Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

گزشتہ اَقوام

سوال      اُمَّتِ محمدیہ سے پہلے کتنی اُمتیں گزریں؟

جواب     اِس اُمَّت سے قبل 69اُمتیں گزری ہیں ۔ حضور نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : اِنَّكُمْ تَتِمُّوْنَ سَبْعِيْنَ اُمَّةً اَنْتُمْ خَيْرُهَا وَاَكْرَمُهَا عَلَى اللهِ ترجمہ :  تم 70 امتوں کو مکمل کرنے والے ہو ، تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک  اُن سب سے بہتر اور سب سے زیادہ عزت والے ہو ۔  (  [1])

سوال      وہ کون سے چار نفوس ہیں جوباپ کی پشت سے پیدا ہوئے نہ ماں کے پیٹ سے ؟

جواب     حضرت سیِّدُنا آدَم عَلَیْہِ السَّلَام ، حضرت سیِّدَتُنا حوّا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا ، حضرت سیِّدُنا اِسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام   کا مینڈھا اور حضرت سیِّدُناصالِح عَلَیْہِ السَّلَام کی اونٹنی ۔  (  [2])

سوال      سب سے پہلے آگ کی  پوجا کس نے کی؟

جواب     حضرت سیدنا ہابیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے  قاتل بھائی ”قابیل “نے شیطان کے کہنے پرسب سے پہلے آگ کی پوجا کی  ۔  (  [3])

سوال      قابیل کو اپنے بھائی کے قتل کے جُرم  میں کیا سزا دی گئی ؟

جواب     قابیل کو اپنے بھائی کے قتل کے جُرم میں کافی سزائیں ملیں ۔ اُس کا ایک پاؤں ران اور پنڈلی سے چمٹ گیا ، قیامت تک کے لیے اُس کا چہرہ سورج  سے جوڑ دیا گیا ، اب گرمیوں میں اُسے آگ سے جلایا جاتا ہے اور سردیوں میں برف سے تکلیف دی جاتی ہے ۔  (  [4]) ایک اور حدیث شریف کے مطابق دنیا میں کوئی بھی ناحق قتل ہوتاہے  تو اُس کا گناہ قابیل کے نامۂ اَعمال میں بھی درج کیا جاتا ہے کیونکہ اُسی نے قتل اِیجاد کیا تھا ۔  (  [5])

سوال      سب سے پہلے کس شخص نے شہراور قلعے بنائے ؟

جواب     حضرت سیدنا شیث بن آدم عَلَیْہِمَا السَّلَام کے پڑپوتے مہاییل نے سب سے پہلے درخت کاٹ کرشہروں کی بنیاد یں ڈالیں اور بڑے بڑے قلعے تعمیر کئے ۔  (  [6])

سوال      کس بے جان چیز نے خانۂ  کعبہ کا حج و طواف کیا حالانکہ اس پر واجب نہ تھا؟

جواب     حضرت سیِّدُنا نوح نَـجِیُّ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام   کی کشتی نے ۔  (  [7])

سوال      دروازۂ بَیْتُ الْمَقْدِسمیں داخل ہوتے وقت بنی اسرائیل نے کیا نافرمانی کی اورپھرانہیں کیا سزاملی؟

جواب     انہیں حکم تھا کہ وہ اِس دروازے میں ادب و اِحترام کے ساتھ جھک کر اور اپنے لئے معافی کی دعا مانگتے ہوئے داخل ہوں مگرانہوں نے اس حکم کی نافرمانی کی اور اپنے سرینوں پر گھسٹتے ہوئے اوربجائے دعائے معافی کے فضول جملہ بولتے اور مذاق اڑاتے ہوئے داخل ہوئے ، اس نافرمانی کی وجہ سے ان لوگوں میں طاعون کی بیماری پھیل گئی اورایک گھنٹے میں 70ہزار بنی اسرائیل مرگئے ۔  (  [8])

سوال      قارون کون تھا؟

جواب     قارون حضرت سیدناموسٰی کَلِیْمُ اللہ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے چچا’’یَصْہُر‘‘ کا بیٹا تھا ۔  انتہائی خوب صورت اور حسین شکل کا آدمی تھا ، اسی لئے اسے منوَّر کہتے تھے ۔  بنی اسرائیل میں  توریت کا سب سے بہتر قاری تھا ۔  ناداری کے زمانے میں  نہایت عاجزی کرنے والا اوربااخلاق تھا ۔  دولت ہاتھ آتے ہی اس کا حال تبدیل ہوا اور یہ بھی سامری کی طرح منافق ہوگیا ۔  (  [9])

سوال      اُن بادشاہوں کے نام بتائیے جنہوں نے پوری دنیا پر حکومت کی؟

جواب     پوری دنیا کی بادشاہت چار شخصوں کو ملی جن میں سے دو مومن تھے اور دو کافر ۔ حضرت  سیدناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَام اور حضرت ذوالقرنین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور نمرود و بُخْت نَصَّر ، یہ دونوں کافر تھے ۔  (  [10])

سوال      شہر’’سبا‘‘کے کچھ اوصاف بیان کیجئے ؟

جواب   اس پاکیزہ شہر کی آب و ہوالطیف ، صاف ستھری سرزمین ، نہ اس میں مچھر ، نہ مکھی ، نہ کھٹمل ، نہ سانپ ، نہ بچھو  ،  ہوا کی پاکیزگی کا یہ عالَم کہ اگر کہیں اور کا کوئی شخص اس شہر سے گزر جائے



[1]      ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب ومن سورةاٰل عمران ، ۵ / ۷ ، حدیث : ۳۰۱۲ ۔

[2]     الروض الفائق ، المجلس السابع والاربعون فی مناقب الصالحین رضی اللہ عنھم ، ص ۲۷۱ ۔

[3]     روح البیان ، پ۶ ، المائدة ، تحت الآیة : ۳۱ ، ۲ / ۳۸۲ ۔

[4]     روح البیان ، پ۶ ، المائدة ، تحت الآیة : ۳۱ ، ۲ / ۳۸۲ ۔

[5]     بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، باب خلق آدم     الخ ، ۲ / ۴۱۳ ، حدیث : ۳۳۳۵ ۔

[6]     البدایة والنھایة ، ذکر وفاة ادم ووصیتہ     الخ ، ۱ /  ۱۵۸ ۔

[7]     الروض الفائق ، المجلس السابع والاربعون فی مناقب الصالحین رضی اللہ عنھم ، ص ۲۷۲ ۔

[8]     تفسیرصاوی ، پ۱ ، البقرة ، تحت الآیة : ۵۸ ، ۵۹ ، ۱ /  ۶۶ تا ۶۹ ملتقطا ۔

[9]     روح البیان ، پ۲۰ ،