Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال    عَرش کے گردوالے فرشتوں کی  (  مشہور) تسبیح کیا ہے ؟

جواب     سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ  (  [1])

سوال      عَرش اٹھانے والے فرشتوں کی تعداد بیان کریں؟

جواب     حدیث شریف میں ہے کہ عرش اٹھانے والے فرشتے آج کَل چار ہیں ، بروزِ قیامت ان کی تائید کے لئے چار کا اور اضافہ کیا جائے گاتو وہ  آٹھ ہوجائیں گے ۔  (  [2])

سوال    حامِلانِ عرش فرشتوں کے کتنے ’’پَر  ‘‘ہیں؟

جواب     ہر فرشتے کے چارپَر  ہیں جن میں سے دو ان کے چہروں کے اوپر ہیں تاکہ ان کی نظر عرش پر نہ پڑ ے ۔  (  [3])

سوال        اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے کس فرشتے کی پیشانی پر قرآنِ کریم لکھا اورکیوں ؟

جواب     حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کی پیشانی پرقرآنِ کریم لکھا گیا  کیونکہ انہوں نے سب سے پہلے حضرت سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو سجدہ کیا تھا ۔  (  [4])

سوال      حضرت جبرئیلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہ ِرسالت مآب میں کتنی بار حاضر ہوئے ؟

جواب     حضرت جبرئیل امینعَلَیْہِ السَّلَام خَاتَمُ الْانبیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں چوبیس ہزار مرتبہ حاضری سے مُشَرَّفْ ہوئے ۔  (  [5])

سوال      دشمن کو دیکھ کر مَعَاذَاللہ یہ کہنا کہ مَلکُ الموت یا عزرائیل آگیاکیسا ہے ؟

جواب     کسی فرشتہ کے ساتھ ادنیٰ سی گستاخی کفر ہے ،  (  [6]) جاہل لوگ اپنے کسی دشمن یا مبغوض  (  یعنی قابلِ نفرت) شخص کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ملک الموت یا عزرائیل آگیا ، یہ قریب بکلمۂ کفر ہے ۔  (  [7])

جِنَّات

سوال      اللہ تعالیٰ نے جنّات کو کس دن پیدا فرمایا؟

جواب     جمعرات کے دن ۔  (  [8])

سوال      جِنّات کی تخلیق کے مُتَعَلِّق حدیث شریف میں کیا آیا ہے ؟

جواب     حُضورِاَکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : فرشتوں کو نُور سے ، جنات کو آگ کے شُعْلَہ سے اور حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو مِٹی سے پیدا کیا گیا ۔  (  [9])

سوال      جِنّات کی کتنی قسمیں ہیں؟

جواب     حدیثِ پاک میں ہے : جنّات کی تین قسمیں ہیں :  (  1) وہ جن کے پر ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑ تے ہیں ،  (  2) وہ جوسانپ اورکتے کی شکل میں ہوتے ہیں اور (  3) وہ جو سفرکرتے  اور قیام کرتے ہیں ۔  (  [10])

سوال      انسانوں کے ساتھ رہنے والے جِن کو کیا کہتے ہیں؟

جواب     انسانوں کے ساتھ رہنے والے جِن کو ’’عَامِر‘‘ کہتے ہیں ۔  (  [11])

سوال     جنات کیا کھاتے ہیں؟

جواب     جِنّات کی خوراک’’ہڈی اور گوبر ‘‘ہے ۔  (  [12]) حدیث شریف میں ہے کہ جِنّات ہڈی پر گوشت اور گوبرمیں دانے پاتے ہیں ۔  (  [13])

سوال      جِنّات نماز کہاں پڑھتے ہیں؟

 



1    تفسیر جلالین ، المؤمن ، تحت الآیة : ۷ ، ص۳۹۱ ۔

2     تفسیر طبری ، پ۲۹ ، الحاقة ، تحت الآیة : ۱۷ ، ۱۲ / ۲۱۶ ، رقم : ۳۴۷۹۳ ۔

3     تفسیر عبد الرزاق ، پ۲۹ ، الحاقة ، تحت الآیة : ۱۷ ، ۳ / ۳۴۲ ، رقم : ۳۳۱۳ ۔

4     کتاب العظمة ، خلق آدم وحواء ، ص۳۷۵ ، حدیث : ۱۰۴۲ ۔

5     المواھب اللدنیۃ ، المقصد الاول ، دقاٰئق حقائق بعثتہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۱۱۲ ۔

6     تمھید  ابی شکور السالمی ، الباب الثامن فی شرائط الایمان ، القول الاول فی الایمان بالملائکة ، ص۱۱۲ ۔

7     البحر الرائق ، کتاب السیر ، باب احکام المرتدین ، ۵ / ۲۰۵ ۔

8     تفسیر طبری ، پ ۱ ، البقرة ، تحت الآیة : ۳۰ ، ۱ / ۲۳۷ ، رقم : ۶۰۲ ۔

9     مسلم ، کتاب الزھد والرقائق ، باب فی احادیث متفرقة ، ص۱۲۲۱ ، حدیث : ۷۴۹۵ ۔

10     مستدرک حاکم ، کتاب التفسیر ، باب الجن ثلاثة اصناف ، ۳ / ۲۵۴ ، حدیث



Total Pages: 122

Go To