Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

جواب     جی ہاں !  مردہ کلام بھی کرتا ہے اور اس کے کلام کو عام انسانوں اور جنات کے سوا تمام حیوانات وغیرہ سنتے ہیں ۔  (  [1])

سوال      قبر کا حساب کب سے شروع ہوا؟

جواب     حسابِ قبر ہمارے حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے زمانہ سے شروع ہوا پچھلی اُمتوں میں نہ تھا نہ اُن سے (  ان کی قبروں میں) اپنے نبی کی پہچان کرائی جاتی تھی ۔  (  [2])

سوال      وہ کونسے اَفراد ہیں جن سے قبر کا حساب نہیں ہوتا؟

جواب     جن لوگوں سے قبر کا حساب نہیں ہوگا وہ یہ ہیں :   (  1) نبی  (  2) صدیق  (  3) شہید  (  4) جہاد کی تیاری کرنے والا (  5) طاعون میں مرنے والا  (  6) طاعون کے علاوہ کسی اور بیماری میں مرنے والا  جبکہ صبرکرے اور ثواب کی نیت کرے  (  7) چھوٹے بچے  (  8) جمعہ کے دن یا رات میں مرنے والا  (  9) ہر رات سورۂ مُلک پڑھنے والا ، ایک قول کے مطابق سورۂ حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ کی تلاوت کرنے والا اور  (  10) مرضِ موت میں”قُلْ ہُوَ اللہُ“پڑھنے والا ۔  (  [3])

سوال      کیا حسابِ قبر اور عذابِ قبر ایک ہی چیز ہے ؟

جواب     جی نہیں !  حسابِ قبر اور ہے ، عذاب قبر کچھ اور ، بعض لوگ حسابِ قبر میں کامیاب ہوں گے مگر بعض گناہوں کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ، جیسے چُغل خور اور گندا (  یعنی پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنے والا) ۔  (  [4])

سوال      قیامت کے عذاب وثواب اور قبر کے عذاب وثواب میں کیا فرق ہے ؟

جواب     حشر کے بعد بندوں کو جنت یا دوزخ میں داخل فرما کر ثواب یا عذاب دیا جائے گا ، برزخ میں جنت دوزخ کا ثواب و عذاب قبر میں پہنچتا ہے جسمِ میت وہاں نہیں پہنچتا ، لہٰذا دونوں عذابوں ثوابوں میں فرق ہے ۔ عذابِ قبر روح کو ہے جسم اُس کے تابع مگر حشر کے بعد والا عذاب و ثواب روح وجسم دونوں کو ہوگا ۔  (  [5])

قیامت کی نشانیاں

سوال      قربِ قیامت کے وقت کونسی چیزیں زمین سے اُٹھالی جائیں گی؟

جواب     (  1) قرآنِ مجید (  پہلے مُصْحفوں سے اس کے بعدلوگوں کے دلوں سے )  (  2) تمام عُلوم  (  3) حجرِ اَسْوَد (  4) مقامِ ابراہیم (  5) حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا تابوت اور  (  6) سَیحون ، جَیحون ، دِجلہ ، فُرات اورنیل ، یہ پانچ نہریں ۔ جب یہ تمام چیزیں روئے زمین سے اٹھالی جائیں گی تولوگ دِین ودنیا کی بھلائیوں سے محروم ہو جائیں گے ۔  (  [6])

سوال      قیامت سے کتنے سال پہلے تمام مسلمانوں کی روح قبض کرلی جائے گی؟

جواب     قیامت سے چالیس سال قبل تمام مسلمانوں کی روح قبض کرلی جائے گی اور وہ اِس طرح کہ ایک خوشبودار ٹھنڈی ہواچلے گی جس سے تمام مسلمان فوت ہو جائیں گے ۔  (  [7])

سوال      کیا کوئی ایسازمانہ  بھی آئے گا کہ جب کسی کے ہاں  اولاد پیدا نہ ہوگی ؟

جواب     جی ہاں ! قریبِ قیامت حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی وفات کے بعد جب تمام مسلمانوں کی روح قبض کرلی جائے گی تب ایسا زمانہ آئے گا جس میں کسی کے اولاد نہ ہوگی ۔  (  [8])

سوال      قربِ قیامت میں کس ہستی کے سانس کی خوشبو حَدِّ نگاہ  تک پہنچے گی؟

جواب     حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی سانس کی خوشبو وہاں  تک پہنچے گی جہاں تک اُن کی نظر جائے گی ۔  (  [9])

سوال      امام مہدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کب اور کہاں ظہور فرمائیں گے ؟

جواب     رمضان المبارک کے مہینے میں حرم شریف میں ظاہر ہوں گے  ۔  (  [10])

سوال      یاجوج ماجوج کون ہیں؟

جواب   حضرتِ سَیِّدُنا نوح عَلَیْہِ السَّلَام کے بیٹے یافث بن نوح کی اولاد میں سے ایک بڑے فسادی گروہ کا نام یاجوج ماجوج ہے ، یہ بے حد جنگجو ، خونخوار ، وحشی و جنگلی جانوروں کی طرح رہتے ہیں ۔  موسم بہار میں اپنے غاروں سے نکل کر تمام کھیتیاں اور سبزیاں کھا جاتے اورخشک چیزیں لاد کر لے جاتے تھے اور یہ  آدمیوں اور جنگلی جانوروں  تک کو  کھا جاتے



[1]     بخاری ، کتاب الجنائز ، باب کلام المیت علی الجنازة ، ۱ /  ۴۶۵ ، حدیث : ۱۳۸۰ ۔

[2]     مرآۃ المناجیح ، ۱ /  ۱۲۵ ۔

[3]     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ /  ۹۵ ۔

[4]     مرآۃ المناجیح ، ۱ /  ۱۲۵ ۔

[5]     مرآۃ المناجیح ، ۱ /  ۱۲۶ ۔

[6]     التفسیر الوسیط ، پ۱۸ ، المؤمنون ، تحت الآیة : ۱۸ ، ۳ / ۲۸۶ ۔  ۲۸۷ ۔

عمدۃ القاری ، کتاب الحج ، تحت الحدیث : ۱۵۹۱ ، ۷ / ۱۵۵ ۔

[7]     مسلم ، کتاب الفتن ۔ ۔ ۔ الخ ، باب ذکر الدجال ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۲۰۱ ، حدیث : ۷۳۷۳ ، بہار شریعت ، حصہ اول ،  ۱ / ۱۲۷ ۔

[8]     بہارِ شریعت ، حصہ اول ، ۱ / ۱۲۷ ۔

[9]     ترمذی



Total Pages: 122

Go To