Book Name:Mufti e Dawateislami

دعوت نہیں دے پاتا،۔‘‘سبحان اللہ عزوجل! مفتی کہلانے سے بچنے کا کتنا پیارا انداز ہے ۔

جب بین الاقوامی اجتماع میں پہلی بار بطورِ رُکنِ شوریٰ مفتی فاروق صاحِب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے نام کا اِعلان ہوا تو اس وقت آپ عَلاقائی نگران تھے۔ جب سب نے مبارک باد دینا شروع کی تو فرمایا کہ’’ مفتی فاروق کا اِعلان ہوا ہے وہ کوئی اور ہونگے (کیوں کہ میں تو مُفتی نہیں ہوں )‘‘{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }

مفتی ٔ دعوت ِ اسلامی علیہ الرحمۃ بطورِعلاقائی نِگران :

مفتی ٔ دعوت ِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہبطورِ علاقائی نگران اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کا خیال رکھتے۔ دارالافتاء اہلِ سنت میں آپ ایک سال ناظمِ مکتب رہے ،آپ کی نظامت مثالی تھی،نا ظم ہونے کی حیثیت سے براہِ راست تنقید نہ کرتے بلکہ اجتماعی طور پر سمجھاتے۔کبھی کسی کی شکایت نہ کرتے بلکہ پردہ پوشی فرماتے۔بارعب ہونے کے باوجود اپنائیت بہت تھی۔اجارے پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے ان کی تنخواہ کی ادائیگی کی جلد سے جلد ترکیب بنانے کی کوشش کرتے ۔

ان کی رفاقت میں سنتوں کی خدمت کرنے والے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی کا کہنا ہے کہ ’’اگرچہ آپ مجھ سے تکلف نہیں کرتے تھے لیکن قدرتی طور پر بارعب تھے ، مجھے ان سے بہت محبت تھی لیکن ان کے رعب کی وجہ سے میں کبھی اتنا بھی نہ کہہ سکا کہ مجھے آپ سے محبت ہے۔{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }


 

 



Total Pages: 89

Go To