Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال   دعوتِ اسلامی کا پیغام اب تک کتنے ممالک میں پہنچ چکا ہے؟

جواب   اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ  وَجَلَّ! تقریباً 200سے زائدممالک میں ۔

سوال   دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد کیا ہے ؟

جواب   ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ اِنْ شَآءَالله عَزَّ  وَجَلَّ

سوال   دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کتنے اراکین پر مشتمل ہے ؟

جواب   دعوتِ اسلامی کی مجلس شوری فی الوقت 26 اراکین پر مشتمل ہے ۔

سوال   مدنی انعامات و مدنی قافلہ سے کیا مراد ہے ؟

جواب   مدنی انعامات سے مراد امیر اہلسنت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِیکی جانب سےاسلامی بھائیوں،  اسلامی بہنوں، جامعاتُ المدینہ ومدارسُ المدینہ کے طلباء وطالبات اور مدنی منوں کو عطا کردہ سوالات پرمشتمل وہ رسائل ہیں  جن کے مطابق عمل کر کے نیکیوں میں اضافہ اورگناہوں سے بچا جاسکتا ہے  جبکہ مدنی قافلے سے مراد عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں کی تربیت اور علم دِین کے حصول کے لئے مختلف مقامات پر سفر کرنا ہے ۔

سوال      مدنی حلیہ کسے کہتےہیں ؟

جواب     داڑھی،  زُلفیں،  سر پر سبز سبز عمامہ شریف(سبز رنگ گہر ا یعنی ڈارک نہ ہو) کلی والا  سفیدکُرتاسنَّت کے مطابِق آدھی پنڈلی تک لمبا،  آستینیں ایک بالِشت چوڑی ،  سینے پر دل کی جانب والی جیب میں نُمایاں مسواک،  پاجامہ یا شلوار ٹخنوں سے اُوپر۔(سر پر سفید چادر اور پردے میں پردہ کرنے کیلئے مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے کتھیٔ چادر بھی ساتھ رہے تو مدینہ مدینہ ) ([1])

سوال      دعوتِ اسلامی کا اولین مدنی مرکز کہاں  تھا ؟

جواب     جامع مسجد گلزار حبیب ،  گلستان اوکاڑوی ،  سولجر بازارباب المدینہ( کراچی)۔

سوال      دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے کا نام کیاہے؟

جواب     مکتبۃ المدینہ، جو اَب تک 527سے زائد کتب ورسائل شائع کرچکا ہے۔

سوال      دعوتِ اسلامی کتنے شعبہ جات میں کام کررہی ہے؟ سات کے نام بتائیے؟

جواب     تادم تحریردعوتِ اسلامی 102شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے ، جن میں سے سات یہ ہیں: (۱) دارالافتاء اہلسنّت(۲)المدینۃ العلمیہ (۳) جامعۃ المدینہ (۴)مجلس تراجم(۵)مجلس تحقیقات شرعیہ (۶)مدنی چینل(۷)مجلس آئی ٹی۔

سوال  مجلس خدّام المساجد کس مقصد کے تحت قائم کی گئی؟

جواب  امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تمنا ہے کہ ہماری مساجد آباد ہوجائیں، ان کی رونقیں پلٹ آئیں اور پرانی مساجد آباد کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نئی مساجد بھی تعمیر کی جائیں، اس ضمن میں  ’’ مجلس خُدّامُ المساجد ‘‘ قائم کی گئی۔([2])

سوال  مدنی تربیتی کورس کتنے دن کا ہوتا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟

جواب  یہ کورس 63 دن کا ہوتا ہے جس کا مقصدمبلغین کی تیاری اور اُن کی تربیت ہے۔([3])

 ’’ اخلاص کا نور ‘‘  کے دس(10)حروف کی نسبت سے دس  مدنی پھول

(1)    یہ سِلسِلہ 6 مراحِل (Segments)پر مشتمل ہو گا ۔

(2)     دو ٹیمیں (ٹیم مکی اور ٹیم مدنی)ہوں گی۔

(3)     ہر ٹیم میں کُل تین اسلامی بھائی ہو ں گے اس طرح کل چھ اسلامی بھائی ہوں گے۔

(4)     ہر سوال کا جواب25سیکنڈ کے اندر دینا ہو گا25سیکنڈ کے بعد جواب دینے پر نمبر نہیں ملیں گے۔جبکہ سمجھایئے مگر اشاروں سے میں 41سیکنڈ دئیے جائیں گے۔

(5)     ہر سوال کے دو (2)نمبر ہیں ۔

(6)     ”سمجھائیے مگر اشاروں سے“۔ اس مرحلے میں جو اشارے ہیں وہ اَمِیْرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسائل کے نام یا مُقدّس اَشیاء یا کوئی حکایت ہوں گی لیکن ان تمام اشاروں میں اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جائے کہ اس کا اشارہ بھی بن سکتا ہو ۔

(7)     ہر مرحلے میں ٹیم کے اسلامی بھائی آپس میں مشورہ کر کے جواب دے سکتے ہیں سوائے ”سفر ہے مگر اکیلے“ مرحلے کے کہ اس مرحلے میں بغیر مشورہ کئے ہی جواب دینا ہو گا  اور اس میں ٹیم مکی کا ایک اسلامی بھائی ٹیم مدنی کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ یعنی درمیان میں کھڑا رہے گا اسی طرح ٹیم مدنی کا ایک اسلامی بھائی ٹیم مکی کے اسلامی بھائیوں کے درمیان میں ۔

(8)      تمام سوالات نصاب سے کئے جائیں گے سوائے” سفر ہے مگر اکیلے“ مرحلے کے ۔ اس مرحلے میں پوچھے جانے والے وہ سوالات ہوں گے جو عام طور پر مدنی مذاکرے یا مدنی ماحول والےیا کثرت سے



1   163 مدنی پھول ، ص ۲۳۔

1   دعوت اسلامی کا تعارف ، ص۱۱۔

2   دعوت اسلامی کا تعارف ، ص ۳۹ماخوذا۔



Total Pages: 99

Go To