Book Name:Bachon Ko Dhoop Laganay Kay Fawaid

ہو رہا ہوتا ہے ۔ کئی جگہ  اس کی ضَرورت نہیں بھی ہوتی ہو گی تب بھی   ڈاکٹر پیسے کھینچنے  کے لیے چُھریاں چلا دیتے  ہوں گے اور ان کی یہ سوچ ہوتی ہو گی کہ  چاہے بندہ کل کے بجائے آج مَر جائے مگر اپنی جیب بھری رہے ۔  اِس طرح کرتے ہوئے یہ اپنی موت کو بھول جاتے ہیں کہ آخر ان کو بھی مَرنا ہے ۔ یاد رَکھیے ! ڈاکٹر بھی مَرتے ہیں ، لیڈی ڈاکٹر بھی مَرتی ہیں ، میڈیکل اسٹور والے بھی مَرتے ہیں اور دواؤں کی کمپنیوں والے بھی مَرتے ہیں لیکن سب پیسوں کے پیچھے اندھے ہوئے پڑے ہیں  اور لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں مگر جو اچھے ڈاکٹر ہیں وہ اچھے ہیں اور جو بُرے ہیں وہ بُرے ہیں ۔ اللہ پاک  اچھوں کے صَدَقے بُروں کو بھی اچھا کر دے بلکہ ہم سب کو اچھا کر دے اور مسلمانوں کی ہمدردیاں کرنے والا کر دے  ۔ اے کاش !ہم مسلمانوں کے حقیقی خیر خواہ  اور اُن کی بھلائی چاہنے والے بن جائیں ۔

نارمل ڈلیوری کا وظیفہ

سُوال : نارمل ڈلیوری کا کوئی وظیفہ اِرشاد فرما دیجیے ۔   

جواب : عورت سورۂ مریم  روزانہ پڑھتی رہے ، اگر خود  نہیں پڑھ سکتی تو کوئی اور سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دَم کر کے اسے دے اور وہ پیتی رہے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ حضرتِ سَیِّدَتُنا بی بی  مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھَا  کی بَرکت سے نارمل ڈلیوری ہو  گی ۔  

بچوں کو دھوپ لگانے کے فوائد

سُوال : بعض اوقات بچوں کى وِلادت ہوتى ہے تو ا ن کى کچھ پىدائشى کمزورىوں کى وجہ سے ڈاکٹر انہیں وىنٹی لىٹر پر ڈال دىتے ہىں اور کچھ ہى دِنوں بعد بعض  بچوں کا اِنتقال ہو جاتا ہے ، یہ اِرشاد فرمائیے کہ حمل کے دَوران کىا اىسى حِفاظتى تَدابىر اِختیار کی جائیں کہ جس سے ان مَسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ؟نیز بچوں کو دھوپ لگانے کے حوالے سے کچھ مَدَنی پھول بھی بیان فرما  دیجیے ۔ ([1])

جواب : ہمارے بچپن بلکہ جوانى مىں بھى اىسا سُننا دیکھنا  ىاد نہىں پڑتا ، پہلے ایسے مَسائل بہت کم ہوتے ہوں گے  اب یہ مَسائل  بہت ہو رہے  ہیں ۔ معلوم نہیں کہ  بچہ  Ventilator(یعنی سانس لینے کا مَصنوعی آلہ) کے لائِق ہوتا بھى ہے ىا صِرف پىسے نکلوانے کے لىے اس کو وینٹی لیٹر پر  ڈال دیتے ہیں ۔ اس معاملے میں ہر ڈاکٹر بُرا ہو یا ہر لىڈى ڈاکٹر بُری  ہو اور   وہ خیانت کرے  یہ ضَروری نہیں مگر دور بڑا نازک ہے اور ہر ایک کو پىسے کمانے کى حرص لگى ہوئى ہے ۔ حمل کے دَوران کی کئی اِحتیاطیں ہیں جو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب ”  گھرىلو علاج “ اور ”  مَدَنی پنج سورہ  “ میں بیان کی گئی ہیں ان  کا مُطالعہ کیجیے ۔  

بچوں کو شروع سے ہى دھوپ مىں ڈالا جائے ، دھوپ کے  بڑے فَوائد ہوتے ہىں ۔ صبح جب سورج نکلتا ہے ، اس کے بعد کی جو دھوپ ہوتى ہے وہ بچوں اور بڑوں سب کے لیے یکساں مفىد ہوتى ہے ۔ یوں ہی سورج ڈوبنے سے پہلے جو پندرہ بىس مِنَٹ ہوتے ہىں اس وقت  کى دھوپ بھى بہت بہتر ہوتى ہے ، اس دھوپ میں  بچوں کو پندرہ بىس مِنَٹ کے لىے ڈال دىا جائے ۔ آج کل  لوگ بچوں کو دھوپ نہىں لگاتے حالانکہ دھوپ بچوں کے لیے ضَروری ہے بالخصوص بچی کے لیے کہ بچى کے جسم میں اىک ہڈى ہوتى ہے ، اس کا تعلق بچے کى پىدائش سے ہوتا ہے ، دھوپ نہ ملنے کى وجہ سے وہ ہڈی  سُکڑ جاتى ہے اور اس کى وجہ سے (اس بچی کے ماں بنتے وقت)آپرىشن کى ضَرورت پىش آتى ہے ۔

داڑھی کا خط بنانا کیسا؟

سُوال : داڑھی کا خط بنانا کیسا ہے ؟

جواب : جہاں تک داڑھی کا خط بنانے کا مسئلہ ہے  تو اس میں یہ دیکھنا ہے کہ داڑھی کی حد کہاں تک ہے ؟(پھر امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ہاتھوں کے  اِشارے سے داڑھی کی حَد بتائی کہ)وہ ہڈی جو آنکھوں کی لائن سے ملتی ہے اس کے اُوپر قلمیں اور سر کے بال ہیں اور اس کے نیچے سے داڑھی شروع ہوتی ہے ۔ یہاں سے جہاں تک قدرتی بال جمتے ہیں یہ سب داڑھی ہے لیکن  مذہبی لوگوں کی ایک تعداد ہے جو بھول کر جاتی ہے اور گہرا خط بنا دیتی ہے ۔  بہت سے لوگ خود کو خوبصورت بنانے کے لیے گڑھا ڈال دیتے ہیں اور یوں اپنے آپ کو خوبصورت سمجھتے ہیں حالانکہ ایک آدھ دن



[1]    اس  سُوال کا دوسرا حصّہ شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہی کا عطا فرمودہ  ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)     



Total Pages: 8

Go To