Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال      اگراپنا نام انگوٹھی میں کَنْدَہ  (  یعنی لکھا ہوا) ہو تو بیتُ الْخلاء میں جاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب     نام اگرایسا زیادہ مُعَظَّم (  یعنی تعظیم والا) نہ ہو جب بھی حَرفوں کی تعظیم تو چاہئے اور اگرمُتَبَرَّک نام ہو تو پہن کر جانا ناجائز ہے ، ہاں !  جیب میں رکھ لے تو حرج نہیں ۔  (  [1])

زِینت کا بیان

سوال      قرآنِ کریم میں بنی آدم کو کس وقت زِینت اِختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ؟

جواب     مسجد میں جاتے وقت  زینت کا حکم دیا گیا ۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ( یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ) (  پ۸ ، الاعراف : ۳۱) ترجمۂ  کنزالایمان : اے  آدم کی اولاد اپنی زینت لو جب مسجد میں جاؤ ۔  

سوال      کون سی صورت میں سرمہ لگانا مکروہ ہے ؟

جواب     سیاہ سرمہ (   یا کاجل) خوبصورتی کے لئے  مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں ۔  (  [2])

سوال      بالوں کا بکھراہوا ہونا کیسا ہے ؟

جواب     حضور نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے  ایک شخص کو پَراگَندہ سر دیکھا ، جس کے بال بکھرے ہوئے تھے ، ارشادفرمایا :  کیا اس کو ایسی چیز نہیں ملتی جس سے بالوں کو اکٹھا کرلے اور دوسرے شخص کو میلے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا :  کیا اسے ایسی چیز نہیں ملتی جس سے کپڑے دھولے ۔  (  [3])

سوال      سر کے بالوں میں مانگ نکالنے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟

جواب     سنت یہ ہے کہ اگر سر پربال ہوں تو بیچ میں مانگ نکالی جائے ۔ بعض لوگ داہنے یا بائیں جانب مانگ نکالتے ہیں ، یہ سنت کے خلاف ہے  اور بعض لو گ مانگ نہیں نکالتے بلکہ بالوں کو سیدھے رکھتے ہیں یہ بھی سنتِ مَنْسُوْخَہ اور یہود ونصاریٰ کا طریقہ ہے ۔  (  [4])

سوال      کس حالت میں بال مونڈنا یا ناخُن تراشنا مکروہ ہے ؟

جواب     جَنابَت کی حالت میں نہ بال مونڈائے اور نہ ناخن ترشوائے کہ یہ مکروہ ہے ۔  (  [5])

سوال      مرد کو جسم کے کس حصے میں مہندی لگانا حرام اور کس حصے میں مستحب ہے ؟

جواب     ہاتھ پاؤں میں مہندی کی رنگت مرد کے لئے حرام ہے جبکہ سراور داڑھی میں مستحب ۔  (  [6])

سوال      کیا مردوں کو داڑھی یا سرکے بالوں میں خِضاب لگانا جائز ہے ؟

جواب     مرد کو داڑھی اور سر وغیرہ کے بالوں میں خضاب لگانا جائز بلکہ مستحب ہے مگر سیاہ خضاب لگانا منع ہے ۔  (  [7])

سوال      خوشبو لگانے میں کون کونسی اچھی نیّتیں کی جا سکتی ہیں ؟

جواب     خوشبو لگانے میں اتباعِ سنت اور  (  مسجد میں جاتے ہوئے لگانے پر ) تعظیمِ مسجد  (  کی نیت بھی کی جا سکتی ہے ) ، فرحتِ دماغ  (  یعنی دماغ کی تازگی ) اوراپنے اسلامی بھائیوں سے نا پسندیدہ بُو دور کرنے کی نیتیں ہوں تو ہر نیت کا الگ ثواب ملے گا ۔  (  [8])

سوال      کس انسان کو داڑھی منڈانا مستحب ہے ؟

جواب     اگر  عورت کو داڑھی نکلے تو اسے منڈانا مستحب ہے ۔  (  [9])

سوال      چہرے پر جھنڈا  (  Flag) پینٹ کروانا کیسا ہے ؟

جواب     چہرے پر پینٹ کے ذریعے پرچم یا کوئی اور ڈیزائن بنانے کی جائز و ناجائز دونوں صورتیں ہوسکتی ہیں  ۔ جن صورتوں میں چہرہ پر پینٹ کی وجہ سے چہرہ بِگڑا ہوا ، بد نُما دکھائی دے ان صورتوں میں پینٹ کرنا ، کروانا شرعی اعتبار سے مُثْلَہ یعنی چہرہ بگاڑنے کے حکم میں ہے اور یہ حرام ہے اور جن صورتوں میں پینٹ کی وجہ سے چہرہ خوبصورت لگے یا کم از کم بِگڑا ہوا نہ لگے تو یہ ناجائز و گناہ نہیں ۔

سوال      بدن گودوانا یعنی جسم پر ٹیٹو  (  Tatto) بنوانا کیسا ہے ؟

جواب   اعلیٰ حضرت ، امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  بدن گودوانا شرعاً حرام ہے ۔  (  [10]) مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں  :  گُدوانے سے مراد سوئی



[1]     ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۳۲۷ ۔

[2]     فتاوی ھندیة ، کتاب الکراھیة ، الباب العشرون فی الزینة ، ۵ /  ۳۵۹ ۔

[3]     ابو داود ، کتاب  اللباس ، باب فی غسل الثوب وفی الخلقان ، ۴ /  ۷۲ ، حدیث : ۴۰۶۲ ۔

[4]     بہار شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ /  ۵۸۷ ۔

[5]     فتاوی ھندیة ، کتاب الکراھیة ، الباب التاسع عشر فی الختان ۔ ۔ ۔ الخ ، ۵ /  ۳۵۸ ۔

[6]     فتاوی رضویہ ، ۲۳ /  ۴۹۰ ۔

[7]     درمختار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ /  ۶۹۶ ۔

[8]     اشعة اللمعات ، خطبة الکتاب ، ۱ /  ۳۷ ۔

[9]     ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی النظر والمس ، ۹ /  ۶۱۵ ۔

[10]     فتاوی رضویہ ، ۲۴ /  ۳۴۳ ۔



Total Pages: 122

Go To