Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

تعلیم دیں اور غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کریں ۔  (  [1])

سوال      رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف سب سے پہلے کس نے ہجرت کی؟

جواب     حضورنبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف سب سے پہلے حضرت ابو سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہجرت کی ۔  (  [2])

سوال      حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامکس صحابی کی صورت میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا کرتے تھے ؟

جواب     حضرت سیِّدُنا دَحْیَہ کَلْبی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی صورت میں ۔  (  [3])

اُمَّہَاتُ الْمُؤمِنِیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ

سوال      حضرت سیدتناخدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکتنے سال حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شریک ِحیات رہیں؟

جواب     آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا تقریباً 25سال تک شریکِ حیات رہیں ۔  (  [4])

سوال      حضرت  سیدتنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی عُمرِ وفات اور مقامِ دَفْن بتائیے ؟

جواب     حضرت  سیدتناخدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے 65 برس کی عمر میں نبوت کے دسویں سال  ماہِ رمضان میں وفات پائی اورآپ کومقام حجونجَنَّتُ الْمُعَلّٰی) میں دفن کیا گیا ۔  (  [5])

سوال      ام المؤمنین حضرت سَودَہ بنتِ زمعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی گھر سے نکلنے میں احتیاط کیسی تھی ؟

جواب     آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو دوبارہ نفلی حج وعمرہ کے لیے عرض کی گئی تو فرمایا  :  میں فرض حج  کرچکی ہوں ، میرے رب عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھے گھر میں رہنے کا حکم فرمایا ہے ، خدا کی قسم !  اب میرے بجائے میرا جنازہ ہی گھر سے نکلے گا ۔  راوی فرماتے ہیں :  خدا کی قسم اس کے بعد زندگی کی آخری سانس تک آپ گھر سے باہر نہیں نکلیں ۔  (  [6])

سوال      ام المؤمنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا وصال کب ہوا اور آپ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟

جواب     بَاِختلافِ اَقوال آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا وصال 17رمضان سن 58ھ کو ہوا اور کی نمازِ جنازہ حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے پڑھائی اور حسبِ وَصِیَّت رات کے وقت جَنَّتُ البقیع میں تَدْفِین ہوئی ، بَوَقْتِ وصال آپ کی عُمر مبارک67 سال تھی ۔  (  [7])

سوال      ازواجِ مطہرات میں سے کن کے ماں اور باپ دونوں  نے ہجرت  فرمائی ؟

جواب     ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔  (  [8])

سوال      ازواجِ مطہرات میں  سے کس کا مہر سب سے زیادہ تھا؟

جواب     ام المؤمنین سیّدتُنا اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا مہر سب سے زیادہ تھا ۔  (  [9])

سوال      ام المؤمنین حضرت سیدتناحفصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟

جواب     آپ کا وصال شعبان المعظم 45ہجری کو مدینۂ منورہ میں ہوا ، آپ کی تدفین جَنَّتُ البقیع میں دوسری ازواجِ مطہرات کے پہلو میں ہوئی  اور بوقتِ وفات آپ کی عمر مبارک 60 یا 63 برس تھی ۔  (  [10])

سوال      ام المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنت خُزیْمَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے لقب ’’اُمُّ الْمَسَاکِیْن‘‘ کی وجہ بتائیے ؟

جواب     غریبوں اورمسکینوں پر شفقت واحسان کی بدولت زمانۂ جاہلیت میں ہی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو’’اُمُّ الْمَسَاکِیْن‘‘کے دِلْ نَواز خِطاب سے پکارا جانے لگا تھا ۔  (  [11])

سوال      کس زوجہ کی نمازِ جنازہ خود پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پڑھائی؟

جواب     ام المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنت خُزیْمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔  (  [12])

سوال      ام المؤمنین حضرت سیّدتنا اُمِّ سَلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا وصال کس عمر میں ہوا اور آپ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟

 



[1]     اسد الغابة ، رقم۲۰۴۶ ، سعد بن معاذ ، ۲ /  ۴۴۱ ۔

[2]     مسلم ، کتاب الجنائز ، باب ما یقال عند المصیبة ، ص۳۵۶ ، حدیث : ۲۱۲۶ ۔

[3]     اسد الغابة ، رقم۱۵۰۷ ، دحیة بن خلیفة الکلبی ، ۲ /  ۱۹۰ ۔

[4]     سیر اعلام النبلاء ، رقم۱۱۲ ، ام المومنین خدیجة ، ۳ /  ۴۲۰ ۔

[5]     سیر اعلام النبلاء ، رقم۱۱۲ ، ام المومنین خدیجة ، ۳ /  ۴۲۰ ۔

[6]     درمنثور ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۳۳