Book Name:Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal

وَجَلَّ

تَہَجُّدْ

 ( اب اس طرح اعلان کیجئے )

اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر 19کے جُز تَہَجُّد کے نفل ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

دُعا کے مدنی پھول

 (مناجات کے بعد سحری کا وقت کم از کم ایک گھنٹہ ہونا چاہئے،کوشش کیجئے کہ کوئی خوش الحان نعت خواں اسلامی بھائی مناجات پڑھے۔ مناجات 10منٹ سے زائد نہ ہوں، مناجات مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”وسائلِ بخشش “ اور اپنے بزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  الْمُبِیْن کے کلام سے ہی کی جائیں ۔ ”نعتِ رسول“کے سات حروف  کی نسبت سے 7 نام مع کلام پیشِ خدمت ہیں: (۱) اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنَّت  مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  کا کلام بنام ”حدائقِ بخشش“ (۲) استادِ زَمَن حضرت مولانا حسن رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کا کلام بنام ”ذوقِ نعت “ (۳)  شہزادۂ اعلیٰ حضرت،حجۃالاسلام حضرت مولانا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کا کلام بنام ”بیاض پاک“ (۴) شہزادۂ اعلیٰ حضرت،حُضور مفتیٔ اعظم ہند مولانا مصطَفٰے رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان کا کلام بنام ”سامانِ بخشش“ (۵)  خلیفۂ اعلیٰ حضرت، مَدّاحُ الحبیب حضرتِ مولانا جمیل الرحمٰن رضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کا کلام بنام”قبالۂ بخشش“ (۶) خلیفۂ اعلیٰ حضرت،صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْہَادِی کا کلام بنام ”ریاض النعیم“ (۷) مُفَسّرِشہیر،حکیمُ الامَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان کا کلام بنام ”دیوانِ سالک۔“

 ( اب اِس طرح اعلان کیجئے )

اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر 44 پر عمل کرتے ہوئے خشوع و خضوع کے ساتھ دُعا مانگنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

 ( پھر دُعامیں ہاتھ اُٹھانے کے آداب بھی بتائیں )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دُعا عبادت کامغز ہے۔ دُعا کا قبلہ آسمان ہے۔ دعا میں ہتھیلیوں کا رُخ آسمان کی جانب ہو اور ہتھیلیاں اتنی بلند ہوں کے سینے کی سیدھ میں یا کندھوں کی سیدھ میں یا اتنی بلند ہوں کے بغلوں کی سفیدی نظر آئے۔ بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو اُٹھا لیجئے، ندامت سے سروں کو جُھکا لیجئے، گناہوں کو یاد کیجئے اور رو  رو کر اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی بارگاہ میں مناجات کیجئے۔

مناجات

درج ذیل مناجات کے علاوہ دِیگر مناجات بھی کی جاسکتی ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن

لاج رکھ میرے دستِ دعا کی         میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

اپنی رحمت کی اپنی عطا کی       میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

قلب میں یاد تیری بسی ہو       ذکر لب پر تِرا ہر گھڑی ہو

مستی و بے خودی اور فنا کی      میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

نفس نے لذتوں میں پھنسایا           مجھ پہ لطف و کرم ہو خدایا

دل سے چاہت مٹا ماسِوا کی       میرے مولیٰ تو خیرات دیدے

حال عاصی کا بےحد بُرا ہے            تیری رحمت کا بس آسرا ہے

 



Total Pages: 43

Go To