Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال      جن انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے نام قرآنِ پاک میں آئے ہیں ان میں سے 12 کے نام بتائیے ؟

جواب     1) حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام (  [1])  (  2) حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام  (  3) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام (  4) حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام (  5) حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام  (  6) حضرت یعقوبعَلَیْہِ السَّلَام (  7) حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام  (  8) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  (  9) حضرت ہارون عَلَیْہِ السَّلَام (  10) حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام (  [2])  (  11) حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلَام (  [3])  (  12) حضور سَیِّدُ المرسلین مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  (  [4])

سوال      اِرہاص کسے کہتے ہیں؟

جواب     نبی سے قبلِ نبوّت جو بات خلافِ عادت ظاہر ہو اسے ارہاص کہتے ہیں ۔  (  [5])

سوال      کسی نبی کی ادنیٰ توہین یا تکذیب کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

جواب     کسی نبی کی ادنیٰ توہین یا تکذیب کفر ہے ۔  (  [6])

فرشتے

سوال      فرشتوں کے سپرد مختلف خدمتوں میں سے کچھ بیان کیجئے ؟

جواب     بعض کے ذِمّہ حضراتِ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی خدمتوں میں وحی لانا ، کسی کے متعلق پانی برسانا ، روزی پہنچانا ،  (  [7])  کسی کے ذِمّہ ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانا ،  (  [8])  بُہتوں کا دربارِ رسالت میں حاضر ہونا ،  (  [9])  کسی کے متعلق مسلمانوں کا درود وسلام پہنچانا[10]) ان کے علاوہ اور بہت سے کام ملائکہ انجام دیتے ہیں ۔  (  [11])

سوال      کیاعمر بھرہرآدمی کے اعمال ایک ہی فرشتہ لکھتا  ہے ؟

جواب     نہیں بلکہ نیکی اور بدی لکھنے والے فرشتے علیحدہ علیحدہ ہیں اور رات کے علیحدہ اور دن کے علیحدہ ہیں ۔  (  [12])

سوال      کیااعمال لکھنے والے معزّزفرشتے دلوں کا حال بھی جان لیتے ہیں؟

جواب     جی ہاں ، اللہعَزَّ  وَجَلَّکی عطا سے وہ دلوں کا ارادہ جان لیتے ہیں ، حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا کہ (  اَعمال لکھنے والے ) فرشتے بارگاہِ الٰہی میں عرض کرتے ہیں : پَروَردَگار ! تیرا بندہ گناہ کرنے کا اِرادہ کر رہا ہے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :  اس کا انتِظار کرو ، اگر یہ اس گناہ کو کرلے تو ایک ہی گناہ لکھو اور اگرنہ کرے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو کیونکہ اس نے میری وجہ سے یہ گناہ ترک کیا ۔  (  [13])

سوال      بَیْتُ الْمَعْمُور میں کتنے فرشتے روزانہ نماز پڑھتے ہیں؟

جواب     بَیْتُ الْمَعْمُور میں روزانہ 70ہزار فِرشتے نماز پڑھتے ہیں اور ایک مرتبہ جو فِرشتہ اس سے نماز پڑھ کر نکل جاتاہے وہ پھر کبھی داخل نہیں ہوگا ۔  (  [14])

سوال      فرشتے کس طرح صف بندی  کرتے ہیں ؟

جواب     حضور نبی غیب دان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : فرشتے  پہلے اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صف میں خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں ۔  (  [15])

سوال      عَرش کے گرد کتنے  فرشتے موجود ہوتے ہیں؟

جواب     حضرت وہب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : عرش کے گرد ملائکہ کی 70ہزار صفیں ہیں اور  ان کے پیچھے فرشتوں کی ایسی 70 ہزار صفیں ہیں جن کے پیچھے ایک لاکھ صفیں ہیں ۔  (  [16])

 



1    پ۱ ، البقرة : ۳۱ ۔

2     پ۷ ، الانعام : ۸۳ ۔ ۸۶ ۔

3     پ۸ ، الاعراف : ۸۵ ۔

4      پ۲۶ ، محمد : ۲ ۔

5     نبراس ، اقسام الخوارق سبعة ، ص۲۷۲ ۔

6     السیف المسلول علی من سب الرسول ، الفصل الاول فی المسلمین ، ص۴۰۵ ۔

7     تفسیر بغوی ، پ۳۰ ، النّٰزعٰت ، تحت الآیة : ۵ ، ۴ / ۴۱۱ ۔

8     مسلم ، کتاب القدر ، باب کیفیة خلق الآدمی ۔ ۔ ۔ الخ ،  ص ۱۰۹۰ ۔  ۱۰۹۱ ، حدیث : ۶۷۲۶ ۔

9     تفسیر ابن کثیر ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیة : ۵۶ ، ۶ / ۴۲۳ ۔

10     مصنف ابن ابی شیبۃ ، کتاب صلوة التطوع والامامة ، فی ثواب الصلوة علی النبی ، ۲ / ۳۹۹ ، حدیث : ۵