Book Name:Jannati Zevar

بخار : ۔اگر بغیر جاڑے کے ہو تو یہ آیت لکھ کر گلے میں باندھیں اور اسی کو پڑھ کر دم کریں  بِسْمِ اﷲ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ(۶۹)      (پ۱۷، الانبیاء : ۶۹)

اور اگر بخار جاڑے کے ساتھ ہو تو یہ آیت لکھ کر گلے میں باندھیں بِسْمِ اﷲ  الرَّحْمٰنِالرَّ حِیْم ط بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۴۱) (پ۱۲، ھود : ۴۱)

پھوڑا پھنسی : ۔پاک صاف ڈھیلا پیس کر اس پر یہ دعا تین مرتبہ پڑھ کر تھوکے اور اس مٹی پر تھوڑا پانی چھڑک کر وہ مٹی تکلیف کی جگہ پر دن میں دو چار بار مل لیا کرے چاہے پھوڑے پر یہ مٹی لگا کر پٹی باندھ دے۔

گھر میں سے سانپ بھگانا : ۔لوہے کی چار کیلیں لے کر ایک ایک کیل پر پچیس پچیس مرتبہ یہ آیت دم کرکے مکان کے چاروں کو نوں پر زمین میں گاڑ دیں اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی سانپ اس گھر میں نہیں رہے گا اور آسیب بھی چلا جائے گا آیت یہ ہے  بِسْمِ اﷲ  الرَّحْمٰنِ

 الرَّ حِیْم ط اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ(۱۵) وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ(۱۶) فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠(۱۷) (پ۳۰، الطارق : ۱۵۔۱۷)

با ؤلے کتے کا کاٹ لینا : ۔اوپر ذکر کی ہوئی آیت کو روٹی یا  بسکٹ کے چالیس ٹکڑوں پر لکھ کر ایک ٹکڑا روز اس شخص کو کھلا دیں اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی اس شخص کو باؤلا پن اور ہڑک نہ ہوگی۔

بانجھ پن : ۔چالیس لونگیں لے کر ہر ایک پر سات سات بار اس آیت کو پڑھے اور جس دن عورت حیض سے پاک ہو کر غسل کرے اس دن سے ایک لونگ روزمرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پیوے اور اس درمیان میں ضرور شوہر کے ساتھ سوئے آیت یہ ہے  بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط اَوْ كَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىهُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ سَحَابٌؕ-ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍؕ-اِذَاۤ اَخْرَ جَ یَدَهٗ لَمْ یَكَدْ یَرٰىهَاؕ-وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ۠(۴۰) (پ۱۸، النور : ۴۰)

اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی ضرور اولاد ہوگی ۔     

حمل گر جانا : ۔اس آیت کا تعویذ بنا کر کمر میں باندھے اور تعویذ ناف کے نیچے پیڑو پر رہے  بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ(۱۲۷) اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ۠(۱۲۸) (پ۱۴، النمل : ۱۲۷، ۱۲۸)

         اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی حمل گرنے سے محفوظ رہے گا۔

پیدائش کا درد : ۔یہ آیت ایک پرچے پر لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کر عورت کی بائیں ران میں باندھیں یا سات مرتبہ گڑ پر پڑھ کر کھلائیں بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا وہ آیت ہے  بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ(۱) وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ(۲) وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ(۳) وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ(۴)       (پ۳۰، الانشقاق : ۱۔۴)

بچہ زندہ نہ رہنا : ۔اجوائن اور کالی مرچ آدھ آدھ پاؤ لے کر پیر کے دن سورج ڈھلنے کے بعد چالیس بار سورئہ والشمس اس طرح پڑھے کہ ہر دفعہ کے ساتھ درود شریف بھی پڑھے اور ہر مرتبہ اجوائن اور کالی مرچ پر دم کر کے اور شروع حمل سے دودھ چھڑانے تک روزانہ تھوڑی تھوڑی اجوائن اور کالی مرچ کھا لیا کرے اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی اولاد زندہ رہیگی۔

بچے کو نظر لگنا یا رونا یا سوتے میں ڈرکر چونکنا

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ(۱) اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱)  بِسْمِ اﷲ  سمیت تین تین بار پڑھ کر بچے پر دم کرے اور یہ تعویذ لکھ کر بچے کے گلے میں پہنائے  بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲ  التَّامَّاتِ کُلِّھَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ   اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اﷲ  التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطٰانٍ وَّھَامَّۃٍ  وَمِنْ شَرِّ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃِ     اَعُوْذُ بِکَلمَاتِ اﷲ  التَّامَّات مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہٖ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنَ  وَ صَلَّی اﷲ  تَعالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ 

ہیضہ اور وبائی امراض میں : ۔ان دونوں میں ہر کھانے پینے کی چیز پر سورئہ انا انزلناہ پڑھ کر دم کر لیا کریں اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی حفاظت رہے گی اور جس کو مرض ہو جائے اس کو بھی کسی چیز پر دم کر کے کھلائیں پلائیں اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی شفاء حاصل ہوگی۔

چیچک کا گنڈا : ۔نیلا سات رنگ کا گنڈا لے کر اسی پر سورئہ الرحمن پڑھیں اور ہر فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ پر پھونک مار کر ایک گرہ لگا دیں پھر یہ گنڈا بچے کے گلے میں ڈال دیں چیچک سے حفاظت رہے گی اور اگر چیچک نکلنے کے بعد ڈالیں تو اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی چیچک کی زیادہ تکلیف نہ رہے گی۔

 کم ہونا : ۔یہ دونوں آیتیں نمک پر سات بار پڑھ کر اُڑد کی دال میں کھلائیں اور بسم اﷲ  سمیت دونوں آیتوں کو پڑھیں پہلی آیت وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَةَؕ   (پ۲، البقرۃ : ۲۳۳)

اور دوسری آیت وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةًؕ-نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآىٕغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ(۶۶) (



Total Pages: 188

Go To