائیوں ،اُبٹن اور مہندی کی رَسْم

شادی کی رَسْموں میں سے ایک رَسْم مائیوں بٹھانا بھی ہےکہ  جس میں دُولھا دُلہن کو زرد کپڑے پہنا کر اپنے اپنے گھروں میں بٹھادیا جاتا ہے ، خاص کر لڑکی کو



[1]   فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ٢۲۷۹ تا ٢۲۸۰٠ ملتقطا

[2]   مسلم ، کتاب البـر والصلة ،  باب تـحریم  ظلم الـمسلم    الخ ، ص ۱۰۶۴ ، حـدیث :  ۶۵۴۱

[3]   معجم صغیر ، جزء : ۱ ، ۱ / ۱۶۹ ، حـدیث : ۴۶۹



Total Pages: 74

Go To