Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب     آپ ۲۶رمضان المبارک۱۳۶۹ھ مطابق 1950ء کو پیدا ہوئے۔([1])

سوال      امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا اسمِ گرامی اور عُرفی نام کیا ہے؟

جواب     آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اسمِ گرامی ’’ محمد ‘‘ اور عُرفی نام ’’ الیاس ‘‘  ہے۔([2])

سوال      امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام کے ساتھ ضیائی نسبت کیوں لگائی جاتی ہے؟

جواب     خلیفہ ٔاعلیٰ حضرت ، قطبِ مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین مدنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ  ِالْغَنِی کے مُرید ہونے کی نسبت سے  ’’ ضیائی ‘‘ کہلاتے ہیں۔([3])

سوال      امیر اہلسنت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِیکتناعرصہ مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی وقارالدین قادری رضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی صحبتِ بابرکت سے مستفیض ہوتے رہے؟

جواب     مسلسل 22سال۔([4])

سوال      امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو کن بزرگوں سے خلافت حاصل ہے؟

جواب     آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی وقار الدین  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  ،  شارح ِبخاری مفتی شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  ،  جانشینِ قطبِ مدینہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب اشرفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  اوردنیائے اسلام کے کئی اَکابر علماء سے خلافت حاصل ہے۔([5])

سوال      جس دن امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا نکاح ہوا اُس دن کے کچھ معاملات بتائیں؟

جواب     اُس دن امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نور مسجد میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی،  قبرستان بھی گئے، کھارادر میں واقع حضرت سَیّد محمد شاہ دولہا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزار شریف پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی اور ہسپتال جا کر اپنے ایک دوست کی عیادت بھی کی۔([6])

سوال      امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا باجماعت نماز کی پابندی کا کوئی واقعہ بتائیں؟

جواب     (امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں) ربّ عَزَّوَجَل کے کرم سے شروع سے ہی باجماعت نماز پڑھنے کا ذہن تھا، جماعت ترک کردینا میری لُغَت میں ہی نہیں تھا۔ یہاں تک کہ جب میری والدہ محترمہ کا انتقال ہوا تو اس وقت گھر میں دوسراکوئی مرد نہ تھا میں اکیلاتھا مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ  وَجَلَّ ماں کی مَیِّت چھوڑ کرمسجد میں نماز پڑھانے کی سعادت پائی۔ماں کے غم میں دورانِ نمازمیرے آنسوضرور بہہ رہے تھےمگر اس صورتِ حال میں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ  وَجَلَّ جماعت نہ چھوڑی ۔([7])

سوال      امیر اہلسنت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنہری جالیوں کے رُوبرو کیا دعائیں کرتے ہیں؟

جواب     امیر اہلسنت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی فرماتے ہیں: مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دربار سے کبھی دنیا کی ذلیل دولت کا مطالبہ کیا ہوبلکہ میں نے تو آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی یاد میں تڑپنے والا دل، آپ کے غم میں رونے والی آنکھیں اور ایمان و عافیت پر مدینہ شریف میں موت نصیب ہونے کی دعا کی ہے۔([8])

سوال      امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی  بین الاقوامی شہرت یافتہ کتاب کا نام بتائیں؟

جواب     فیضانِ سنت۔

سوال      امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایمانیات اور کفریات کے موضوع پرکون سی کتاب تصنیف فرمائی ہے؟

جواب   آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایمانیات اور کفریات کے موضوع پر اردو زبان میں انتہائی ضخیم کتاب بنام ’’ کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ‘‘  تصنیف فرمائی ہے۔

سوال   معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے اور باہمی عزت واحترام کی فضا ہموار کرنے کیلئے امیر اہلسنت نے کونسے رسائل تحریر فرمائے ہیں؟

جواب   احترامِ مسلم، ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صلح کرلی، ساس بہو میں صلح کا راز،  ناچاقیوں کا علاج، غصے کا علاج۔

سوال   شیخِ طریقت امیر اہلسنت کے ”مدنی مُذاکروں“سے مسلمانوں کی اِنفرادی اور اِجتماعی زندگی پر کیا اَثرات مُرَتَّب ہورہے ہیں؟

جواب   مدنی مذاکرےکی برکت سے لوگ گناہوں سے تائب ہوکر نہ صرف فرائض وواجبات کی پابندی کرنے لگ جاتے ہیں بلکہ مُسْتَحب اعمال کے بھی عادی ہوجاتے ہیں۔

ذکرواَذکار

سوال   اذکارِ ماثورہ کسے کہتے ہیں؟

جواب   ایسے کلمات اور دعائیں ہیں جو حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے منقول ہیں کہ ان کو خود حضور نے پڑھا، یا ان کے پڑھنے کا حکم دیا  یا اُن کو پڑھنے کی فضیلت یافائدہ اورثواب بتایا، ایسے کلمات اوردعاؤں کو ”اذکارِماثورہ“کہتے ہیں۔([9])

سوال                 اللہتعالٰی کے99 نام یاد کرنے کی کیا فضیلت ہے؟  

 



3   تعارف امیر اہلسنت، ص۱۰۔

4   تذکرہ امیر اہلسنت، قسط2، ص۶۔

1   تذکرہ امیر اہلسنت، قسط2، ص۶۔

2   تعارف امیر اہلسنت، امیر اہلسنت کا شوق علم، ص۱۸۔

3   تعارف امیر اہلسنت، ص۷۳۔

4   تذکرہ امیر اہلسنت، قسط۳، ص۱۷، ملخصاً۔

1   تذکرہ امیرِ اہلسنت قسط ۳، ص ۱۹۔

2   تعارف امیر اہلسنت، مال کی محبت سے پرہیز، ص۵۲، ماخوذا۔

1   بہشت کی کنجیاں، ص۱۵۷۔



Total Pages: 99

Go To