Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب   جی ضروری ہے۔اگر کوئی شخص بغیر نیت کے پورا دن بھوکا پیاسا رہے تو اس کا روزہ نہ ہوگا۔([1])

سوال   کیا روزہ رکھنےکے لئے سَحری کرنا ضروری ہے ؟

جواب   ضروری تو نہیں، ہاں سنت ہے۔([2]) لہٰذا جان بوجھ کر اس عظیم سنت کو نہ چھوڑا جائے۔

سوال   کیا روزہ بند کرنے یا کھولنے کے لئے اذان ضروری ہے ؟

جواب   جی نہیں!  ”روزہ بند کرنے کا تعلق اذانِ فجر سے نہیں۔ صبحِ صادق سے پہلے پہلے کھانا پینا بند کرنا ضروری ہے۔“ یوں ہی ”جب غروبِ آفتاب کا یقین ہوجائے،  افطار کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے۔ نہ سائرن کا انتظار کیجئے،  نہ اذان کا۔ فوراً کوئی چیز کھا یا پی لیجئے۔“([3])

سوال   کس سفر کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے؟

                                                        جواباعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن کی تحقیق کے مطابق شرعاً سفر کی مقدار ساڑھے ستاون میل(یعنی تقریباً بانوے کلومیٹر) ہے جو کوئی اتنی مقدار کا فاصلہ طے کرنے کی غرض سے(پندرہ دن سے کم کے لئے) اپنے شہر یا گاؤں کی آبادی سے باہر نکل آیا،  وہ اب شرعاً مسافر ہے۔ اسے روزہ قضا کرکے رکھنے کی اجازت ہے۔([4])

سوال   قے آنے سے روزہ کب ٹوٹتا ہے؟

جواب   روزہ یاد ہونے کے باوجود جان بوجھ کر قے کی اور وہ منہ بھر ہو اور اس قے میں کھانا، پانی، کڑوا پانی یا خون آئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ بلااختیار قے ہوئی اب اگر وہ منہ بھر ہے اور اس میں ایک چنے کے برابر واپس لوٹادی تو بھی روزہ ٹوٹ جائےگا۔([5])

سوال   کیا جس پر غسل فرض ہواُس کا روزہ ہوجاتا ہے ؟

جواب   جی ہاں، جَنابَت(یعنی غسل فرض ہونے) کی حالت میں صبح کی بلکہ سارا دن کوئی جَنابَت کی حالت میں رہا تو روزہ ہو جائے گا۔([6]) مگر اتنی دیر تک جان بوجھ کر غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو جائےگناہ و حرام ہے۔

سوال   روزے کے کوئی6مکروہات بیان کیجئے ؟

جواب   جھوٹ، غیبت، بدنگاہی، گالی دینا، بلا اجازتِ شرعی کسی کا دل دُکھانا، داڑھی منڈانا ویسے بھی ناجائز وحرام ہیں روزہ میں اور زیادہ حرام اور ان کی وجہ سے روزہ میں کَراہِیَّت آتی اور روزہ کی نورانِیَّت چلی جاتی ہے۔([7])

سوال   مجبوری کے سبب روزہ نہ رکھاتومجبوری ختم ہونے پرکیا حکم ہے؟

جواب   بعض مجبوریاں ایسی ہیں جن کے سبب رمضانُ المبارک میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے مگر یہ یاد رہے کہ مجبوری میں روزہ معاف نہیں وہ مجبوری ختم ہو جانے کے بعد اس کی قضا رکھنا فرض ہے۔ البتہ قضا کا گناہ نہیں ہوگا۔([8])

سوال   روزے کا کَفّارہ  کیا ہے ؟

جواب   ممکن ہو تو ایک باندی یاغلام آزاد کرے اور یہ نہ کرسکے تو پے درپے ساٹھ روزے رکھے۔یہ بھی اگر ممکن نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو پیٹ بھر کر دونوں وقت کھانا کھلائے۔([9])

حج وعمرہ

سوال   اِحرام کے کیا معنی ہیں؟

جواب   اِحرام کے لفظی معنیٰ ہیں: حرام کرنا کیونکہ اِحرام باندھنے والے پر بعض حلال باتیں بھی حرام ہوجاتی ہیں۔([10])

سوال اِحرام کی حالت میں عطر کی شیشی ہاتھ میں لی اور ہاتھ میں خوشبو لگ گئی تو کیا  کَفّارہ ہے؟

جواب اگر لوگ دیکھ کر کہیں کہ یہ بہت سی خوشبو لگ گئی ہے اگرچہ عُضْوْ کے تھوڑے سے حصّے میں لگی ہو تو دَم واجِب ہے، ورنہ معمولی سی خوشبو بھی لگ گئی تو صَدَقہ ہے۔([11])

سوال   کیا اِحرام کی حالت میں جُوں بھی نہیں مارسکتے؟

 



2   در مختارو رد المحتار، کتاب الصوم، ۳/۳۸۴-۳۸۵۔

3   بدائع الصنائع، کتاب الصوم، ۲/۲۶۶۔

4   فیضان رمضان، ص۱۷۳-۱۷۷۔

1   فیضان رمضان، ص۲۳۵۔

2   ردالمحتار ، کتاب الصوم، باب مایفسد الصوم ومالایفسد، ۳/۴۵۰۔

3   در مختار، کتاب الصوم، ۳/۴۲۸۔

1   فیضان رمضان ، ص ۲۲۴۔

2   فیضان رمضان، ص۲۳۴۔

3   رد المحتار، کتاب الصوم، مطلب فی الکفارۃ، ۳/۴۴۷۔

4   رفیق المعتمرین، ص ۲۸۔

1   بہارشریعت، حصہ۶، ۱/ ۱۱۶۳، ماخوذاً۔فتاوی ہندیہ، کتاب الحج، الباب الثامن فی الجنایات، ۱/ ۲۴۰۔



Total Pages: 99

Go To