Book Name:Mufti e Dawateislami

انبیاء ومرسلین (علیہم السلام)کا صدقہ صحابہ و تابعین (رضی اللہ تعالیٰ عنہم)کا واسطہ،تمام اولیاء کرام (رضی اللہ تعالیٰ عنہم)کا واسطہ خصوصاًمیرے مرشد غوث اعظم (رحمۃ اللہ علیہ)کا واسطہ ، میرے آقا اعلی حضرت (ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)کا واسطہ ، میرے پیر ومرشد قطبِ مدینہ ضیاء الدین مدنی (ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)کا واسطہ اِن(یعنی حاجی فاروق) کی مغفرت کردے ، انہیں بے حساب بخش دے ، ان کی قبر کو نور سے بھر دے ،ان کی قبر کو حدِّ نظر تک وسیع کردے ، ان کی قبر کو جنت کا باغ بنادے ، یہ دعائیں حاجی مشتاق کے حقّ میں بھی قبول فرما،ہم سب کے حق میں بھی قَبول فرما، اے اللہ عزوجل! اُمّت ِمحبوب کی مغفِرت فرمادے ، یا اللہ عزوجل ! ! مرحوم کے لواحِقین کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِجزیل عطا فرما ، الہ العالمین !حاجی فاروق کے والِد صاحب، انکے بھائیوں ،بھتیجوں ، بھانجوں سب کو یہ توفیق دے کہ یہ سب کے سب پابندی کے ساتھ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شریک ہوں ،سر پر مستقل عمامہ شریف کا سنّتوں بھراتاج سجا لیں ، اورحاجی فاروق کے ایصالِ ثواب کے لئے ہر مہینے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے بن جائیں ، انکے گھر کی خواتین کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شریک ہونے کی توفیق عطا فرما۔

اِنَّ اللہَ وَمَلٓائِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ط یَآاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا0

صلی اللہ علی النبی الامی والہ صلی اللہ علیہ وسلم صلاۃ وسلاما علیک یارسول اللہ ،آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ


 

 



Total Pages: 89

Go To