Book Name:Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal

عفوِ جرم و قصور و خطا کی          میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

بات عصیاں سے میں نے بگاڑی                  دل کی ہاتھوں سے بستی اُجاڑی

لطف و رحمت کی عفو و عطا کی          میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

تیرے ڈر سے سدا تھر تھراؤں                   خوف سے تیرے آنسو بہاؤں

کیف ایسا دے، ایسی ادا کی       میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

جگمگاتی رہے قبرِ عطارؔ       اے رحیم اور ستّار غفّار

تا ابد فضل و رحم و عطا کی    میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

دُعا

 (خارجِ نماز میں وہ  دُعا  مانگنی چاہیے جو اس وقت  ذہن میں حاضر  ہو، درج ذیل دعا کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔)

 اے غموں اور مصیبتو ں کو دُور کرنے والے! اے مجبور اور پریشان حال لوگوں کی دُعائیں قبول کرنے والے !اے ہماری اُمیدوں کی لاج رکھنے والے !اے گہرے سمندروں کو پیدا کرنے والے! اے ہمارے پاک پروردگار عَزَّ وَجَلَّ ! اے وہ ذات جس کے دستِ قدرت میں تمام بھلائیاں ہیں ! ہم تیری رضا چاہتے ہیں اور تیری ناراضی سے پناہ مانگتے ہیں ، تُو اپنے عفو وکرم کے صدقے ہمیں عذاب سے محفو ظ رکھ اور ہمیں اپنی ناراضی سے بچا۔اے ہمارے پاک پروردگار عَزَّ وَجَلَّ! ہم کماحَقُّہ،تیری تعریف نہیں کرسکتے،تُوایسا ہی ہے جیسا تُونے اپنی تعریف خود بیان فرمائی،اے ہمارے رحیم وکریم پر وردگار عَزَّ وَجَلَّ !تُو ہماری اُمیدوں کی لاج رکھ لے، بے شک ہم تجھ سے تیری رحمت کے طالب ہیں۔یا الٰہی عَزَّوَجَلَّ ! ہم تیرے سامنے رُسوا ہونے، عیبوں کا پردہ چاک ہونے، تیری یاد بھول جانے اور تیرے شکر سے مُنہ موڑنے سے پناہ مانگتے ہیں۔ اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے !ہمیں رُسوا ئی اور اپنے بندوں کے شرسے محفوظ فرما اور ہمیں بُری خفیہ تدبیرسے محفوظ فرما۔اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّوَجَلَّ  !”ہمیں بھی اپنا ایسا خوف عطا فرما کہ ہم ہر قسم کے گناہوں سے محفوظ رہیں، ہمارا کوئی عضوکبھی بھی تیری نافرمانی والے کاموں کی طرف سبقت نہ کرے۔اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  !ہمیں عبادت کی لذت وچاشنی عطا فرما ، اگر بتقاضائے بشریت ہم سے گناہ سر زد ہو جائے تو اپنے فضل وکر م سے فوراً توبہ کی تو فیق عطا فرما، اپنی ناراضی سے ہماری حفاظت فرما، ہمیں گناہوں پر شرمندگی عطا فرما۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  !تُو ہی گنہگاروں کے گناہوں کو معاف فرمانے والا ہے، اپنے محبوبوں کے صدقے ہماری تمام خطائیں معاف فرمادے اور اپنی دائمی رضا کی دولت سے ہماری جھولیاں بھر دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

وقفہ برائے سحری

 ( اب اس طرح اعلان کیجئے )

اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضاپانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر 36پر عمل کرتے ہوئے نِگاہیں جُھکا کر چَلنے کی مَشق کے ساتھ کھانے کا وُضو کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور مَدَنی انعام نمبر 1پر عمل کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور مَدَنی انعام نمبر 11پر عمل کرتے ہوئے پردے میں پردہ کرکے بیٹھنے اور مِٹّی کے بَرتن میں بُھوک سے کم کھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔کھانے  (سحری)  کے بعد نمازِفجرکی تیاری کی ترکیب ہو گی اور مَدَنی انعام نمبر4پر عمل کرتے ہوئے اَذان و اِقامت کا جواب دے کرمَدَنی انعام نمبر18پر عمل کرتے ہوئے سُنّتِ قَبلِیّہ اور مَدَنی انعام نمبر2پر عمل کرتے ہوئے نمازِفجر باجماعت تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ پہلی صَف میں ادا کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

 (کھانے کا وضو کرنے کے دوران ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھونے کا ذہن دیجئے،کھانے سے پہلے نیتیں کروائیں اور ہمیشہ کھانے سے پہلے نیتیں کرنے کاذہن بھی دیں،کھانے کی دعا پڑھائیں ،لقمہ توڑنے کا طریقہ اور اس کا سائز کتنا ہو یہ بتائیں،ربڑ بینڈ پہننے کی حکمت بتائیں،تین انگلیوں سے کھانے کاذہن دیں،سنت کے



Total Pages: 43

Go To