Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال   کونسے دو حریص کبھی سیر نہیں ہوتے ؟

جواب   (۱)علم کا حریص کہ علم سے کبھی اس کا پیٹ نہیں بھرے گا اور(۲) دنیا کا لالچی کہ یہ کبھی آسودہ نہیں ہوگا۔([1])

سوال    کون سی دوخصلتیں ہمیشہ جوان رہتی ہیں؟

جواب   رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ابنِ آدم بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن اس کی دوخصلتیں ہمیشہ جوان رہتی ہیں ایک مال کی حرص اوردوسری عمر کی حرص۔([2])

سوال   علمِ دین کے حریص کے لیے کیا کیا انعامات ہیں ؟

جواب   صوفیاءفرماتے ہیں: اِنْ شَآءَالله(عَزَّ وَجَلَّ)علمِ دین کا مُتلاشی مرتے ہی جنتی ہے۔علما فرماتے ہیں کہ کسی کو اپنے خاتمے کی خبر نہیں سوا عالمِ دین کے کہ ان کے لیے حضور(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)نے وعدہ فرمالیا کہ اللہ (عَزَّ  وَجَلَّ)جس کی بھلائی چاہتا ہے اسے علمِ دین دیتا ہے۔([3])

سوال   کس معاملے میں بے صبری اور حرص اعلیٰ ہے؟

جواب   حضرت مفتی احمدیار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ دنیاوی چیزوں میں قناعت اور صبر اچھا ہے مگر آ خرت کی چیزوں میں حرص اور بے صبری اعلیٰ ہے۔ ‘‘ ([4])

سوال   مال ومرتبے کی حرص کا کیا نقصان ہے؟

جواب   حضورپُرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ دو بھوکے بھیڑئیے بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دئیے جائیں تو وہ اتنا نقصان نہیں کرتے جتنا مال اور مرتبے کی حرص کرنے والا اپنے دین کے لئے نقصان دِہ ہے۔([5])

سوال   کن لوگوں کو زندہ رہنے کی سب سے زیادہ حرص ہے؟

جواب   قرآنِ کریم کی سورۂ بقرہ، آیت 96کے تحت صدرالافاضل مفتی نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی فرماتے ہیں: مشرکین کا ایک گروہ مجوسی ہے آپس میں تَحیّت و سلام کے موقع پر کہتے ہیں”زہ ہزار سال “ یعنی ہزار برس جیو۔ مطلب یہ ہے کہ مجوسی مشرک ہزار برس جینے کی تمنا رکھتے ہیں یہودی ان سے بھی بڑھ گئے کہ انہیں حرصِ زندگانی سب سے زیادہ ہے۔([6])

سوال      حرص کے علاج کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟

جواب     صبر، علم اورعمل۔([7])

جھوٹ

سوال      جھوٹ کسے کہتے ہیں؟

جواب     کسی چیز کو اس کی حقیقت کے برعکس بیان کرنا۔([8])

سوال      جھوٹوں کے لیے قرآن پاک میں کیا وعید آئی ہے؟

جواب     قرآن پاک میں جھوٹوں کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی لعنت کا مستحق قراردیا گیا ہے۔([9])

سوال      جھوٹ انسان کوکہاں لے جاتا ہے؟

جواب     حضور نبی مکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جھوٹ انسان کو برائی کی طرف  لے جاتااوربرائی جہنم کی طرف  لے جاتی ہے۔([10])

سوال      جھوٹ انسان کی شخصیت پر کیا اثرڈالتا ہے؟

جواب     حضور تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جھوٹ انسان کو رُسوا کردیتا ہے۔([11])

سوال   جھوٹ چھوڑنے والے کو حدیثِ پاک میں کیا خوشخبری دی گئی ہے ؟

جواب   حضورشفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے باطل جھوٹ بولنا چھوڑدیا اُس کے لیے جنت کے کنارے  پرمکان  بنایا جائے گا۔([12])

 سوال  حدیث پاک میں منافق کی کیانشانیاں آئی  ہیں؟

 



3   دارمی، باب فی فضل العلم و العالم، ۱/ ۱۰۸، حدیث: ۳۳۱۔

4   مسلم، کتاب الزکوٰۃ، باب کراھۃ الحرص علی الدنیا، ص۵۲۱، حدیث:۱۰۴۷۔

1   مرآۃ المناجیح، ۱/ ۲۰۴۔

2   مرآۃ المناجیح، ۷/۱۱۲۔

3   ترمذی، کتاب الزھد، باب۴۳، ۴/ ۱۶۶، حدیث:۲۳۸۳۔

1   خزائن العرفان ، پ۱، البقرۃ ، تحت الآیۃ: ۹۶، ص۳۳۔

2   احیاءالعلوم ، کتاب ذم البخل...الخ، بيان علاج البخل، ۳/۲۹۷۔

3   حدیقۃ ندیۃ، الصنف الثانی، المبحث الاول، النوع الرابع ، ۲/۲۰۰۔

4   پ۳، آل عمران: ۶۱۔

5   مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب قبح الکذب۔۔۔الخ، ص۱۴۰۵، حدیث: ۲۶۰۷۔

6   الترغیب والترھیب ، کتاب الادب وغیرہ ، الترغیب فی الصدق الترہیب من الکذب، ۳/۳۶۸، حدیث:  ۲۸۔

1   ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی المراء، ۳/۴۰۰، حدیث: ۲۰۰۰۔



Total Pages: 99

Go To