Book Name:Islami Bheno Kay 8 Madani Kam

قریب قریب آکر مَدَنی درس کی تعظیم کی نِیَّت سے ہوسکے تو دو زانو بیٹھ جائیے ،  اگر تھک جائیں تو جس طرح آپ کو آسانی ہو اُسی طرح بیٹھ کر نگاہیں نیچی کئے تَوَجُّہ کے ساتھ مَدَنی درس سنیئے کہ لاپرواہی  کے ساتھ اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے ،  زمین پر اُنگلی سے کھیلتے ہوئے ، لِباس  ، بَدن یا بالوں وغیرہ کو سہلاتے ہوئے سننے سے اس کی بَرَکتیں زائل ہونے کا اندیشہ ہے ۔ (بیان کے آغاز میں بھی اِسی انداز میں ترغیب دِلائیے )یہ کہنے کے بعدفیضان سُنّت وغیرہ سے  دیکھ کر درود شریف کی ایک فضیلت بیان کیجئے ۔ (پھر کہئے !)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(جو کچھ لکھا ہوا ہے وُہی پڑھ کر سنائیے ۔ آیات و عَرَبی عِبارات کا صرف  ترجمہ پڑھئے ۔ کسی بھی آیت یا حدیث کا اپنی رائے سے ہر گز خُلاصہ مت کیجئے )

مدنی درس کے آخر میں اِس طرح ترغیب دلائیے !

(ہر معلمہ کو چاہیئے کہ زبانی یاد کر لے اور درس و بیان کے آخر میں بِلا کمی و بیشی اِسی طرح ترغیب دلایا کرے )

خوفِ خدا و عِشْقِ مصطفے ٰ کے حُصُول کئلئے ہر ہفتے کو عشا کی نماز کے بعد اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت کا مَدَنی مذاکرہ دیکھنے سننے ، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں بہ نِیَّتِ ثواب شِرْکَت اور روزانہ فِکْرِ مدینہ کے ذَرِیعے نیک بننے کا نسخہ بنام مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمّے دار کو جَمع کروانے کا مَعْمُول بنا لیجئے ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس کی بَرَکَت سے پابندِ سُنّت بننے ، گناہوں سے نَفْرَت  کرنے اور ایمان کی حِفَاظَت  کیلئے کُڑھنے کا ذِہن بنے گا ۔ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن اپنا یہ مَدَنی  ذہن بنائے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش  کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔  اپنی اصلاح کی کوشِش  کے لئے مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے محارم کو مَدَنی قافلوں میں سَفَر کروانا ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

اللہ  کرم ایسا  کرے  تجھ پہ جہاں میں                                   اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی  ہو

اٰمین بجاہِ النبی الامینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

آخر میں خُشُوع و خضوع(خشوع یعنی بدن کی عاجزی اور خضوع یعنی دل و دماغ کی حاضری) کے ساتھ دعا ہاتھ اُٹھانے کے آداب بجالاتے ہوئے بِلا کمی و بیشی  اس طرح دعا مانگئے :

الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن

یا ربِّ مصطفے ٰ!بطفیلِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہماری ، ہمارے ماں باپ کی اور ساری اُمَّت  کی مَغْفِرَت فر ما ۔ یا اللہ پاک درس  کی غلطیاں اور تمام گناہ معاف فرما ، ہمیں عاشق رسول ،  پرہیزگار اور ماں باپ کا فرماں بردار بنا ۔ یا اللہ پاک!ہمیں مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرنے اور اپنے محارم کو مَدَنی قافلوں میں سَفَر کر وانے اور انفرادی کوشش کے ذَرِیعے دوسروں کو بھی مَدَنی کاموں کی ترغیب دلانے کا جذبہ عطا فرما ۔ یا اللہپاک!مسلمانوں کو بیماریوں ، قَرْض داریوں ، بے روز گاریوں ،  بے اولادیوں ، جھوٹے مقدموں اور طرح طرح کی پریشانیوں سے نَجات عطا فرما ۔  یا اللہپاک!اسلام کا بول بالا کر ۔ یااللہپاک!ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مَاحَول میں اِسْتِقَامَتْ عطا فرما ۔ یا اللہ پاک!ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا جلوہٴ محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیں شَہادَت ، جَنَّتُ البقیع میں مَدْفَن اور جَنَّت الفردوس میں اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب فر ما ۔ یا اللہ پاک! مدینے کی خوشبودار ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا واسطہ ہماری جائز  مُرادوں پر رحمت کی نَظَر  فرما ۔

کہتے رہتے ہیں دعا کے واسطے بندے ترے

 



Total Pages: 19

Go To