Book Name:Jannati Zevar

خواص آیۃ الکرسی

        حدیث شریف میں ہے کہ یہ آیت قرآن مجید کی آیتوں میں بہت ہی عظمت والی آیت ہے ۔ (درمنثور، ج۲، ص۶)

     اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا اس کو حسب ذیل برکتیں نصیب ہوں گی۔

(۱)وہ مرنے کے بعد جنت میں جائے گا۔

(۲)وہ شیطان اور جن کی تمام شرارتوں سے محفوظ رہے گا۔

(۳)اگر محتاج ہوگا تو چند دنوں میں اس کی محتاجی اور غریبی دور ہو جائے گی۔

(۴)جو شخص صبح و شام اور بستر پر لیٹتے وقت آیۃ الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیتیں خالدون تک پڑھا کرے گا وہ چوری غرق آبی اور جلنے سے محفوظ رہے گا۔

(۵)اگر سارے مکان میں کسی اونچی جگہ پر لکھ کر اس کا کتبہ آویزاں کر دیا جائے تو    اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی اس گھر میں کبھی فاقہ نہ ہو گا۔ بلکہ روزی میں برکت اور اضافہ ہو گا اور اس مکان میں کبھی چور نہ آسکے گا۔  (فیوض قرآنی)

تمہیں کوئی نہ دیکھ سکے : ۔اگر تم کسی خطرناک جگہ دشمنوں کے نرغے میں پھنس جاؤ یا دشمن تمہیں گرفتار کرنا چاہیں تو اپنے ساتھیوں سے کہو کہ وہ ایک دوسرے سے پیٹھ لگا کر بیٹھیں پھر تم ان کے گرد آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ایک دائرہ کھینچو پھر تم بھی دائرہ کے اندر لوگوں سے پیٹھ لگا کر بیٹھو اور سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھو پھر قرآن کی ان آیتوں کو بھی پڑھو۔

        وَلَا یَؤدُہٗ حِفْظُھُمَاج وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ وَحِفْظاً مِّنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍ   وَحِفْظاً ہ ذٰالِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ   وَحَفِظْنٰھَا مِنْ کُلِّ شَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ    اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَـہٗ لَحٰفِظُوْنَ    لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْ م بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ یَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِ اﷲ  ط اﷲ  حَفِیْظٌ عَلَیْھِمْ   وَمَآ اَنْتَ  بِوَکِیْلٍ  اِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْھَا حَافِظٌ   بَلْ ھُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ    فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ   فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اﷲ  ق لَآ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ ط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ   کے بعد تین مرتبہ یَا حَفِیْظُ  کہو پھر تین بار یہ پڑھو یَا حَفِیْظُ احْفَظْنَا   اَللّٰھُمَّ احْرِسْنَا بِعَیْنِکَ الَّتِیْ لَا تَنَامُ  وَاَکْنِفْنَا بِکَنْفِکَ الَّذِیْ لَا یُرَامُ     پھر تین بار یا اﷲ  پڑھو اورتین بار یاربَّ الْعٰلمین اب دائرہ کے تمام لوگ اور تم خود بھی بالکل خاموش ہو جاؤ آپس میں بھی بات چیت نہ کی جائے اِنْ شَآءَ اﷲ  تَعَالٰی تم لوگوں کو کوئی بھی نہ دیکھ سکے گا اور کوئی بھی ضرر نہ پہنچا سکے گا بہت مجرب عمل ہے ۔         (فیوض قرآنی)

خواص سورۂ آل عمران : ۔جو شخص قرض دار ہو گیا اگر وہ روزانہ سات بار سورئہ آل عمران پڑھتا رہے تو اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی قرض سے سبکدوش ہوجائے گا اور اﷲ   تَعَالٰی غیب سے اس کی روزی کا سامان اور انتظام فرمائے گا۔

خواص سورۂ نساء : ۔اس سورہ کو سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے میاں بیوی کو پلا دو تو دونوں میں محبت و موافقت پیدا ہو جائے گی اور اگر اس سورہ کو مشک و زعفران سے لکھ کر اور دھو کر خفقان کے مریض کو پلا دیں تو مرض خفقان زائل ہو جائے گا۔

خواص  سورۂ  مائدہ : ۔جو شخص اس سورہ کو روزانہ پڑھے گا وہ قحط اور فاقہ سے محفوظ رہے گا اور غیب سے اس کی روزی کا انتظام ہو جایا کرے گا اس سورہ کو لکھ کر اور دھو کر استسقاء کے مریض کو پلا دیں تو آرام ہو جائے گا۔   

خواص سورۂ  انعام : ۔اس کے پڑھنے سے ہر طرح کی مشکل آسان ہو جاتی ہے کہا گیا ہے کہ مشکل دور ہونے کے لئے ایک بیٹھک میں اس کو اکتالیس بار پڑھو۔

خواص سورۂ  اعراف : ۔تین بار پڑھ کر حاکم کے پاس جاؤ حاکم مہربان ہوجائے گا اور روزانہ اس کی تلاوت کرنے سے ہر آفت سے محفوظ رہو گے۔

خواص سورۂ  انفال : ۔جو بلا قصور قید ہو سات بار اس سورہ کو پڑھے اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی قید سے رہائی ہو جائے گی۔

خواص سورۂ  توبہ : ۔(۱)گیارہ مرتبہ پڑھ کر حاکم کے سامنے جاؤ وہ نرمی سے پیش آئے گا۔(۲)اس کا نقش مال و اسباب میں رکھو برکت ہوگی۔

خواص سورۂ  یونس : ۔ (۱)اکیس بار پڑھنے سے دشمن پر فتح ہوگی۔

(۲)تیرہ بار پڑھنے سے مصیبت دور ہوتی ہے۔

خواص سورۂ  ہود : ۔دشمن پر فتح پانے کے لئے اس کو ہرن کی جھلی پر لکھ کر تعویذ بنا لو۔

خواص سورۂ  یوسف : ۔(۱)۔حفظِ قرآن کی سہولت کے لئے پہلے سورئہ یوسف یاد کر لو اس کی برکت سے پورا قرآن مجید حفظ کرنا آسان ہو جائے گا۔

(۲)جو شخص عہدہ سے معزول ہوگیا ہو وہ اس سورہ کو تیرہ بار پڑھے عہدہ بحال ہو جائے گا اور حاکم مہربان ہوگا۔

(۳)مفلس آدمی اسے پڑھ کر دعا مانگے اِنْ شَآءَ اﷲ  چند روز میں غنی ہو جائے گا۔

خواص  سورۂ رعد : ۔ جس گھر کے کاروبار کا فروغ اور جس باغ اور کھیت کی پیداوار کی ترقی منظور ہو اس کے چاروں کونوں پر اس سورہ کی ابتدائی آیتیں لقوم یتفکرون تک لکھ کر دفن کر دو لیکن دفن اس طرح کرو کہ تعویذ کو ہانڈی میں رکھ کر اور ہانڈی کے منہ کو بند کر کے دفن کرو تاکہ بے ادبی نہ ہو اگر رونے والے بچوں پر انیس بار پڑھ کر اس سورہ کو دم کر دیں تو بچے ہنسنے کھیلنے لگیں گے۔

خواص سورۂ ابراہیم : ۔جو شخص جادو کے زور سے نامرد بنا دیا گیا ہو وہ روزانہ تین بار اس سورہ کو پڑھے اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی جادو دفع ہو جائے گا اور نامردی دور ہو جائے گی۔

خواص سورۂ حجر : ۔اس سورہ کو لکھ کر تعویذ پہننے والا لوگوں کی نظروں میں محبوب ہوگا۔اس کے کاروبار میں ترقی اور روزی میں برکت ہوگی۔

خواص سورۂ نحل : ۔اگر اس کو لکھ کر دشمن کے مکان میں دفن کر دیں تو گھر ویران ہو جائے گا کھیت اور باغ میں دفن کر دیں تو ستیاناس ہو جائے گا لیکن یہ اسی دشمن کے لئے کرنا جائز ہے جس کو تباہ



Total Pages: 188

Go To