Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال   قیامت میں کونسی چار آنکھیں نہیں روئیں گی؟

جواب     مَروی ہے کہ قیامت میں چارآنکھوں کے سوا تمام آنکھیں روئیں گی: (۱)وہ آنکھ جو دنیا میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے خوف سے روئی (۲)وہ آنکھ جو جہاد میں زخمی  ہوئی ۔ (۳)وہ آنکھ جواللہ عَزَّ  وَجَلَّکی حرام کردہ چیزوں سے جھکی رہی اور(۴)وہ آنکھ جو (عبادت میں) راتوں کوجاگتی رہی۔([1])

صِلۂ رحمی

سوال   صلۂ رحمی کیا ہے؟

 

جواب   صلۂ رحم کے معنی رشتہ کو جوڑنا ہے یعنی رشتہ والوں کے ساتھ نیکی اورسلوک کرنا۔([2])

سوال   قرآنِ کریم میں صلۂ رحمی سے متعلق کیا ارشاد ہوا؟

جواب   اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے: ( وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ-) (پ۴،  النساء: ۱)ترجمۂ کنزالایمان: اوراللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو۔

سوال   صلۂ رحمی اور قطعِ رحمی کا شریعت میں کیا حکم ہے ؟

جواب   صلۂ رحم واجب ہے اور قطعِ رحم حرام ہے۔([3])

سوال   صلۂ رحمی کرنے کی بعض صورتیں بیان کیجئے ؟

جواب   رشتہ داروں کو ہدیہ و تحفہ دینا اور اگر ان کو کسی بات میں تمہاری اِعانت درکار ہو تو اس کام میں ان کی مدد کرنا،  انہیں سلام کرنا،  ان کی ملاقات کو جانا،  ان کے پاس اٹھنا بیٹھنا،  ان سے بات چیت کرنا ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آنا۔([4])

سوال   رشتہ داری توڑنے والے کی کیا سزا ہے؟

جواب   رشتہ داری کو کاٹنے والا جنت میں(ابتداءً) داخل نہیں ہوگا۔([5])

سوال   حدیثِ قُدسی میں صلۂ رحمی کے متعلق کیا آیا ہے؟

جواب   حدیثِ قُدسی میں ہے: اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے رحم (یعنی رشتہ داری)سےفرمایا: جو تجھےملائے گا میں اسے ملاؤں گا اور جو تجھے کاٹے گا میں اسے کاٹوں گا۔([6])

سوال   حدیث پاک میں صلۂ رحمی کی کیا فضیلت آئی ہے؟

جواب     حضور تاجدارِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جسے  پسند ہو کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی عمردراز کرے، اُس کے رزق میں اضافہ کرے اور اُس سے بُری موت کو دور فرمائے تواُسے چاہئے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرے اور صلۂ رحمی (رشتہ داروں سے حُسنِ سلوک)کرے۔([7])

سوال   رشتہ دار کو صدقہ دینے کی کیا فضیلت ہے؟

جواب     حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: رشتہ دار پر کئے جانے والے صدقے کا ثواب دوگُنا کردیا جاتاہے۔([8])

سوال   صلۂ رحمی کے فائدے  بیان کیجئے؟

جواب     (۱)اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رضا حاصل ہوتی ہے (۲)لوگوں کی خوشی کا سبب ہے (۳) مسلمان اس شخص کی تعریف کرتے ہیں (۴)شیطان کو اس سے رنج پہنچتا ہے (۵) عمر بڑھتی ہے (۶)رزق میں برکت ہوتی ہے اور(۷)آپس میں محبت بڑھتی ہے۔([9])

سوال   کیا بدلے کے طور پر حُسنِ سلوک کرنے والابھی صلۂ رحمی کرنے والا ہے ؟

جواب     جی نہیں، حدیثِ پاک میں ہے : بدلہ دینے والا صلۂ رحمی کرنے والا نہیں  بلکہ صلۂ  رحمی کرنے والا وہ ہے کہ جب اس سے رشتہ توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے۔([10])

سوال   کیا قطعِ رحمی کرنے والا قوم کے لئے بھی نقصان دِہ ہوتا ہے؟

 



4   کنزالعمال، کتاب المواعظ۔۔۔ الخ، الباب الاول، الفصل الرابع، ۸/۳۶۸، الجزء: ۱۵، حدیث:۴۳۴۶۱۔

1   بہارِ شریعت، حصہ۱۶، ۳/۵۵۸۔

2   بہارِ شریعت، حصہ۱۶، ۳/۵۵۸۔

3   بہارِ شریعت، حصہ۱۶، ۳/۵۵۸۔

4   بخاری، کتاب الادب، باب اثم القاطع، ۴/۹۷، حدیث:۵۹۸۴۔

1   بخاری، کتاب الادب، باب من وصل وصلہ اللہ، ۴/۹۸، حدیث:۵۹۸۸۔

2   مستدرک، کتاب البر والصلۃ، باب من سرہ ان یدفع عنہ میتۃالسوء...الخ، ۵، /۲۲۲، حدیث:۷۳۶۲۔

3   معجم کبیر، یحیی بن ایوب المصری   الخ، ۸/۲۰۷، حدیث:۷۸۳۴۔

4   پھوپھی سے ہاتھوں ہاتھ صلح کرلی، ص۶ماخوذًا۔

1   بخاری، کتاب الادب، باب لیس الواصل بالمکافیٔ، ۴/ ۹۸، حدیث:۵۹۹۱۔



Total Pages: 99

Go To