Book Name:Singhon wali Dulhan

الرحمن صاحب اشرفی علیہ الرحمۃنے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اسانید و اجازات سے نوازا  ہے۔ دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے آپ کو خلافت حاصل ہے۔)

           امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں ،اورقادری سلسلے کی تو کیا بات ہے! کہ حضور غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں !’’میں اپنے مریدوں کاقیامت تک کے لئے توبہ پر مرنے کا (بفضلِ خدا عزوجل)ضامن ہوں ۔‘‘(بہجۃ الاسرار،ص۱۹۱،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

مَدَ نی مشورہ جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ذات مبارکہ کو غنیمت جانے اور بلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

شیطانی رکاوٹ  مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ حضور غوثِ پاک  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع موجود ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

       آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں ، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں ، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں ،ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں ، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔   

شَجَرہِ عطاریہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّوَجَلَّ  امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ایک بہت ہی پیارا’’شجرہ شریف ‘‘بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے،کام اٹک جائے تو اس وقت،اور روزی میں بَرَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہئے،  جا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہئے، اسی طرح کے اور بھی بہت سے’’اَوراد‘‘لکھے ہیں ۔

        اس شجرے کو صرف و ہی پڑھ سکتے ہیں ،جو امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں ۔ لہٰذ ا  اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھی سرکار غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے سلسلے میں مریدکروا کر قادری رضوی عطاری بنوادیں ۔

         بلکہ امّت کی خیر خواہی کے پیش نظر، جہاں آپ خود  امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز واَقرباء اور اہل خانہ،دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلا کر مُرید کروادیں ۔

مُرید بننے کا طریقہ  

          بہت سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ، اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ! کہ ہم امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرید یاطالب ہونا چاہتے ہیں ۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں ،لہذااگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ،  تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی مکتب نمبر 6 کے پتے پر روانہ فرمادیں ،تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔ اس کے لئے نام لکھنے کاطریقہ بھی سمجھ لیں ۔

          مثلاً لڑکی ہو تو میمونہ بنتِ علی رضاعمر تقریباًتین ماہ اور لڑکا ہو تو محمد امین بن محمد موسیٰ عمر تقریباً سات سال، اپنا مکمل پتا لکھنا ہر گز نہ بھولیں (پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں )     

 Attar@dawateislami.net:  E.Mail   

’’قادِری عطّاری‘‘ یا ’’قادِریہ عطّاریہ‘‘ بنوانے کیلئے

(۱)نام و پتا بال پین سے اور بالکل صاف لکھیں ، غیر مشہور نام یا الفاظ پر لازماً اِعراب لگائیں ۔ اگر تمام ناموں کیلئے ایک ہی پتا کافی ہو تو دوسرا پتا لکھنے کی حاجت نہیں ۔(۲)ایڈریس میں مَحرم یا سرپرست کا نام ضَرور لکھیں (۳)الگ الگ مکتوبات منگوانے کیلئے جوابی لفافے ساتھ ضَرور اِرسال فرمائیں ۔

نمبرشمار

نام

مرد/ عورت

بن / بنت

باپ کانام

عمر

مکمل ایڈریس

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مَدَنی مشورہ :  اس فارم کو محفوظ کرلیں اور اس کی مزید کاپیاں کروالیں ۔

یہ کتاب پڑھ کر دوسرے کودے دیجئے

          شادی، غمی کی تقریبات، اجتماعات،اِعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تقسیم کرکے ثواب کمائیے۔  گاہکوں کو بانیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر کچھ رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ۔ اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلہ کے ہر گھر میں وقفہ وقفہ سے بدل بدل کر سنتوں بھرے رسائل پہنچا کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں ۔

 

 



Total Pages: 7

Go To