Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب   پوشیدہ صدقہ کرنا بہتر ہے  مگر دوسروں کی ترغیب کے لیے علانیہ صدقہ  کرنا افضل ہے  ۔([1])

سوال   صدقہ کہاں خرچ کرے ؟

 جواب  صدقہ رشتے داروں ، یتیموں، مسکینوں، مسافروں ، سائلوں اورغلام لونڈیاں آزاد کرانے میں  خرچ کیا جائے ۔ (پ۲،  البقرۃ: ۱۷۷)

سوال   صدقہ وخیرات کن  لوگوں کو دینا افضل ہے؟

جواب   صدقہ و خیرات اُن غریب علماء ، طلباء ،  مُدَرِّسِین اوردِین کے خادِموں وغیرہ کو دینا افضل ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں خدمتِ دین کے لئے وقف کر دی ہیں۔اگر ان کی خدمت نہ کی گئی اور یہ طلبِ معاش کے لئے مجبورًا مشغول ہوئے تو دینِ اسلام کا سخت نقصان ہو گا۔([2])

سوال   کیا حرام مال سے صدقہ کیا جاسکتا ہے ؟

جواب   حرام مال سے صدقہ نہیں کیا جاسکتا،  حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: جو حرام مال جمع کرے پھر اس سے صدقہ دے تو اس میں اس کے لیے کوئی اجر نہیں اور اس کا وبال اسی پر ہوگا ۔([3])

سوال   کیا قرض دینے کی  بھی کوئی فضیلت ہے ؟

جواب   جی ہاں ! حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا :  ’’ ہر قرض صدقہ ہے۔ ‘‘ ([4])

 سوال  کیا بیوی اپنے شوہر کا مال صدقہ کرسکتی ہے ؟

جواب   جی ہاں !  حصولِ ثواب کی نیت سے شوہر کی رضامندی سے بیوی مال صدقہ کرسکتی ہے ۔([5])

 سوال  کیا صدقہ کرنے کے بعد واپس لے سکتے ہیں؟  

جواب   نہیں لے سکتے کیونکہ حدیثِ پاک میں اس کی ممانعت ہے ۔([6])

سوال   صدقاتِ واجبہ ، نفلی صدقات اور اَوقاف  کی آمدنی بنی ہاشم کو دینا کیسا؟

جواب   صدقاتِ واجبہ(جیسےزکوٰۃ، صدقۂ فطروغیرہ)نہیں دے سکتے صدقۂ نفل اور اَوقاف کی آمدنی دے سکتے ہیں،  خواہ وقف کرنے والے نے ان کی تعیین کی ہو یا نہیں۔([7])

سوال   کیا کسی کا دیا ہوا تحفہ صدقہ کرسکتے ہیں ؟

جواب   جی ہاں! حدیث شریف میں ہے : جب تمہیں بن مانگے کچھ دیا جائے توکھاؤ اور صدقہ کرو۔([8])

روزہ

سوال   روزے کب فرض ہوئے؟

جواب   روزے 10شعبان 2ہجری کو فرض ہوئے۔([9])

سوال   روزہ رکھنے کی فضیلت اور اجروثواب بتائیے ؟

جواب   حضور نبیِّ رحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: آدمی کے ہر نیک عمل کا بدلہ دس سے سات سو گُنا تک دیا جاتا ہے۔اللہ تعالٰی نے فرمایا: سوائے روزے کے کہ روزہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا میں  خود دوں گاکیونکہ بندہ اپنی خواہش اور کھانے کو صرف میری وجہ سے ترک کرتا ہے،  روزہ دارکے لیے دو خوشیاں ہیں ، ایک اِفطار کے وقت اور ایک اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّ سے ملاقات کے وقت  اورروزہ دار کے منہ کی بُواللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے۔([10])

سوال   کیا  روزہ رکھنے کا کوئی طبی فائدہ بھی ہے ؟

جواب   جی ہاں ، روزہ رکھنے سے شوگر کنٹرول، دل کی گھبراہٹ دور، ذہنی ڈپریشن و نفسیاتی اَمراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔نیز معدے، جگر اور پٹھوں کے امراض میں اِفاقہ ہوتا ہے۔([11])

سوال   کیا روزہ رکھنے کے لئے نیت کرنا ضروری ہے ؟

 



2    تفسیرمدارک ، پ ۳، البقرۃ ، تحت الایۃ:۲۷۱، ص۱۳۹۔

3   تفسیر نعیمی، ۳/ ۱۳۴۔

1   صحیح ابن حبان، کتاب الزکاۃ، ذکرالبیان بأن المال   الخ، ۸ / ۱۵۳ ، حدیث:۳۳۶۷۔

2   شعب الایمان، باب فی الزکاۃ، فصل فی القرض، ۳ /۲۸۴ ، حدیث:۳۵۶۳۔

3   مراٰۃ المناجیح، ۳/ ۱۲۷۔

4   بخاری، کتاب الزکاۃ، ھل یشتری الرجل صدقتہ، ۱/۵۰۲، حدیث: ۱۴۸۹۔

5   فتاویٰ اہل سنت ، احکام زکوٰۃ ، ص ۴۲۴، ۴۲۳۔بہارشریعت، حصہ۵ ، ۱/۹۳۱۔

1   ابوداود، کتاب الزکاۃ، باب فی الاستعفاف ، ۲/ ۱۷۱، حدیث:۱۶۴۷۔

2   در مختار ، کتاب الصوم، ۳/۳۸۳۔

3   مسلم، کتاب الصیام ، باب فضل الصیام، ص۵۸۰، حدیث: ۱۱۵۱۔

1   فیضان رمضان ، ص۱۰۷۔



Total Pages: 99

Go To