Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال      قرآنِ کریم میں لفظِ ’’قرآن ‘‘کتنی بار آیا ہے ؟

جواب     قرآنِ کریم میں کلمہ ’’قرآن ‘‘ستر (  70) بار آیاہے  ۔

آیات اور سورتوں کی معلومات

سوال      سورۂ آلِ عمران میں مذکور دومشہور غزوات کے نام بتائیے ؟

جواب     سورۂ آلِ عمران میں بیان ہونے والے دو مشہور غزوات غزوۂ بدر[1])  اور  غزوۂ اُحد ہیں ۔  (  [2])

سوال      کس سورت کے نزول کے وقت 70ہزار فرشتے اُترے تھے ؟

جواب     سورۂ انعام کے نزول کے وقت 70ہزار فرشتے آئے جن سے آسمانوں کے کنارے بھر گئے ۔  (  [3])

سوال      مکّی سورتوں میں سب سے بڑی سورت کون سی ہے ؟          

جواب     سورۂ اَعراف مکی سورتوں میں سب سے بڑی سورت ہے ۔  (  [4])

سوال      سورۂ  یٰسٓ  میں کتنے حروف ہیں؟

جواب     تین ہزارحروف ہیں  ۔  (  [5])

سوال      سورۂ واقعَہ کی کوئی ایک فضیلت سنائیے ؟

جواب     حضورسیدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  جو شخص سورۂ واقعہ کو ہررات پڑھے وہ فاقہ سے ہمیشہ محفوظ رہے گا ۔  (  [6])

سوال      دشمن کا خوف ہوتو کون سی سورت پڑھی جائے ؟

جواب     جب دشمن کا خوف ہو توسورۂ قریش پڑھ لینے سے ہر بلاء سے امان ملے گی ۔  (  [7])

سوال      کون سی آیتِ  طیبہ تمام آیتوں کی سردارہے ؟

جواب     آیۃ الکرسی ۔  (  [8])

سوال      حضرت سیدنا عُزَیر عَلَیْہِ السَّلَام کے دوبارہ  زندہ ہونے کا واقعہ کس سورت میں ہے ؟

جواب     حضرت سیدنا عزیر عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے سوبرس بعد دوبارہ  زندہ ہونے کے واقعے کوپارہ 3سورۃ البقرہ کی  آیت نمبر259  میں بیان کیا گیا ہے ۔

سوال      قرآنِ پاک کی وہ کونسی آیت ہے جو توریت کی سب سے پہلی آیت تھی؟

جواب     سورۂ انعام کی پہلی آیت ۔  (  [9])

سوال      بوقت ِہجرت  غارِثور میں نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماورسیدناصدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے درمیان ہونے والی گفتگو کس سورت میں بیان کی گئی ؟

جواب     یہ مبارک گفتگوپارہ 10سورۂ توبہ کی آیت نمبر40میں بیان کی گئی ۔

سوال      سورۂ کہف کی پہلی دس آیتیں یاد کرنے کی کیا فضیلت ہے ؟

جواب     حضور جانِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : سورۂ کہف کی پہلی دس آیتیں جو شخص یاد کرے وہ دجال سے محفوظ رہے گا ۔  (  [10])

سوال      سوتے وقت کون سی سورت پڑھنا شِرک سے براءت ہے ؟

جواب     وہ سورۂ کافرون ہے ، حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  جب تم اپنے بستر پر جاؤتو ”قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ (  پوری سورت) پڑھ لیا کروکہ یہ  شِرک سے بَراءَت ہے ۔  (  [11])

 



[1]     پ۳ ، اٰل عمران : ۱۲۳ ۔

[2]     پ۳ ، اٰل عمران : ۱۶۸ ، ۱۷۲ ۔

[3]     خزائن العرفان ، پ۷ ، الانعام ، ص۲۴۵ ۔

[4]     تفسیر صراط الجنان ، پ۸ ، الاعراف ، ۳ /  ۲۶۳ ۔

[5]     خزائن العرفان ، پ۲۲ ، یٰس ، ص۸۱۴ ۔

[6]     مسند حارث ، کتاب التفسیر ، سورة الواقعة ، ۲ /  ۷۲۹ ، حدیث : ۷۲۱ ۔

[7]     الحصن الحصین ، کتاب ادعیة السفر ، ص۸۰ ۔

[8]     ترمذی ، کتاب فضائل القران ، باب ماجاء فی سورہ البقرة ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ /  ۴۰۲ ، حدیث : ۲۸۸۷ ۔

[9]     تفسیر خازن ، پ۷ ، الانعام ، تحت الآیة : ۱ ، ۲ /  ۲ ۔

[10]     مسلم ، کتاب صلاة المسافرین وقصرھا ، باب فضل سورة الکھف وایة الکرسی ، ص۳۱۵ ، حدیث : ۱۸۸۳ ۔