Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب   حضرت علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم۔([1])

سوال   جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نکاح شہزادیٔ کونین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے ہوا اس وقت آپ کی عمر مبارک کیا تھی ؟

جواب   21سال پانچ ماہ۔([2])

سوال   شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی تینوں خلفائے راشدین سے محبت کی کوئی مثال بیان فرمائیں؟

جواب   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی تینوں خلفائے راشدین سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے اپنے 3 صاحبزادوں کے نام ان کے ناموں پر  ’’ ابو بکر،  عمر اور عثمان ‘‘  رکھے۔([3])

سوال   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کب خلیفہ بنے اورآپ کی خلافت  کتنے عرصے  رہی ؟

جواب   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۱۹ ذوالحجۃ الحرام   ۳۵ سن ہجری کو خلیفہ بنےاور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی مدتِ خلافت 4سال 8ماه 9دن ہے۔ ([4])

سوال   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت کب اور کس طرح ہوئی نیز آپ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

جواب   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت19رمضان 40سن ہجری میں عبد الرحمٰن بن ملجم کے قاتلانہ حملے کی وجہ سے ہوئی اور حضرت سَیِّدُنَا امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے نماز جنازہ پڑھائی۔([5])

عَشَرَۂ مُبَشَّرَہ

سوال   عَشرۂ مُبَشَّرَہ کن کو کہتے ہیں؟

جواب   وہ دس صحابی  جن کے قطعی جنتی ہونے کی بشارت و خوشخبری رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  ان کی زندگی ہی میں سنادی  تھی ۔ارشاد فرمایا: ابو بکر جنتی ہیں،  عمر جنتی ہیں،  عثمان جنتی ہیں،   علی جنتی ہیں،   طلحہ جنتی ہیں،  زبیر جنتی ہیں، عبدالرحمٰن بن عوف جنتی ہیں،  سعد بن ابی وقاص جنتی ہیں،  سعید بن زید جنتی ہیں اور ابو عبیدہ بن جراح جنتی ہیں۔([6])

سوال   کس صحابی نے اپنےاکثر بیٹوں کے نام حضرات  انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے ناموں پر رکھے ؟

جواب   حضرت سیدنا طلحہ بن عُبَیدُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اکثر بیٹوں کے نام  حضرات  انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکے ناموں پر ہیں۔([7])

سوال   حضرت سَیّدنا طلحہ بن عُبَیدُاللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کےکتنےبیٹےتھے؟ ان کےنام بتائیے؟

جواب   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کےگیارہ بیٹے تھے: (۱)محمد(۲)عمران(۳)موسیٰ (۴) یعقوب (۵)اسماعیل (۶)اسحاق (۷)زکریا (۸) یوسف(۹) عیسیٰ(۱۰) یحییٰ (۱۱) صالح رِضْوَان اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ۔([8])

سوال   حضرت سیدنا زبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کاحضورنبی کریم، رءُوف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کیا رشتہ ہے؟

جواب   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ شہنشاہِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔([9])

سوال   سیدنا زبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بدر کے دن کس رنگ کا عمامہ شریف باندھ رکھا تھا؟

جواب   آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےپیلے رنگ کا عمامہ شریف باندھ رکھا تھا۔([10])

سوال   کس صحابی نے بارگاہِ رسالت سے   ’’ امینُ الامّت ‘‘ کا لقب پایا؟

جواب   حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے۔([11])

سوال   حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مکمل نام ونسب بتائیے؟

جواب   عامر بن عبد اللہ بن جراح بن ہلال بن وُہَیب بن ضَبَّہ بن فِہْر بن مالک بن نَضْر بن کنانہ۔([12])

سوال   حضور نبیٔ مُکَرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا تعارف کس طرح کروایا؟

جواب حضرت سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ نبوت میں عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں کون ہوں؟  حضورنبیٔ غیب داں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ تم سعد



2   طبقات ابن سعد، الطبقة الاولي علي السابقة...الخ، علي بن ابي طالب ، ۳/۱۴۔

3   الاستیعاب، باب النساء وكناهن ، فاطمة بنت رسول اللّٰه ، ۴/۴۴۸۔

4   طبقات ابن سعد، الطبقة الاولي علي السابقة...الخ، علي بن ابي طالب ، ۳/۱۴۔

5   طبقات ابن سعد، الطبقة الاولي علي السابقة...الخ، علي بن ابي طالب ، ۳/۲۲۔ خلفائے راشدین، ص۳۱۳۔

1   طبقات ابن سعد، الطبقة الاولي علي السابقة...الخ، علي بن ابي طالب ، ۳/۲۷۔

2    دس عقیدے، ص۱۰۰۔ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب عبد الرحمن ...الخ، ۵/ ۴۱۶، حدیث: ۳۷۶۸۔

3   طبقات لابن سعد، الرقم:۴۷، طلحہ بن عبید الله، ۳

Total Pages: 99

Go To