Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب   حضور غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ یکم رمضان المبارک  471 ھ کو پیدا ہوئے  اور آپ نے 561ھ میں وصال فرمایا۔([1])

سوال   ”کشف المحجوب“ کس بزرگ کی کتاب ہے اور یہ کس موضوع پر ہے؟

جواب   یہ کتاب حضرت داتا گنج بخش سیدابوالحسن علی بن عثمان ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ہے اور اس کا موضوع تصوُّف ہے۔

سوال   حضرت امام ربانی ، مجدد الف ثانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی کا اصل نام کیا ہے ؟

جواب   حضرت مجدِّداَلْف ثانی ابو البرکات  نقشبندی سرہندی کا اصل نام  شیخ احمد فاروقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیہے ۔([2])

سوال   فتنۂ قادیانیت کے خلاف کس پیر صاحب نے قائدانہ ومجاہدانہ کردار ادا کیا؟

جواب   وہ پیر صاحب ماہِ شریعت ، مہرِطریقت، تاجدارِ گولڑہ حضرت پیرسید مہر علی شاہ گیلانی چشتی نظامی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی ہیں۔([3])

سوال   کونسے بزرگ  کو30 سال تک ہنستے نہیں دیکھا گیا؟

جواب   حضرتفضیلبنعیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو 30 سال تک کسی نےہنستے ہوئے نہیں دیکھا مگرآپ  اپنے بیٹے کے وصال پر مسکرادئیے تھے۔([4])

سوال   حضرت ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کی قبر سے کیا آوازآتی تھی؟

جواب   لوگوں کا بیان ہے کہ جب ہم حضرت سیدناثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کی قبر کے پاس سے گزرتے ہیں تو ہمیں قرآنِ کریم پڑھنے کی آواز آتی ہے۔([5])

سوال   حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی کس کے مرید تھے ؟

جواب   آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرت شیخ الاسلام خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے  مریدوخلیفہ تھے۔([6])

سوال   وہ کون سے بُزرگ ہیں جو ننگے پاؤں رہا کرتے تھے ؟

جواب   حضرت سیدنابشرحافی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی جوتے نہیں پہنا کرتے تھے ۔کسی نے عرض کی: آپ جوتے کیوں نہیں پہنتے؟  ارشاد فرمایا: جس وقت میں نے اپنے پروردگار عَزَّ  وَجَلَّ سے صلح( یعنی توبہ) کی تو میرے پاؤں میں جوتا نہیں تھالہٰذا اب میں مرتے وقت تک جوتا نہیں پہنوں گا۔([7])

سوال   حضرت سیدنا معروف کرخی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کی قبرِ اَنور کی کیا برکت ہے؟

جواب   حضرت سیِّدُنامحمد بن عبدالرحمن زہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: میں نے اپنے والدماجد کو فرماتے سنا ہے کہ حضرت سیِّدُنا معروف کرخی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کی قبرِاَنورپر تمام حاجات پوری ہوتی ہیں۔([8])

سوال   حضرت سیدنا داؤد طائی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی کس کے شاگرد تھے ؟

جواب   آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امامُ الاَئمہ ، کاشِفُ الغُمَّہ  حضرت سیدنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شاگرد تھے اور 20سال تک اِن کی خدمت میں رہے۔([9])

سوال   ”طمع نہیں ، منع نہیں اور جمع نہیں“یہ کس کا فرمان ہے؟

جواب   خلیفۂ اعلیٰ حضرت قُطبِ مدینہ حضرت سیدناضیاءُالدین مدنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرمایا کرتے تھے: ”طمع نہیں ، منع نہیں اور جمع نہیں“یعنی لالچ مت کرو کہ کوئی دے اور اگر کوئی بغیر مانگے دے تو منع مت کرو اور جب لے لو تو جمع مت کرو۔([10])

امامِ اہلسنت،  اعلٰی حضرت  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  

سوال   اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت کب ہوئی اور آپ کا تاریخی نام کیا ہے؟

جواب   ۱۰شوالُ المکرم ۱۲۷۲ھ روز شنبہ(یعنی ہفتہ کے دن) وقت ظہر مطابق۱۴ جون۱۸۵۶ء کو ہوئی۔اور آپ کا  تاریخی نام ’’ المختار ‘‘ ہے۔([11])

سوال   اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے آباء واجداد کہاں سے تعلق رکھتے تھے؟

جواب   امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے آباء واجدادقندھار (افغانستان) کے باعظمت قبیلہ بڑہیچ کے پٹھان تھے۔([12])

سوال      امام اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو کتنے علوم وفنون پر مہارت حاصل تھی؟

 



2   بھجۃ الاسرار، ذکر نسبہ وصفتہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ص ۱۷۱۔طبقات کبرٰی للشعرانی، ابو صالح سیدی عبدالقادر الجیلی، ۱/ ۱۷۸۔

3   تذکرہ مجدد الف ثانی، ص ۱۔

4   مہرمنیر، ص۱۴۰۔فیضانِ پیر مہر علی شاہ، ص۳۰۔

1   تذکرۃ الاولیاء فارسی، ۱/۸۶، ملخصاً۔

2   حلیۃ الاولیا، ثابت البناني، ۲/۳۶۵، رقم:۲۵۸۳۔ شرح الصدور، باب احوال الموتي في ۔۔۔الخ ، ص۱۸۸۔

3   سیرالاولیاء، ص ۱۰۵۔

4   روض الریاحین، الفصل الثانی فی اثبات کرامات الاولیاء،  ص۲۱۸۔

1   روض الفائق، المجلس الرابع والثلاثون فی مناقب معروف الکرخی، ص ۱۸۸۔

2   تذکرۃ الاولیاء، ذکرابی سلیمان داود الطائی ، ص۲۴۹۔

3   سیدی قطب مدینہ، ص۷۔

4   سوانح امام احمد رضا، اعلیٰ حضرت کانسب نامہ، ص۹۵۔

1   سوانح امام احمد رضا، اعلیٰ حضرت کانسب نامہ، ص۹۳۔



Total Pages: 99

Go To