Book Name:Zoq-e-Naat

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :   ’’  نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ ‘‘ مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔

(معجم کبیر طبرانی، ۶ / ۱۸۵،  الحدیث۵۹۴۲،  داراحیاء التراث العربی بیروت)

 دو مَدَنی پھول :  {1} بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا۔

         {2}جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔

 ’’ کلامِ حسن ‘‘ کے 7  حُروف کی نسبت سے کتاب پڑھنے کی سات          نیتیں

٭ہربارحَمدو٭ صلوٰۃ اور٭ تعوُّذو٭ تَسمِیہ سے کتاب کا آغاز کروں گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی عَرَبی عبارت پڑھ لینے سے چاروں نیتوں پر عمل ہوجائے گا) ٭اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ و ٭رسول اللّٰہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا کے لیے اس کتاب کامطالَعہ کروں گا ٭دوسروں کویہ کتاب خریدنے کی ترغیب دلاؤں گا۔

 ’’ تصورِمَدینہ کیجئے  ‘‘ کے 14 حُروف کی نسبت سے نعت پڑھنے کی چودہ نیّتیں

٭اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور ٭ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رضا کیلئے ٭ حتَّی الْوَسْع باوُضُو ٭قبلہ رُو ٭آنکھیں بند کئی٭  سر جھکائے ٭ گنبد خضرا ٭بلکہ مکین گنبد خضرا  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا تصورباندھ کر نعت شریف پڑھوں ٭ سنوں گا٭ کسی کی آواز بھلی نہ لگی تو اس کو حقیر جاننے سے بچوں گا٭ مذاقاً کسی کم سُریلی آواز والے کی نقل نہیں اُ تا ر و ں گا٭ نعت خواں زیادہ اور وقت کم ہوا تو مختصر کلام پڑھوں گا٭ دوسرا صلوٰۃ و سلام پڑھ رہا ہوگا تو بیچ میں پڑھنے کی جلدی مچا کر خود شروع نہ کر کے اس کی اِیذارَسانی سے بچوں گا٭ انفرادی کوشش یا مائیک کے ذریعے دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات ، مدنی قافلے ، مدنی انعامات وغیرہ کی ترغیب دوں گا۔

اچھی اچھی نیتوں سے متعلق رہنمائی کیلئے ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کا سنتوں بھرا بیان  ’’  نیت کا پھل ‘‘ اور نیتوں سے متعلق آپ کا مرتب کردہ

رسالہ  ’’   ثواب بڑھانے کے نسخے  ‘‘  مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرمائیں ۔

سننے کی د س نیّتیں

٭اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور  رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی رضا کے لیے ٭حتَّی الْوَسْع باوُضُو ٭ قبلہ رُو ٭آنکھیں بند کئی٭ سر جھکائے ٭دوزانو بیٹھ کر٭ گنبدخضرا ٭بلکہ مکین گنبد خضرا  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا تصور باندھ کر نعت شریف سنوں گا٭رونا آیا اور رِیا کاری کا خدشہ محسوس ہوا تو رونا بند کرنے کے بجائے رِیاکاری سے بچنے کی کوشش کروں گا٭ کسی کو روتاتڑپتا دیکھ کربدگُمانی نہیں کروں گا۔

 ’’   نعت خوانی ‘‘   

نعت خوانی حضور پُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُورصلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی ثنا خوانی اور مَحَبَّت کی نشانی ہے اور حضور پُرنور صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ثنا خوانی اورمَحَبَّت اعلیٰ درجے کی عبادت اور ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے لہٰذا جب بھی اجتماعِ ذکر و نعت میں حاضری ہو تو با اَدب رہنا چاہئے ۔

المد ینۃ العلمیۃ

از شیخ ِ طریقت، امیراہل سنت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنت اور اشاعت علم شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کے لئے متعد د مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس  ’’  المد ینۃ العلمیۃ  ‘‘  بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے علماء و مفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی پر مشتمل ہے جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں  :

{1}شعبۂ کتب اعلیٰ حضرت{2}شعبۂ درسی کتب {3}شعبۂ اصلاحی کتب {4}شعبۂ ترا جم کتب{5}شعبۂ تفتیش کتب{6}شعبۂ تخریج([1])

         ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البرکت، عظیم المرتبت، پروانۂ شمع رِسالت، مجدددین وملت، حامی سنت، ماحی بدعت، عالم شریعت، پیر طریقت، باعث خیر و برکت، حضرتِ علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گراں مایہ تصانیف کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سہل اُسلوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس علمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کتب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔

       اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کی تمام مجالس بشمول  ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عمل خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرما کر دونوں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے ۔ ہمیں زیر گنبد خضرا شہادت، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 



[1]    تادمِ تحریر (محرم الحرام۱۴۴۰ھ)ان شعبوں کی تعداد 15ہو چکی ہے:{7 }  فیضانِ قراٰن {8} فیضانِ حدیث {9}فیضانِ صحابہ واہل بیت {10} فیضانِ صحابیات و صالحات {11}شعبہ امیراہلسنّت{12}فیضانِ مَدَنی مذاکرہ {13}فیضانِ اولیا و علما {14}بیاناتِ دعوتِ اسلامی {15}رسائلِ دعوتِ اسلامی۔ (مجلس المدینۃ العلمیۃ)



Total Pages: 158

Go To